گاجر

گاجر

گاجر

مقوی گاجر غریبوں کا سیب کہلاتی ہے۔ اس میں وٹامن کا خزانہ ہوتا ہے۔ سردیوں میں یہ سبری عام اور سستی دستیاب ہوتی ہے۔ ارزاں داموں فروخت ہونے والی گاجر اپنے خواص کے اعتبار سے گراں قدر ہے۔ امراض قلب، سرطان اور نزلہ زکام جیسے امراض کیلئے ڈھال ہے۔ خون کے زہر کو خارج کرکے مٹاپا کم کرتی ہے، دمے کیلئے مفید ہے گاجر کے رس سے معدے کے السر کو آرام ہوتا ہے۔ کچی گاجر بطور سلاد بھی کھائی جاتی ہے مفید بھی ہے۔ گجریلا ہر عمر کے افراد کی من پسند غذا ہے زود ہضم ہے۔

بچوں کیلئے بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے۔ گاجر کا جوس “کرشماتی مشروب“ کہلاتا ہے۔ گاجر میں کھاری اجزاء کی موجودگی کے سبب خون صاف ہوتا ہے۔ بعض امراض نسواں میں گاجر بہت مفید ہے مصری ملا کر گاجر کا جوس پینے سے یرقان کا مرض ختم ہوتا ہے۔ گاجر کھانے سے جسم میں خون بڑھتا ہے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70