Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

احتلام کا عارضہ

02 Mar, 2011 دیسی طریقہ علاج

احتلام کا عارضہ
احتلام کا عارضہ اگر حرارت منی سے ہوتو اس صورت میں مخصوص خمیر کی وجہ سے
مریض خواب میں تصوراتی مباشرت سے لطف اندوز ہوتاہے اور قوام منی زیر جامہ میں
زیادہ جگہ پر پھیلا ہوتا ہے اگر یہ صورت حال ہرماہ ایک سے دومرتبہ ہوتو مریض خود
کوحالت سکون میں محسوس کرتا ہے الغرض حرارت منی کی صورت میں اخراج پورے یا
نیم خواب کی صورت میں ہوتاہے اور عموماٰٰٰٰ ایسے احتلام میں انزال کے وقت مریض نیند
سے بیدار ہوجاتاہے جبکہ اندرونی سردی سے احتلام کی صورت میں مریض کوصبح
احساس ہوتا ہے وہ بھی زیرجامہ میں قوام منی کے داغ سے ایسے احتلام میں قوام منی
عموماٰٰ ایک ہی جگہ جما ہوا نظر آتا ہے احتلام کے وقت اگر مریض کروٹ نہ لےتو اُسے
اخراج منی کا احساس نہیں ہوتا البتہ ایسے مریضوں میں جب یہ احتلام کثرت سے وارد
ہوتو بے خوابی کی شکایت دیکھنے میں آتی ہے اور اس عارضہ میں مریض کے دل کی

دھڑکن تیز ہوجاتی ہے چہرہ سیاہی مائل ہوتو ایسے احتلام کےعارضہ میں مبتلا مریض
اکثر قبض کی شکایت میں مبتلا رہتا ہے اور ایسے مریض کا پیشاب سرخ سفیدی مائل
ہوتا ہے اور عضوخاص سکڑ جاتاہے اوراُس کیساتھ خصیوں میں بھی سکڑاؤکی کیفیت
پیدا ہوجاتی ہے ایسے مریضوں میں دماغی کمزوری بہت پائی جاتی ہے ان مریضوںمیں
گیس ٹربل کی شکایت اور جلن معدہ کی علامات ساتھ ساتھ رہتی ہیں
احتلام کا عارضہ اگر ایک ماہ میں ایک سے دو دفعہ ہوجائے تو کوئی مضائقہ نہیں البتہ
اگر اسکا تسلسل ہو یا ہفتہ میں2سے3مرتبہ تو پھر اس طرف توجہ ضروری ہے کیونکہ
اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو یہی مرض ترقی کرتے کرتے مرض جریان منی کی صورت
اختیار کر جائے گا پھر جریان منی سے ضعف باہ کا عارضہ لاحق ہو گا اور ضعف باہ سے
نوبت مکمل نامردی تک پہنچ جائےگی اور پھر ذلت اور گمنامی کا ایک تاریک دور شروع
ہو جاتا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے