نسخہ الشفاء : یرقان کی کیفیت،ماہیت،اسباب ،اور اصولی علاج

نسخہ الشفاء : یرقان کی کیفیت،ماہیت،اسباب ،اور اصولی علاج

نسخہ الشفاء : یرقان کی کیفیت،ماہیت،اسباب ،اور اصولی علاج
موسم تبدیل ہوتے ہی حکماء اطباء اور معالجین کے مطب اور دواخانوں شفاخانوں پر مریض کی آمد شروع ہو جاتی ہے، اور یرقان کے متعلق اخبارات اوردیگرزرائع میں بھی خبریں اشتہارات آنا شروع ہو جاتے ہیں اور شہری بھی محکمہ صحت سےفوری مدد کی اپیل کرناشروع کر دیتے ہیں
اس مرض یرقان سے پیدا ہونے والےخوف و ہراس کودور کرنےکے لیے یرقان کے اسباب آسان علاج احتیاطی تدابیر قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کروں گاتا کہ جو لوگ یرقان کی وجہ سے پریشان ہیں انکی رہنمائی ہو کر صحت بحالی میں کچھ مدد کاسبب ہو جائے
کیفیت
مریض کی آنکھیں زردپیلی ہوجاتی ہیں سب سے پہلے پیشاب کا رنگ سرخی مائل ہوتاہے پھرآنکھیں زردہوجاتی ہیں شدید حالتوں میں ہاتھ پاؤں بھی پیلے ہو جاتے ہیں چہرے پراماس ہو جاتی ہے
ماہیت
یرقان کی حقیقت و ماہیت جاننے کےلیےجگرکے افعال کوسمجھناضروری ہے طب کےاصول کےمطابق جگر کے افعال دوفسم کے ہوتے ہیں 1 کیمیاوی جس میں خلط صفرا پیدا ہو کر خون میں جمع ہوناشروع ہوجاتی ہے جب ضرورت سےزیادہ ہو جائے تو خون کارنگ زرد ہوجاتا ہے جسے یرقان کہتے ہیں 2 جگرکےمشینی افعال خلط صفرابنانے کےساتھ ساتھ اخراج بھی کرتے ہیں
وجوہات
جگرکےکیمیائی افعال تیز ہونےمیں کیفیاتی نفسیاتی اورمادی اسباب کاعمل دخل ہوتا ہے موسم میںیکدم تبدیلی،گرمی خشکی کا بڑھ جانا، بعض دفعہ سردی خشکی کی زیادتی سے جگر میں سکون ہوکرصفراکےاخراج کے راستوں میں سدے پیدا ہوکر بھی یرقان ہوتا ہے تیز مصالحے دار اشیاء کا استعمال ٹھنڈاپانی کثرت گوشت خوری بھی یرقان کا سبب بنتا ہے
اصول علاج
جگرکی کیمیائی تحریک کا علاج جگرکی مشینی تحریک پیدا کر کے کیا جاۓ جس سے صفر خارج ہو کر یرقان کومکمل طور پر رفع کیا جا سکتا ہے
غذا
گرما،کیلا،خربوزہ،تربوزہ گاجرجوس اورگنے کا رس استعمال کریں
پرہیز
انڈے گوشت مچھلی بینگن اچار ساگ آلو گوبھی پکوڑے آم وغیرہ سے پرہیز کریں

مکمل پرہیز اور علاج سے اس موذی اور خطرناک مرض کی رپوٹس نیگٹو ہو جاتی ہیں اور بیرون ممالک جانے والے مریض حضرات کا میڈیکل بھی کلیئر ہو جاتا ہے مطب پر تشریف لانے مریضوں پہ بے شمار تجربات موجود ہیں

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70