مثبت جنسی تعلیم نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے معصوم بچے بڑوں کے ہاتھوں ان کی جنسی ہوس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ہم جنس پرست اکثر معصوم بچوں کو ورغلاتے اور اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔معصوم بچے نہیں جاتے کہ کون انہیں پیار کر رہا ہے اور کون پیار کے بہانے ان سے زیادتی کرنے کا ماحول بنا رہا ہے۔ اگر بچوں کو مثبت طریقے سے جنسی تعلیم دی جائے تو انہیں یہ سمجھنے میں آسانی ہو سکتی ہے کہ وہ ایسے مواقع پر خود کو کیسے بچا سکیں۔ اور یوں وہ دوسروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔
ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیئے کہ یہ سب کچھ مثبت جنسی تعلیم کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہو رہا ہے، جس کا خمیازہ بہت سے بچوں کو جنسی تشدد کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے