Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

آنکھ

17 Mar, 2010 ہر مرض کے لئے بہترین دیسی نسخوں کا ذخیرہ

یہ مضمون عمومی طور پر انسانی آنکھ کے بارے میں ہے۔

آنـکھ (سنسکرت) جسکے لیۓ طب میں عموماً عـیـن (عربی) یا چـشم (فارسی) کا لفظ آتا ہے دراصل ایک ایسا عضو ہے جو کہ روشنی کا ادراک (احساس) کرسکتا ہے اور بصارت (بینائی) کا فعل انجام دیتا ہے۔ انسانی آنکھ عکاسے سے مماثلت رکھتی ہے کہ عکاسہ دراصل آنکھ کے اصول پر ہی ایجاد ہواہے۔
آنکھ کی ساخت۔

انسانی آنکھ کی شکل ایک گول کروی جسم کی ہوتی ہے جو کہ کاسہ سر یا کھوپڑی میں سامنے کی جانب استخوانی یا ہڈی سے بنے ہوۓ حلقہ چشم میں رکھی ہوتی ہے۔ اسکی ساخت کی مشابہت ایک ایسی گیند سے کی جاسکتی ہے کہ جسکی دیوار تین تہہ سے بنی ہو.

1. صلبہ (sclera) یہ سب سے بیرونی پرت ہوتی ہے
2. مشیمیہ (choroid) یہ درمیانی پرت یا تہـ ہوتی ہے
3. شبکیہ (retina) یہ آنکھـ کی دیوار کی سب سے اندرونی تہ ہوتی ہے