نبض سے امراض کی تشخیص معلومات
نبض انتہائی اہم ہے جو کہ فائنل تشخیص ہوتی ہے باقی سب طریقے مددگار ہوتے ہیں، اگر تشخیص درست ہوئی تو تجویز بھی درست ہو گی، نبض سے ہر بیماری کا علاج کیا جا سکتا ہے، اس سے پتہ چل جاتا ہے کہ کس چیز کی کمی یا زیادتی ہے
جب مریض چل کر آئے تو فورا نبض نہ چیک کریں۔ جب چل کر آتا ہے تو نبض تیز ہو چکی ہوتی ہے۔ اُسے تھوڑا سا سانس لینے دیں اُس کے بعد اُس کی نبض دیکھیں،
مریض کی نبض دکھاتے ہوئے بازو کھینچی ہوئی نہ ہو۔ اکڑی ہوئی نہ ہو، بلکہ ڈھیلی ہو تاکہ آپ آسانی سے چیک کر سکیں،
ہمیشہ سیدھی (دائیں) سائیڈ والی نبض دیکھنی چاہیئے، بائیں (اُلٹی سائیڈ والی نبض بتائے گی کہ آپ کیا کھا کر آئے ہیں، یعنی آپ اعصابی چیز کھا کر آئے ہیں۔ تو وہ بتائے گی آپ میں سردی کی کیفیت ہے، اگر آپ خشک چیز کھا کر آئے ہیں تو وہ بتائے گی آپ کے اندر عضلاتی مسئلہ ہے، اس کو ہم اسے جھوٹی نبض کہتے ہیں، اس لئیے اُلٹی سائیڈ والی نبض نہ دیکھی جائے،
ہمیشہ سیدھی سائیڈ والی نبض دیکھنی چاہئیے، چاہے مرد ہو، عورت ہو یا بچہ ہو۔ صرف سیدھی سائیڈ والی نبض ہی بتائے گی کہ کس چیز کی کمی یا زیادتی ہے،
بلکل انگوٹھے کی ہڈی کے نیچے ہاتھ رکھیں گے تو درست تشخیص کر سکیں گے،
چاروں اُنگلیاں برابر رکھیں،
نبض پر ہاتھ رکھ کر دبانا نہیں، اگر پہلے مقام پر ایک انگلی پر نبض آتی ہے، تو اسے قانون مفرد اعضا میں اعصابی عضلاتی نبض کہتے ہیں، اعصابی عضلاتی تحریک کہتے ہیں، اعصابی عضلاتی مزاج کہتے ہیں، یعنی یہ سردی کی تحریک ہے، اسے بلغمی نبض بھی کہہ سکتے ہیں، اور یہ حکم رساں اعصاب کی نبض ہے، کیونکہ دماغ کے دو حصے ہیں، خبر رساں اور حکم رساں، یہ حکم رساں اعصاب کی تحریک ہے اور خالص سردی کی تحریک ہے،
اگر پہلی دو اُنگلیوں پر نبض نظر آتی ہے، تو وہ عضلاتی اعصابی تحریک ہوگی، سودا کی نبض ہوگی، سیاہی اور اندھیرا پایا جائے گا۔ دل کے حصے ارادی عضلات کی تحریک کی ہے،
اگر پہلے مقام پر بغیر دبائے پہلی تین یا چار اُنگلیوں پر نبض نظر آتی ہے، تو وہ عضلاتی غدی نبض ہوگی جو خشکی کی تحریک ہوگی، خشکی کی زیادتی ہو گی، یہ دل کی غیر ارادی تحریک ہو گی،
ہلکا دبانے سے جو نبض نظر آئے گی چاہے وہ دو اُنگل، تین اُنگل یا چار اُنگل پر نظر آئے گی وہ غدی عضلاتی تحریک ہوگی،یعنی دوسرے مقام پر
تھوڑا مزید دبانے سے جو نبض آئے گی وہ غدی اعصابی ہوگی، یہ دو اُنگل یا تین اُنگل پر نظر آئے گی، یعنی تیسرے مقام پر، یہ غدد ناقلہ کی تحریک ہے، روشنی کی تحریک ہے، نور کی تحریک ہے، اس میں صفرا خارج ہو رہا ہوتا ہے، حرارت اس میں خارج ہو رہی ہوتی ہے،
چھٹی نبض آپ کو چوتھے مقام پر نظر آئے گی، یعنی مزید نیچے دبانے سے، ایک اُنگل یا دو اُنگل پر نبض آئے گی، وہ اعصابی غدی نبض ہوگی، یعنی خبر رساں اعصاب کی نبض ہو گی، یہ تری کی نبض ہو گی
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.