Alshifa Natural Herbal Pharma

علاج بذریعہ غذا

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے
اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی تو استعمال کرلے انڈے کی زردی
جو ہو تیرے معدے میں گرانی تو جھٹ پی لے سونف یا ادرک کا پانی
اگر خون کم بنے اور بلغم زیادہ تو کھا گاجر، چنے ،شلغم زیادہ
جگرکے بل پہ ہے انسان جیتا اگر ضعفِ جگر ہو تو کھا پپیتا
جگر میں ہو اگر گرمی دہی کھا گر آنتو میںخشکی ہو تو گھی کھا

تھکن سے ہوں اگرعضلات ڈھیلے تو فورا دودھ گرما گرم پی لے
جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس تومصری کی ڈلی ملتان کی چوس
زیادہ گر دماغی ہے تیرا کام تو کھا تو شہد کے ہمراہ بادام
اگر ہو قلب کی گرمی کا احساس تومربہ آملہ کھا اور انناس
جو دکتا ہو گلا نزلہ کے مارے تو کر نمکین پانی کے غرارے
اگر درد سے ہے دانتوںکے بیکل تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مل
جو بد ہضمی میں تو چاہے افاقہ تو ایک دو دن کا تو کرلے فاقہ
جو ہو پیچیس تو پیچ اس طرح کس لے ملا کر دودھ میں لیموں کا رس چوس لے
ذیابیطس اگر تجھ کو ہے مارے تو جامن تازہ کھا اور لے نظارے
گر ہندی تو ہے دنیا سے پریشاں
خدا کی یاد سے کر دل کو شاداں

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top