Alshifa Natural Herbal Pharma

الرجی اور دانوں کا علاج

الرجی میں مریض کتنے پریشان ہوتے ہیں۔ ہر دوا ناکام، لیکن مجبوراً کسی نہ کسی دوا کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ اس دور کی مصنوعی اور جدید ٹیکنالوجی کی زندگی میں الرجی جیسی بھیانک اور خوفناک مرض کو بہت رواج ملا ہے۔
سائنس دان اور ڈاکٹرز اس علاج کیلئے مسلسل جدید جڑی بوٹیوں پر اور کیمیکلز پر ریسرچ کر رہے ہیں۔ کیونکہ الرجی کی بنیادی وجہ غیر فطری اور مصنوعی زندگی ہے۔ موجودہ مشینی اور سائنسی دور نے ہمیں مغرور کر دیا ہے اور ہم چلنے پھرنے سے عاجز آ چکے ہیں۔ گھٹن زدہ مکانات اور دفاتر میں کھلی اور تازہ ہوا کو معدوم کر دیا ہے۔ شہروں میں چلتی پھرتی گاڑیاں اور فضاؤں میں اڑتے جہازوں نے آب و ہوا اور ماحول کو آلودہ کر دیا ہے۔

اس کا اصل علاج تو یہی ہے کہ ہم فطری زندگی کی طرف دوبارہ لوٹیں اور فطرت سے عناد کو محبت میں بدلیں۔ پھر کہیں جاکر ہمیں سکون اور راحت کی زندگی میسر ہو سکتی ہے۔ اس مشینی دور کی ایک پریشان کن بیماری الرجی بھی ہے جس کی وجہ سے یورپ اور امریکہ کی دوا سازکمپنیوں کی اربوں روپے کی ادویات بک رہی ہیں۔
ذیل میں ایک ایسا نسخہ پیش ہے جو یقیناً الرجی کیلئے بہت مفید اور موثر ہے استعمال کریں اور کچھ عرصہ مسلسل کریں انشاءاللہ عزوجل یقینی فوائد میسر آئیں گے۔
پودینہ خشک 100 گرام
کلونجی 20 گرام
سر پھوکا 50 گرام
ناگ کیسر100 گرام
تمام کو باریک پیس کر سفوف تیار کر لیں 2/1 چمچہ دن میں تین یا چار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top