جڑی بوٹیوں کے ، ست اور نمکیات سے علاج

جڑی بوٹیوں کے ، ست اور نمکیات سے علاج

جڑی بوٹیوں کے ، ست اور نمکیات سے علاج
نسخہ الشفاء  : کسی درخت یا بوٹی کا ست نکالنا ہو تو اس کا پودا لے کر آسانی سے کوٹا جا سکتا ہے ۔اس پودے کو دو گنا پانی میں تر کر دیں اور رات بھر پانی میں پڑا رہنے دیں صبح دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکایئں جب آدھا پانی جل جائے تو اتار کر ہاتھ سے مل کر کپڑے میں سے چھان لیں اور پھر دوبارہ چولھے پر رکھ کر پکائیں جب قوام گاڑھا ہونا شروع ہو جائے اتار کر پانی کی بھاپ پر پکائیں جب قوام کا شہد کی طرح زرہ رنگ اور گاڑھا ہو جائے پھر اتار کر دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں اس صورت میں اس بوٹی کے جوہر موثرہ ضائع نہیں ہوتے بس ست تیا رہوجاتا ہے ۔
نیم کا ست,بنانے کا طریقہ
نسخہ الشفاء : نیم کا ست اُوپر دیئے گئے طریقہ سے بنائیں 2گرام پانی میں ملا کر مریض کو پلایا کریں خارش، چنبل، پھوڑا،پھنسی ، بواسیر خونی و بادی ،پیچس ،یرقان،دل کی ڈھرکن ، قلت حیض ، اور ہر قسم خرابی خون کے لئے مفید ہے
نوٹ؟ اسکا استعمال سات دن تک کر سکتے ہیں
نمک مولی، بنانے کا طریقہ
نسخہ الشفاء : مولی بے شمار بیماریوں کے لئے مفید یے ۔ بڑی بڑی پکی ہوئی مولیوں کو پتوں سمیت کاٹ کر ٹکڑے بنا کر۔دھوپ میں چند روز رکھ کرخشک کرلیں اب اس کو جلا کر راکھ کر لیں اس راکھ میں آٹھ گنا پانی ڈال کر کسی برتن میں بھگو دیں تین چار روز ایسے پڑا رہنے دیں ۔بعد میں نتھرا ہوا پانی اتار کر راکھ کو پھینک دیں اور پانی کو کسی برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کے تمام پانی خشک ہو جائے ۔سفید سفید دوا باقی رہ جائے گی ۔ بس یہ ہی نمک مولی ہے۔
فوائد : نمک مولی ایک چٹکی روزانہ صبح و شام پانی سے استعمال کریں نظام ہضم کو درست کرتی ہے اور تمام امراض معدہ و جگر کے لیے مفید ہے، اور قبض کو رفع کرتا ہے

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین