Nature's Healing, Trusted Since 1999
Al Shifa Herbal Knowledge

آگ سے جلنے کا مدنی علاج

16 Mar, 2010 ہر مرض کے لئے بہترین دیسی نسخوں کا ذخیرہ

آگ سے جلنے کا مدنی علاج

حضرت محمد بن حاطب رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میرے ہاتھ پر ہنڈیا گر گئی جس سے میرا ہاتھ جل گیا۔ میری والدہ مجھے لے کر بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہو گئی۔ حضور تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میرے ہاتھ پر تھوکتے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے۔

اَذھِب البَابَس رَبَ النَاسَ وَاشفَ اَنتَ الشَافِی لاَ شَفَاءَ اِلاَ شِفَائُکَ شِفَاءً لاَ یُغَادِرُ سَقمًا ۔

حضرت محمد بن حاطب کی والدہ کہتی ہیں کہ میں ابھی رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس سے اٹھی نہیں تھی کہ ہاتھ درست ہو گیا۔
-خصائص کبرٰی جلد ثانی