الشفاء, یورک ایسڈ کولیسٹرول کیپسول

الشفاء, یورک ایسڈ کولیسٹرول کیپسول

الشفاء،یورک ایسڈ کولیسٹرول کیپسول
Al Shifa-Uric acid-Cholesterol-Herbal Capsules
فوائد: یورک ایسڈ، کولیسٹرول کے مرض میں مفید علاج ہے
مقدارخوراک: ایک کیپسول صبح ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ

یورک ایسڈ کا بہترین علاج
یورک ایسڈ ایک قلمی تیزاب ہے۔ پانی میں حل پذیر نہیں ہے۔ الکلی والے جو نمکیات ہیں ان میں حل ہو جاتا ہے۔
مرد حضرات میں اس کی نارمل مقدار 7 فیصد ملی گرام اور خواتین میں 5.5 ملی گرام ہے
اس کے بڑھنے کے بہت سے اسباب ہیں، مثلاً گردوں کی سوزش زیادہ گوشت کا استعمال کیلشیم زیادہ ہونا اور خون میں ریڈ سیلز کا بڑھ جانا یا وہ سب علامتیں جو کہ عضلاتی غدی تحریک میں پائی جاتیں ہیں۔ ان سب کی وجہ سے یہ مرض اکثر لاحق ہو جاتا ہے۔
نسخہ الشفاء: سقمونیا 40 گرام، جلاپہ ہڑر 60 گرام، سورنجان شریں 60 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کرسفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک: ایک سے دو کیپسول صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی سے 15 دن سے ایک ماہ استعمال کریں مرض کی مزمن حالتوں میں دوا کی مقدار بڑھائی بھی جا سکتی ہے
فوائد: یورک ایسڈ کا بہت بہترین علاج ہے
نسخہ آسان اور سادہ یورک ایسڈ کولیسٹرول کا علاج
نسخہ الشفاء: گندھک آملہ سار 20 گرام، اجوائن دیسی 40 گرام، پودینہ خشک 20 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کوپیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: ایک گرام صبح ایک گرام شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں

نسخہ یورک ایسڈ
نسخہ الشفاء: ریوند خطائی 20 گرام، گندھک آملہ سار80 گرام، خردل (رائی) 80 گرام، میٹھا سوڈا 80 گرام، اسگندھ 80 گرام اجوائن دیسی 40 گرام، فلفل دراز 20 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: ایک گرام صبح اور ایک گرام رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں، یہ نسخہ میں اپنے مطب پر ہمیشہ بنا کر رکھتا ہوں
فوائد: یورک ایسڈ، کولیسٹرول، جوڑوں کا درد وجع المفاصل پرانی سے پرانی تکلیف کے لیے بہترین مکمل علاج ہے مزید درد کمر عرق النساء میں بھی بہترین علاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نسخہ قہوہ یورک ایسڈ جسمانی دردوں کے لیے
حکیمی نسخہ عصابی دردیں پٹھوں کا کھینچاؤ، جوڑوں کادرد، یورک ایسڈ، کولیسٹرول معدہ وجگرکےامراض، شوگر کی ذیادتی، بار بار پیشاب کا آنا، کمر درد، قبض دائمی، نزلہ زکام سانس کا پھولنا، دمہ دل کی کمزوری، لیکوریا ان تمام امراض کے لیے لاجواب علاج ہے
نسخہ الشفاء: لونگ 10 گرام، تخم پیاز10 گرام، تیزپات 10 گرام، زیرہ سیاہ 10 گرام، اجوائن دیسی 10 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنالیں
مقدارخوراک: صبح و شام خالی پیٹ آدھا چمچ چائے والا سفوف لے کرایک پاؤ پانی میں پکائیں جب ایک چائے کے کپ کے برابررہ جائے توچھان کر قہوہ کی ظرح نیم گرم پیئں صبح وشام خالی پیٹ ہلکا سا کڑوا کسیلا ہو گا حسب ذائقہ چینی ملا سکتے ہیں اس نسخہ کو ایک ماہ تک استعمال کریں
فوائد: اعصابی دردیں، پٹھوں کا کھینچاؤ، جوڑوں کادرد، یورک ایسڈ، کولیسٹرول، معدہ وجگرکےامراض، شوگر کی ذیادتی، بار بار پیشاب کا آنا، کمر درد، قبض دائمی، نزلہ زکام، سانس کا پھولنا، دمہ، دل کی کمزوری، لیکوریا، ان تمام امراض میں مفید مکمل علاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مزید نسخہ یورک ایسڈ اور کولیسٹرول کا علاج
نسخہ الشفاء: سورنجاں شیریں 20 فرام، تخم حرمل 20 گرام، سونٹھ 20 گرام، مصبر 20 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو لے کر باریک سفوف بنا لیں سفوف بنا لیں اور 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدارخوراک: صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کے ساتھ کھائیں یہ نسخہ پندرہ یوم استعمال کریں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الشفاء ہربل یورک ایسڈ کا مجرب نسخہ
نسخہ الشفاء: بوزیدان 20 گرام، سونٹھ 20 گرام، کچور 20 گرام، اسگندھ 20 گرام، میٹھاسوڈا 20 گرام، پودینہ خشک 20 گرام، اناردانہ 20 گرام، گوکھرو 20 گرام، حرمل 20 گرام، ریوندچینی 20 گرام
میتھی دانہ 30 گرام، گندھک آملہ سار 80 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو صاف کر کے پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک:آدھا چمچ چائے والا صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد: یورک ایسڈ اور کولیسٹرول، کو جڑ سے ختم کرتا ہے اور معدہ کے تمام امراض میں مفید ہے، تمام جسمانی دردوں کے لیے بھی مفید ہے
پرہیز: ہرقسم کی دالیں، گوشت، پالک، ٹماٹر، تمام کولڈ ڈرنکس، تمام مرغن غذائیں اور بیکری کی چیزیں باربی کیو وغیرہ، کھٹی چیزیں، تلی ہوئی اور فرائی اشیا پانی کا استعمال زیادہ کریں
نوٹ؟ مریض ہیں اس نسخہ کے ساتھ یہ چٹنی کا ااستعمال بھی کریں
الشفاء چٹنی
نسخہ الشفاء چٹنی: زیرہ سفید 10 گرام، پودینہ سبز 20 گرام، ادرک 20 گرام, اناردانہ 20 گرام، لہسن 20 گرام، اجوائن 5 گرام ٹماٹر، مرچ سبز نمک حسب ضرورت چٹنی رگڑ کر بنائیں
فوائد: شوگر کی وجہ سے ٹانگوں پنڈلیوں میں درد، بھوک کا نہ لگنا، کھانا ہضم نہ ہونا، گیس تبخیر اپھارہ، قبض، اعصابی کمزوری، مردانہ کمزوری، زخموں کا ٹھیک نہ ہونا، شریانوں اور وریدوں، دل کی دھڑکن،
کھانے کے دو چمچ روٹی کے ساتھ لگا کر دن میں تین بارکھائیں

یورک ایسڈ کا آسان دیسی علاج
نسخہ الشفاء: ہلدی 20 گرام، ملٹھی 20 گرام، سورنجاں شیریں 20 گرام، سونف 20 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ 15 دن استعمال کریں استعمال
فوائد: یورک ایسڈ کےلیے مفید علاج ہے
ـــــــــــــــــــــــــ
یورک ایسڈ کا شافی علاج
نسخہ الشفاء: گوکھرو 50 گرام، حرمل 50 گرام
ترکیب تیاری: ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: ایک گرام صبح ایک گرام شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں کم از کم دس یوم استعمال کریں
فوائد: یورک ایسڈ اور جسمانی دردوں کے لیے مفید علاج ہے

نسخہ یورک ایسڈ اور پچاس امراض کا مکمل علاج
نسخہ الشفاء: زنجبیل 10 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، فلفل دراز 10 گرام نوشادر انڈیا 40 گرام، پودینہ خشک 20 گرام، گندھک آملہ سار 60گرام، میٹھا سوڈا 40 گرام، سونف 40 گرام، ریوند خطائی 40 گرام، نمک سفید 30 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: آدھا چمچ چائے والا صبح اور شام کھانے کے دو گھنٹہ بعد پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
نوٹ؟ فوائد، یہ نسخہ غدی اعصابی یعنی گرم تر مزاج کا حامل ہے غدد کو تحریک دیتا ہے بواسیر چاہے خونی ہو یا بادی دونوں کا مکمل خاتمہ کرتا ہے یرقان کے لیے بھی مفید ہے، سوزاک پیشاب کی جلن، پیشاب کا قطرہ قطرہ آنا جگر اور طحال کا بڑھ جانا ملیریا بخار احتلام اور ریاحی دردوں کے لیے اکسیر ہے اگر جسم پر ورم اور سوجن ہو تو عرق مکوہ کاسنی کے ایک ہفتہ کھلادینے سے مکمل سوجن اترجاتی ہے بڑھا ہوا جگر اعتدال پر آجائے گا معدہ اور جگر کی خرابی میں سوفیصد مفید ہے، امراض گردہ میں بھی استعمال کرسکتے ہیں قبض گیس معدہ کی جلن تیزابیت تبخیر معدہ کھٹی ڈکاروں اور خوراک کا ہضم نہ ہونے کے لیے بہت مفید علاج ہے ایک معالج اسے مفرد اور دیگر ادویہ کے ساتھ ملا کر بہت سارے فوائد حاصل کرسکتا ہے
احتلام مرض کا بہترین علاج ہے ہائی بلڈ پریشر کے مریض بلاخوف استعمال کرسکتے ہیں بھوک کی کمی دور ہوجاتی ہے خوب بھوک لگاتا ہے

معلومات یورک ایسڈ و جوہات اورعلامات
یورک ایسڈ ایک قدرتی فضلہ یا تیزابی مادہ ہے جو ہر انسان میں پایا جاتا ہے۔ یہ مادہ پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ہوتا رہتا ہے اور اس کا اصل کام جسم میں گرمی پیدا کرنا ہوتا ہے۔ یہ پیورین کی وجہ سے ہر روز جسم میں بنتا ہے۔ پیورین ایک کیمیائی مادہ ہے جو ہمارے جسم میں خلیوں کے ٹوٹنے سے قدرتی طور پر بنتا ہے جب کہ اس کا کچھ حصہ غذا سے بھی پیدا ہوتا ہے۔ خون میں یورک ایسڈ کی موجودگی معمول کی بات ہے لیکن اگر اس کا لیول صحت مند سطح سے بڑھ جائے تو یہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بن سکتا ہے
یورک ایسڈ میں اضافہ صرف غذا سے نہیں ہوتا بلکہ مجموعی طرزِ زندگی اس میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ جب یورک ایسڈ کا پیشاب کے ذریعے جسم سے اخراج نہیں ہو پاتا تو یہ کرسٹل کی صورت میں جوڑوں میں جمع ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے اٹھنے، بیٹھنے، اور چلنے پھرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل سے بچاؤ کی واحد صورت یہی ہوتی ہے کہ یورک ایسڈ کے لیول کا خیال رکھا جائے اور اس کو نارمل سطح سے بڑھنے نہ دیا جائے
یورک ایسڈ کا نارمل لیول کتنا ہوتا ہے
مردوں میں یورک ایسڈ کی مقدار، تین 3 سے سات 7 ملی گرام، عورتوں میں یورک ایسڈ کی مقدار، دو 2 سے چھ 6 ملی گرام
یورک ایسڈ کا نارمل لیول جوڑوں کے مسائل کا سبب نہیں بنتا اس کے برعکس اگر جسم میں اضافی پیورین بننے یا گردوں کی ناقص کارکردگی سے یورک ایسڈ میں اضافہ ہو جائے تو اس سے چھٹکارا پانا قدرے مشکل ہو جاتا ہے۔ یورک ایسڈ بڑھنے کی اور بھی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں
یورک ایسڈ کی وجوہات: یورک ایسڈ کی علامات
یورک ایسڈ کا دیسی علاج
فائبر کا استعمال
بیکنگ سوڈا
لیموں
سرکہ
وزن میں کمی
پانی کا زیادہ استعمال
اجوائن کا استعمال
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور سبزیاں
یورک ایسڈ کی وجوہات
یورک ایسڈ بڑھنے کی وجوہات مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں
چنبل، جلد کی بیماری
ذہنی دباؤ
گردوں کی بیماری
ورزش نہ کرنا
کینسر کا علاج ہورہا ہوتو
گوشت کا زیادہ استعمال
الکوحل کا زیادہ استعمال
سیگرٹ نوشی
موٹاپا
جینیاتی مسائل
یورک ایسڈ کی علامات مندجہ ذیل ہو سکتی ہیں
یورک ایسڈ کی علامات
جوڑوں میں شدید درد
اٹھنے، بیٹھنے، اور چلنے پھرنے میں مشکلات
جوڑوں میں سرخی یا سوزش
گٹھیا
پیر کے انگوٹھوں میں سوزش
جوڑوں میں کھنچاؤ
اگر آپ کو یورک ایسڈ کی ان علامات یا ان میں سے کسی بھی علامت کا سامنا ہو تو آپ کو مندرجہ ذیل غذائیں چھوڑنا ہوں گی کیوں کہ ان غذاؤں کی وجہ سے یورک ایسڈ بڑھ سکتا ہے۔ ان غذاؤں سے مکمل پرہیز یا ان کے استعمال میں کمی سے یورک ایسڈ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
خشک پھلیاں
مٹر
گوشت
گوبھی
مچھلی
مشروم
اس کے علاہ کچھ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ایسی غذائیں جن میں شکر (فرکٹوز) زیادہ ہوتی ہے وہ بھی یورک ایسڈ کی مقدار بڑھا سکتی ہیں
چینی کی ذیادتی سے بچیں اسی طرح فروٹ، جوسز، اور سافٹ ڈرنکس میں بھی کافی مقدار میں شکر ہوتی ہے جو جسم میں تیزی سے جذب ہوتی ہے اس لیے ان اشیاء سے پرہیز بھی لازمی کرنا ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یورک ایسڈ بڑھنے کی صورت میں کچھ مفید گھریلو علاج بھی مفید ثابت ہوتے ہیں
یورک ایسڈ کا دیسی علاج
اگر آپ کا یورک ایسڈ بڑھ گیا ہے تو ان ہدایات پر عمل کر کے آپ آسانی کے ساتھ اس میں کمی لا سکتے ہیں
فائبر کا استعمال
ایسی غذائیں، جن میں فائبر زیادہ مقدار میں موجود ہو ، استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کے لیول میں کمی آتی ہے۔ ان غذاؤں میں دلیہ، جو، اسپغول، سیب، بروکلی، کھیرا، گاجر، اور کیلا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ وہ غذائیں ہیں جن کے کھانے سے زیادہ پیشاب آتا ہے اور قبض دور ہوتی ہے جس سے یورک ایسڈ کا اخراج ممکن ہوتا ہے۔ اس لیے روزانہ پانچ سے دس گرام فائبر کو اپنی خوراک کا حصہ لازمی بنائیں۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا یورک ایسڈ کے لیول اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ سوڈا یورک ایسڈ کے کرسٹلز کو پگھلانےے اور گردوں کے ذریعے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ایک گلاس پانی میں حل کر کے دن میں ایک مرتبہ استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کی مقدار میں کمی آتی ہے۔ تاہم ایسے افراد جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہو یا بلڈ پریشر کے مریض ہوں تو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اس گھریلو علاج پر عمل کریں
لیموں
لیموں کا رس الکلائن اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کا عرق تیزابی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے لیکن وٹامن سی کی وجہ سے فوری پر یورک ایسڈ کو کنٹرول کرتا ہے۔ آدھا لیموں ایک گلاس نیم گرم پانی میں نچوڑ کر پینے سے یورک ایسڈ کے لیول میں کمی آتی ہے۔ لیموں اور پانی کے محلول کو صبح نہار منہ ایک مہینہ تک استعمال کرنے سے مفید نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ طبیب کے مشورے سے وٹامن سی کے سپلیمنٹ بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں
سرکہ
سرکہ قدرتی طور پر ایک ڈی ٹاکسیفائر ہے جو جسم سے فاضل مادے جن میں یورک ایسڈ بھی شامل ہے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ سرکہ میں موجود میلک ایسڈ یورک ایسڈ کے کرسٹلز کو توڑ کے پیشاب کے ذریعے باہر نکالتا ہے۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ خالص سرکہ شامل کر کے چار ہفتے تک استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کے لیول میں کمی آتی ہے
وزن میں کمی
غذاؤں کے ساتھ اضافی وزن بھی یورک ایسڈ کے لیول میں اضافہ کرتا ہے کیوں کہ مسلز کی نسبت فیٹس یورک ایسڈ زیادہ بناتے ہیں۔ اسی طرح وزن کی زیادتی سے بھی گردوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ فوری طور پر وزن میں کمی یورک ایسڈ کا لیول کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی
پانی کا زیادہ استعمال
پانی زیادہ استعمال کرنے سے جسم میں موجود یورک ایسڈ جیسے فاضل مادوں کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔ یہ مادے خارج ہونے سے گٹھیا کی علامات میں بھی کمی آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر روز دس سے بارہ گلاس پانی پینے سے یورک ایسڈ کا لیول کم کرنے میں مدد ملے گی
اجوائن کا ستعمال
اجوائن میں وافر مقدار میں اومیگا سکس فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جو نظامِ انہضام کی صفائی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو یورک ایسڈ سے بھی نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور سبزیاں
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور سبزیاں اور پھل سوزش کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ پھل اور سبزیاں تیزاب کی سطح کو بھی متوازن رکھتے ہیں۔یورک ایسڈ کی علامات اگر کچھ دنوں تک بہتر نہیں ہوتیں تو آپ کو کسی معالج سے رجوع کرنا ہو گا
ہماری: تیار شدہ ادویات لینے کیلئے اور اپنی بیماری کے لیے مفت مشورہ حاصل  کریں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین