نسخہ الشفاء : 10 گرام کچلہ، کسی چینی کے برتن میں ڈال دیں ۔ اس پر گھکیوار کا رس اس قدر ڈالیں کہ کچلہ سے دو انچ اوپر آ جائے پھر سائے میں محفوظ رکھیں جب پانی خشک ہو جائے تو اسی طریقہ سے ادرک کا رس دو مرتبہ خشک وتر کر لیں ۔ پھر کوٹ کر باریک کرکے سایہ میں رکھ کر خشک کر کے باریک پاؤڈر بنا لیں ۔ اس کے پتے نکالنے اور چھلکا اتارنے کی بھی کوئی مصیبت نہیں ہوتی اور اس سے کسی قسم کا ضرر نہیں ہوتا ۔ ہاضم قبض کشا ہے ۔ دورتی ملائی میں رکھ کر یا دودھ کے ہمراہ استعمال کر ائیں ۔ پٹھوں کے کل امراض مثلا ً لقوہ ، فالج ، وجع المفاصل ، درد ریحی ، ضعف باہ ، ضعف اعصاب کیلئے مفید ہے ۔ 15 دن سے ذیادہ استعمال نہیں کرنا دودھ کم سے کم آدھ کلو یاں ڈیڈھ پاؤ ہونا چاہیے
نوٹ؟ 2رتی سے ذیادہ کھلانا ہو تو کسی معالج سے مشوری کیے بغیر مت کھلائیں ورنہ زہریلے اثرات مرتب کرتا ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں