Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

جسمانی درد کا مدنی علاج

15 Mar, 2010 ہر مرض کے لئے بہترین دیسی نسخوں کا ذخیرہ
حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنے درد کی شکایت کی جو وہ اپنے جسم میں پاتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ اپنا ہاتھ اپنے جسم میں درد کی جگہ پر رکھ۔ پھر تین مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ کر سات دفعہ یہ کلمات کہہ۔ اعوذ بعذۃ اللہ وقدرتہ من شرما اجدو احاذر۔ ترجمہ : “میں اللہ عزوجل کی عزت و قدرت کے ساتھ پناہ طلب کرتا ہوں۔ ہر اس چیز کی برائی سے جو میں پاتا ہوں اور اس سے ڈرتا ہوں۔“
عثمان بن ابی العاص کہتے ہیں کہ میں نے اسی طرح کیا تو اللہ تبارک و تعالٰی نے میری تکلیف دور فرمادی۔ مسلم شریف