حقہ پینے سے مسوڑوں کی بیماریاں لاحق
سویڈن میںماہرین نے مسوڑوں کی بیماریاں لاحق ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے سٹاک ہوم کیرولیستکا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے سعودی عرب میں حقہ اور سگریٹ نوشی کرنے والوں کے دانتوں اور مسوڑھوں کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے 262 نوجوان افراد کا انتخاب کیا جن میں سے 31 فیصد صرف حقہ پینے والے تھے جبکہ 19 فیصد سگریٹ پینے والے اور 20 فیصد
سگریٹ اور حقہ تمباکو نوشی کے دونوں طریقے استعمال کرنے والے تھے۔ تحقیق میں 30 ایسے افراد کو بھی شامل کیا گیا جو تمباکو نوش نہیں تھے۔ تحقیق کاروں نے ان افراد کو سوال نامے دینے او رکچھ عرصے بعد ان افراد کے مسوڑھوں اور دانتوں کے چیک اپ کی رپورٹوں کا جائزہ لیا جس کے مطابق وہ تمام افراد جو ا س تحقیق میں شامل تھے ان میں مسوڑھوں کی بیماری کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تحقیق مکمل ہو جانے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ حقہ پینے سے دانتوں اور مسوڑھوں کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ مسوڑھوں میں سوجن بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق تحقیق میں شامل افراد میں حقہ یا سگریٹ نہ پینے والے افراد میں 8 فیصد میں مسوڑھوں کی سوزش اور سرخ مسوڑھوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،حقہ پینے والے افراد میں 30 فیصد جبکہ سگریٹ نوشی کرنے والوں میں سے24 فیصد افراد مین مسوڑھوں اور دانتوں کے امراض کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سویڈن کے طبی ماہرین کے مطابق حقہ پینے والوں کو تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی نسبت مسوڑھوں کی سوزش لاحقہ ہونے کے امکانات 5 فیصد زیادہ ہوتے ہیں اور ماہرین کے مطابق اس کی وجہ حقہ نوشی کے دوران دانتوں کی ہڈیوں کو پہنچنے والا نقصان ہو سکتی ہے۔