نسخہ الشفاء : کوے کا لٹک جانا، دیسی علاج

نسخہ الشفاء : کوے کا لٹک جانا، دیسی علاج

نسخہ الشفاء : آج کل کی نئی نسل کو شاید یاد نہ ہو لیکن بڑی عمر کے مرد اور عورتیں یہ بات ضرور بتائیں گے کہ پہلے بچے کو اگر کھانسی، نزلہ، ریشہ، زکام یا دانت نکلنے کی تکلیف ہوتی تو اس کا حلق اندر انگوٹھے سے دبایا جاتا جسے، کوّا گرنا یا کوّا اٹھانا، کہتے تھے
آپ آئینے میں غور سے دیکھیں تواپنے حلق کے اندر جہاں نگلنے کا نظام ہے وہی اوپر ایک چھوٹا سا گوشت کا ٹکڑا جس کو عام طور پر کوّا کہتے ہیں لٹکا ہوا ہوتا ہے، یہ کوّا بہت بڑے نظاموں کا ریموٹ کنٹرول اعلیٰ ہے، یہ راضی تو بہت نظام اور جسم کی صحت آپ سے قریب تر ہے اگر یہ ناراض تو ایسی لاعلاج بیماریاں کہ آپ سوچ نہیں سکتے میرے پاس ایک مریض آیا جس کو کہا گیا کہ اس کو پرانی ٹی بی جو کہ اب دمے کی شکل اختیا کرگئی ریشہ، سانس، بلغم، سینے کی جکڑن اور بچہ سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ اور بالکل سیاہ ہوچکا تھا، آنکھیں متورم، چہرہ متورم، میں نے ایک ٹوٹکا کہیں سے سنا ہوا تھا میں نے اس سے کہا کہ ایسا کرو کہ انگوٹھے سے ہلکا سا شہد لگاؤ اور نہار منہ انگوٹھا بچے کے منہ میں ڈال کر اور اس کوّے کو ہلکا ہلکا ملو اور حلق کے چاروں طرف اس انگوٹھے کی مالش کرو یعنی چاروں طرف وہی انگوٹھا لگاؤ اورہلکے دباؤ کے ساتھ کیونکہ ہلکا دباؤ ضروری ہے، چند دن کے اس کے عمل نے بچے کو حیرت انگیز صحت دی، اس کاوالد صبح نہار منہ اٹھ کر بچے کا کوّ ااٹھا تااور اپنا انگوٹھا گھماتا تھا، کہنے لگا مجھے اب بھی کسی ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہے کیونکہ میں بہت دور گاؤں سے سفر کرکے یہاں پہنچا ہوں میں ،جب تمہیں خود احساس ہوگیا کہ بچہ ٹھیک ہوگیا تو تمہیں اور علاج کی کیا ضرورت ہے۔ وہ دیہاتی خوش ہوا,ا ور مجھے دعائیں دیتا ہوا رخصت ہوا میں نے کہا چند ماہ بچے کاصبح نہار منہ کوّا اٹھانا نہ چھوڑنا ۔ ایک صاحب بڑی عمر کے تھے۔ صبح میں نے فجر کی نماز کے قبل وضو کرتے اور انہیں حلق میں انگوٹھا گھماتے دیکھا وہ کھانس کھانس کر ریشہ نکالتے۔ میں چونکا میں نے پوچھاخیریت تو ہے کیاحلق میں کوئی چیز اٹک گئی ہے۔ مسکرا کر کہنے لگے بس دو تین بیماریاں اٹکی ہوئی تھیں میں نے نکال دیں میں نے کہا وہ کیا کہنے لگے میں گلے کے ورم کا پرانا مریض تھا ٹانسلز، گلے کی خراش، نزلہ، زکام، بخار اور کئی دن بستر کے ساتھ لگ جانا، بہت طاقتور دوائیں اور انٹی بائیوٹک، پھر کچھ عرصہ کیلئے درست، پھر وہی حالت۔ ایک دن میری نانی اماں مجھے کہنے لگیں، بیٹا تیری دوائیں اور تیری تکلیف مجھ سے برداشت نہیں ہوتی، تم پڑھے لگے لوگ ہو،‘ ہم ان پڑھ لوگ ہیں، ہمارے پاس ان پڑھوں جیسے چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے ہیں کیا میری بات مانو گے چونکہ میں دوائوں اور بیماری سے عاجز آچکا تھا۔ نانی اماں سے کہا ضرور آپ کی بات کیوں نہیں مانوں گا تو انہوں نے مجھے انگوٹھے سے سہاگہ بریاں،یعنی پھول کیا ہوا، یا شہد لگا کر نہار منہ کوّا اٹھانے اور پھر باقاعدہ انہوں نے ترکیب بتائی کہ دیکھو بیٹا  اپنے انگوٹھے کو ہلکا لعاب لگا لو یا پانی اور وہی لعاب لگا انگوٹھا سہاگہ بریاں پرلگا کر اسی انگوٹھے کو اپنے کھلے منہ کے اندر لے جاؤ اور اوپر کے کوّے پر ہلکے دباؤ کے ساتھ ملنا شروع کردویا پھر اسی طرح دائیں، پھر وہی انگوٹھا بائیں ملو پھر وہی انگوٹھا ہلکے دباؤ کے ساتھ زبان کی نچلی جڑ میں آخر میں ملوں، کھانسی آئے تو کرلو، ریشہ نکلے تو تھوک دو،ایسا تین بار کرو ہر بار سہاگہ یا شہد نیا لگاؤ ۔ کہنے لگے، بس میں نے چند ہفتے ہی یہ عمل کیا تھا، اُس دن کے بعد وہ بیماریاں نکل گئیں بلکہ بھاگ گئیں اور ایسی بھاگیں کہ آج تک واپس نہیں آئیں اور مزید صاحب کہنے لگے کہ جب سے میں نے یہ عمل شروع کیا ہے میری صحت تندرست، میرا جسم تندرست، نگاہ طاقتور، کانوں کی سماعت بہتر ہوئی ہے، میری طبیعت کے اندر چستی، پھرتی اور سستی ختم ہوگئی ہے، ہاضمہ درست ہوا ہے، یادداشت بہتر ہوئی ہے اور میرے سر کا سارا نظام بہت اچھا اور بہترین ہوگیا ہے۔
پرانا نزلہ، زکام،گلے کی خراش، حلق کی ورم، دمہ، رعشہ، بلغم کا کوئی بھی کیس آپ کے سامنے آیا ہو اور آپ نے میری اس ترکیب پر عمل کیا ہو اور کچھ عرصہ ضرور کیا ہو، آپ کو فائدہ نہ ہوا ہو تو انوکھی بات ہے۔ یقینا ًاس کو آزما کر دیکھیں، اپنے جسم کے حصے کوروزانہ صرف چند منٹ دیں، تین منٹ سے زیادہ نہیں لگے گیں لیکن آپ اپنی صحت میں اتنا ڈھیروں، چین اور سکون دیکھیں گے کہ آپ سوچ نہیں سکتے، آپ کی طبیعت میں سکون، راحت اور عافیت آپ کے ریشے اور بلغم کی تمام بیماریاں ختم اور آپ کو اتنا چین ملے گا کہ کبھی سوچا نہیں ہوگا۔ ایک صاحب گھر بھر کے بچوں کا کیس لائے کہ سارے گھر میں ہر بچہ کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتا ہے، کبھی نزلہ، کبھی زکام، کبھی کھانسی، کبھی نمونیہ، کبھی بخار اور پیٹ کی خرابی، دست اسہال کی شکایت بہت ہی زیادہ ہے۔ میں نے کوّا اٹھانے کا مشورہ دیا۔ مجھے کہنے لگے آپ کوئی دوائی دیں، میں نے کہا صرف چند دن میری بات مان لیں اگر فائدہ نہ ہوا تو میں آپ کو اچھی سے اچھی ادویات دوں گا۔ چند دن آپ اور آپ کی بیوی ہر بچے کا کوّا اٹھائے کیونکہ میرا تجربہ ہے کہ اسہال اور پیچش یعنی ڈائریا،بچوں کو پرانے سے پرانا ہو اور کسی بھی دوا سے بچے تندرست نہ ہوتے ہوں انہیں کوّا اٹھانے کا اتنا فائدہ ہوا کہ آج تک شاید کسی دوائی سے ہوا نہیں ہوگا، میں نے کچھ دیر ان کی منت اور ان پر محنت کی۔ چند ہفتوں کے بعد آئے حیران کہنے لگے مجھے تو احساس ہی نہیں تھا کہ یہ حلق کے اوپر ایک حساس سا آلہ واقعی کسی کام کا ہے، میں نے تو آج تک اس پر توجہ ہی نہیں کی۔ میں نے کہا اس سے دوستی کریں، اس کو روز چھیڑا کریں، یہ صرف روز چھیڑچھاڑ اور توجہ مانگتا ہے، اس کے صلہ میں یہ آپ کو انمول صحت، گھر بھر کی انمول تندرستی، سُکھ صحت اور چین دے گا، آپ کو خود احساس ہونا شروع ہوجائے گا کہ وہ پیسے اور ڈھیروں پیسے جو دوائیں اور علاج معالجے پرلگتے تھے وہ سب لگنا ختم ہوجائیں گے۔ بچوں اوربڑوں کی بیماریاں ان سب کیلئے میں نے اسے بہت آزمایا آپ بھی آزمائیں، اور مزید یہ نسخہ بھی آزمائیں
لہاق جو حلق کی پچھلی جانب لٹکتی ہے جس کو گلے کا کاں کہتے ہیں, اس کے ڈھیلا ہو جانے یا بڑھ جانے سے بار بار کھانسی آتی ہے جو لیٹنے کی حالت میں اور سوتے وقت زیادہ ہوتی ہے
نسخہ الشفاء : لہسن کو پیس رگڑ کر اسکا پانی نچوڑ لیں، جتنا پانی ہو اتنا ہی شہد ملا لیں
طریقہ استعمال : روئی کی پھریری سے گلے میں لگائیں، یاں انگوٹھے سے لگائیں روزانہ کم از کم پاند دن یہ عمل کریں اوریہ عمل ایک ماہ میں تین دن کرتے رہنا چاہیے
فوائد : انشاءاللہ کوے کا لٹک جانا ٹھیک ہو جائے گا، اور کئی قسم کی بیماریوں سے جان چھوٹ جائے گی,او پر والے نسخے پر بھی عمل کرتے رہا کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70