Alshifa Natural Herbal Pharma

سرعت انزال کیا ہے

سرعت انزال کیا ہے

سرعت انزال کیا ہے
حکیم محمد عرفان
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سرعت معنی، جلدی،اور انزال معنی،خارج ہوجانا،نکل جانا،باہر نکل آنا،وغیرہ
جماع کے وقت عضومخصوص کے داخل کرنے سے پیشتر یا داخل کرنے کے فوری بعد منی کاخارج ہو جانا سرعت انزال کہلاتا ہے
اگر کسی خوبصورت شکل کے دیکھنے یا اس کے چھیڑ چھاڑ یا اس کے تصورہی سے انزال ہو جائے تواس حالت کا شمار
ذکاوت حس،میں کیا جائے گا گویا ذکاوت حس کی شکایت سرعت انزال کی ترقی یافتہ صورت ہے
جماع کی حالت میںمنی کا اپنے مسکن میںٹھرا رہنا طبی اصطلاح میںامساک کہلاتا ہے واضح ہوکہ قوت امساک ہر شخص
میں مزاج کے اعتبارسے بلکل مختلف ہوا کرتی ہے طبعی امساک کی قوت کے بیان کرنے میں ماہرین میں بھی اختلاف ہے
چناچہ ایک گروہ کا کہنا ہے کہ قوت امساک قریب ایک منٹ سے پانچ منٹ تک قائم رہتی ہے،دوسراگروہ

اس بات کا قائل ہے
کہ قوت امساک مختلف طبا ئع کے لحاط سے نصف منٹ سے لے کرپندرہ منٹ تک قائم رہ سکتی ہے ،گویا نصف منٹ یا ایک
منٹ سے بھی کم مدت میںاگر قوت امساک جواب دیدے تو اسکا شمار،،سرعت انزال میں ہوتا ہے
سرعت انزال ایک مرض کی کیفیت ہے جس کا علاج ہر ممکن طور پر نہایت ضروری ہے اورعلاج سے قوت امساک کو طبعی
حالت میں لانا یہی سرعت انزال کا علاج ہے اور یہی نہیں بلکہ علاج اور مختلف طریقوں سے قوت امساک کو طبعی حالت سے
بھی کہیں ذیادہ دیر تک قائم رکھا جا سکتا ہے
اگر سرعت انزال کی شکایت حد سےتجاوزکر جائے تو اس کو ذکاوت حس کہتے ہیں لہذا معلوم ہونا چاہیے کہ ذکاوت حس کی شکایت ہے تو سب سے پہلے اس کا علاج کیا جائے اور اس کے بعد سرعت انزال کو دور کیا جائے بعض اوقات تو ایسا ہو تا ہے کہ ذکاوت حس کے موقوف ہو جانے کے بعد بھی سروت انزال کی شکایت باقی رہ جائے تو پھر سرعت انزال کا علاج کیا جائے
واضح رہے کہ جس طرح ذکاوت حس کی موجودگی میںسرعت انزال کودور کرنے والی دواؤں کا استعمال ذیادہ مفید نہیں ثابت
ہوتا بالکل اسی طرح سرعت انزال کی موجودگی میں قوت امساک کو طبعی حالت سے ذیادہ دیر تک قائم رکھنے والی دوائیں
،جو ممسک کہلاتی ہیں،قطعی بے کار ثابت ہوتی ہیں،یعنی جو لوگ سرعت انزال کا شکارہوں ان کو ممسک ادویہ سے قطعی
کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا
سرعت انزال کے اسباب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
منی کے نقائص،مثلا،منی کی حدت،منی کا پتلا پن،اور منی کا ذیادہ پیدا ہونا،،،،ضعف قوت ماسکہ،یعنی منی کی تھلیوں کا ایسا
ضعف جس کے سبب سے وہ منی روکنے پر قادر نہ ہوں،ایسی صورت میںدخول سے پہلے یا فوری بعد بغیر اُچھلے ہوے
خارج ہو جا تی ہے
مباشرت کے غیر فطری طریقے،مثلا،جلق،اغلام،کثرت جماع،غیر اصولی جماع،
شوق مباشرت،اگر جماع کا عادی عرصہ درازتک جماع نہ کرے اور اس کوشوق مباشرت بے چین کئے ہوئے ہواور پھر اس کو جماع کرنے کا موقع ملے تو وفور شوق اور بے خودی میں اس کی منی فوری خارج ہو جاتی ہے
دیگر خرابیاں
1پیٹ بھرکھانا کھانے کے بعد فوری جماع کرنا،سرعت کا باعث بنتا ہے،2بغیرانتشار کامل کے مباشرت کرنےسے عموما جلد
انزال ہو جاتا ہے،3،حرکات جماعی میں عضو مخصوص کے زریں حصہ کو ذیادہ رگڑلگنے سے بھی جلد منی خارج ہو جاتی ہے

31 thoughts on “سرعت انزال کیا ہے”

  1. اسلام علیکم کیا حال ہے سر آپ کا میں دو منٹ میں فارغ ھو جاتا ھوں مجھے کوٰٰئ علاج بتاٰئں

  2. اپ نے جو تفصیل بتای ھے کے پھلے زکاوت حس کا علاج کیا جاے پھر سرعت انزال کا تو اپ کہن سا نسخا تجویز کرں گے جو میں منگوا سکوں

  3. hakem sahab aslam o alekum mujhy suraat anzal ki shikayat hy jab bhi mein bv k sath hambistari karta hoon 30 say 50 seconds mein inzal ho jata hy meri mani pani ki tarah patli hy please hakim sahab Allah aur Rasool K wastay koi acha sa nuskha bata dein aap ki mahrbani ho go jo dubai say bhi mil jay Ap ko ta hayat doaien doon ga Allah ap ka aur ap ki famely ka hami o nasir hoo aamin

  4. Haqeem sahab meri umer 32 saal hai aur mujai surat anzaal ka problam hai koi mashwara dai dai. Haqeem sahab mai kabhi kabhi musht zani karta tha aur kuch nhi kia .

  5. Assalamualiqum haqeem sahab mai kasrat musht zani ke waja sai surat anzaal ka shikar ho gia ho jamah sai pehlay he farigh ho jata ho koi mashwara dai shukrya

  6. salam haqeem sahab sir musht zani sai mujai suraatanzal ka problem ho gia hai jamah sai pehlay he farigh ho jata ho please koi ilaj bataie

  7. Slam !
    Sr main zkwat His ka mrez ho
    Kisi lrki sy bt krty ya kuch romrntec sovhny sy Uzo tnsl grm ho jata h or les dar pani niklny lgta h

  8. حکیم صاحب میں بہت جلد فارغ ہو جاتا ہوں اور میرا نبض مباشرت کے بھد کفی چہوٹا ہو جاتا ہے

  9. اسلام علیکم
    حکیم صاحب میرا نام محمد اشرف ھے اور میں اسلام میں رہتا ھوں میرا یہ مسئلہ ھے کی میری شادی کو آٹھ سال ھو گئے ھیں ابھی تک اولاد سے محروم ھوں دو تین دفعہ حمل ھوا لیکن تکمیل تک نہیں پونہچا ابھی یہ ایک ماہ سے میرے ساتھ یہ مسئلہ بھی ھے کہ میں بیوی کے پاس جاوں تو نفس کیوجہ سے مجھے شرمندگی اٹھانا پڑ تی ھے آپ سمجھ گئے ھوں گے لیکن یہ کبھی کبھی نہیں بھی ھوتا اور کبھی کبھی ھو جاتا ھے اور مجھے ہیپا ٹائٹس سی بھی ھو گیا ھے آپ کی بہت مہربانی ھوگی کہ مجھے ان دونوں مسئلوں کا کوئی حل بتائیں میں بہت پریشان ھوں میں نیٹ پر نسخہ وغیرہ دیکھتا ھوں لیکن بنا نہیں سکتا یہ سوچ کر کہ ایک ایکسپرٹ آدمی کا نسخہ دینا اور بات ھے کیونکہ مجھے کالا یرقان بھی تو ھے اس کو بھی مدےنظر دکھنا ھے اگر آپ اپنے طور پر بنا لیں تو وہ نقصان نہ کر جائے آپ ان دونوں کو مدے نظر دکھ کر مجھے اگر نسخہ بتا دئیں تو میں بنالوں گا نسخہ اولاد کا کمزوری کا اور کالے یرقان کا لاغری کا نسخہ بتا دیں اور نسخہ ایسا ھو کہ جاتے ھی اپنا کام زبردست طریقے سے کرے ہماری دعا یہی ھے کہ اللہ پاک آپ کو خدمت خلق کرنے کی اور اللہ اور اس کا رسول ہمت دے آپ کا انتظار رھے گا آمین شکریہ

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top