زعفران ، کیسر
استعمالی حصہ : پھولوں پر لال دھبہ ( اسٹِیگما) والا حصہ – پھول کانسوانی حصہ
کیفیت؛ زعفران کے پھولوں پر لال دھبے ( اسٹِیگما) ہوتے ہیں۔ دھبےدارحصہ سےزعفران بنائی جاتی ہے۔ یونان ، انڈیا اور اہران میں اس کے پودے اگائےجاتے ہیں۔ اسٹِیگما، زعفران کے پھول کا نسوانی خصہ ہے۔ پودا سال میں کئی پھول پیدا کرتا ہے۔ ہرایک پھول میں تین اسٹِیگما ہوتے ہیں۔ پھول کا صرف یہ ہی حصہ ہے جوصحیح طریقہ سے خشک کرنے پر زعفران کی خوشبو، مزہ اور پیلا رنگ دیتا ہے۔ زعفران کے پودے کےدوسرے حصوں کی کھانےمیں کوئی اہمیت نہیں ہے۔ زعفران تاگےاور پاوڈر دونوں صورتوں میں دستیاب ہے۔ زعفران کا کھانےمیں استعمال کرنےاسکو الکوحلک ، ایسڈیک یاگرم پانی میں بیس منٹ رکھناضروری ہے۔ اس سےاُسکا مزہ کشید ہوجائےگا۔ مکمل نکاس کےلیےچوبیس گھنٹے یا ذیادہ وقت درکار ہے۔