شہد سے گھریلو علاج

شہد سے گھریلو علاج

شہد سے گھریلو علاج

شہد کے فوائدقرآن وحدیث کے حوالے سے

شہد کو ایک مفید غذا اور دوا کے طور پر صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہد ایک نہایت موثر قدرتی عطیہ ہے جو تقریبا تمام امراض کے لئے ذریعہ شفا ہے۔ شہد کو کسی بھی قسم کے منفی اثرات کے ڈر کے بغیر پورے اطمینان سے کسی بھی قسم کی بیماری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تھکان
اگر آپ تھک تھکا کر نڈھال ہو چکے ہوں تو شہد آپ کی تھکان دور کرنے میں ایک اچھا معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ ریسرچ کی گئی ہے کہ بڑی عمر کے افراد اگر صبح نہار منہ، منہ دھو کرکھانے کے نصف چمچے شہد پر کسی قدر دار چینی کا پاؤڈر چھڑک کر استعمال کریں اور شام تین بجے پھر یہی معمول رکھیں تو ایک ہفتے کے اندر زائل ہوتی ہوئی توانائی بحال ہو جائے گی اور جسمانی قوت، طاقت میں بہتری سامنے آتی ہے جو ہر عمر کے افراد کے لئے لازمی چیز ہے۔
امراض قلب
شہد اور دارچینی کے پاؤڈر کو ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے ڈپل روٹی کے توسٹ یا روٹی پر لگائیے۔ جام جیلی کی جگہ ایک مرتبہ اسے استعمال کرکے دیکھئیے۔ یہ آپ کی شریاتوں میں جمنے والے کولیسٹرول کو تکال باہر کرے گا اور یوں آپ کو دل کے دورے سے محفوظ کر دے گا یہاں تک کہ جو لوگ پہلے دورہ قلب کا شکار ہو چکے ہیں وہ اس نسخے پر مستقل طور پر عمل درآمد کریں تو اگلے دورے سے بہت زیادہ محفوظ ہو جائیں گے۔
بد ہضمی
دو بڑے کھانے کے چمچے شہد میں کسی قدر دار چینی کاپاوڈر چھڑک کر کھائیے اور پھر کھانے کے ساتھ بھر پور انصاف کریں۔ تکلیف دہ تیزابیت ختم ہو کر بھوک کھل کر لگے گی اور پھر آپ کا معدہ، لکڑ ہضم، پتھر ہضم قسم کا ہو جائے گا
گیس
جاپان اور بھارت میں کی جانے والی تحقیق و تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ شہد میں دار چینی کا پاوڈر ملا کر استعمال کرنے سے اس مرض سے مکمل نجات ممکن ہے۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین