دیسی گھی کے زبردست فوائد

دیسی گھی کے زبردست فوائد

دیسی گھی کے زبردست فوائد 
معلومات الشفاء : ویسے تو آج کل اکثر کھانے تیل میں پکائے جاتے ہیں مگر گھی وہ چیز ہے جو دہائیوں سے استعمال ہور ہی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانوں کو مزیدار کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کے لیے کس حد تک فائدہ مند ہے
دیسی گھی، جسمانی توانائی کے لیے بہترین
گھی جسمانی توانائی کے لیے ایک اچھا ذریعہ ہے، اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی توانائی بحال رکھنے میں مدد دیتے ہیں
دیسی گھی، قبض سے بچائے
اگر قبض کے مسئلے سے دوچار ہیں تو گھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سونے سے پہلے ایک یا 2 چائے کے چمچ گھی کو گرم دودھ میں ملاکر پی لیں جو کہ قبض سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے
دیسی گھی، توند سے نجات دلائے
دیسی گھی ایسے اہم امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ چربی اور فیٹ سیلز کو سکڑنے میں مدد دیتے ہیں، تو اگر آپ کو لگتا ہے کہ جسم بہت تیزی سے چربی اکھٹا کررہا ہے تو دیسی گھی کا اضافہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے اسی طرح اس میں لنولینک ایسڈ بھی موجود ہے جو کہ اومیگا سکس فیٹی ایسڈز کی ایک قسم ہے، جس کا استعمال جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے، اومیگا سکس فیٹی ایسڈز چربی کا حجم کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، جس سے توند سے نجات میں مدد ملتی ہے،  دیسی گھی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی موجود ہیں، جو پھیلتی کمر کو کم کرنے اور چربی گھلانے کے لیے فائدہ مند ہیں
دیسی گھی، وٹامنز سے بھرپور
اگر تو آپ گھی یا یوں کہہ لیں دیسی گھی استعمال کرنے کے عادی ہیں تو آپ کو وٹامنز سپلیمنٹس لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک چمچ گھی میں وٹامن اے (ہڈیوں، جلد اور جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضروری) وٹامن ڈی (کیلشیئم جذب کرنے میں مدد دینے والا)، وٹامن ای (آنکھوں اور دماغ کے لیے بہترین) اور وٹامن کے (خون پتلا رکھنے میں مددگار) موجود ہیں، یہ وہ وٹامنز ہیں جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے
دیسی گھی، صحت مند چربی پیدا کرے
دیسی گھی میں سچورٹیٹڈ فیٹ موجود ہوتا ہے جس کا استعمال معتدل مقدار میں کیا جانا چاہئے خاص طور پر اگر دل کے امراض کا سامنا ہو، مگر اس میں فیٹی ایسڈز بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ میٹابولزم پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، یہ فیٹی ایسڈز دماغی افعال اور اعصابی نظام پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں
دیسی گھی، معدے کے لیے بہترین
گھی میں ایسا فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو غذائی نالی کا ورم کم کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے
دیسی گھی، غذا کے نقصان دہ اجزاء کو دور کرے
زیادہ درجہ حرارت میں پکنے والے کھانے اگر گھی سے بنائے جائے تو ان میں پیدا ہونے والے مضر صحت اجزاء بننے کی فکر نہیں کرنا پڑتی، جبکہ تیل سے پکے پکوانوں میں ایسا نہیں ہوتا
دیسی گھی، کینسر سے تحفظ فراہم کرے
کوجیگیٹڈ لینولیس ایسڈ نامی جز جسمانی وزن میں کمی اور بلڈ پریشر سمیت مختلف اقسام کے کینسر کے خلاف مزاحمت کرتا ہے، دیسی گھی میں قدرتی طور پر جز کافی مقدار میں ہوتا ہے
دیسی گھی، جلد کو ہموار کرے
گھی کو جلنے کے زخم یا سوجن وغیرہ کے لیے قدرتی دواء کے طور پر بھی متاثرہ حصے میں لگا کر استعمال کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس سے ورم میں کمی آنے کا امکان ہوتا ہے
دیسی گھی، پیٹ کو بھرا رکھتا ہے
گھی میں موجود چربی پیٹ بھرنے کا احساس طویل وقت تک برقرار رکھتی ہے، گھی میں موجود صحت بخش فیٹس پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرنے کے ساتھ نیند میں بہتری، جسمانی وزن میں کمی اور کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی لاتا ہے
دیسی گھی، جوڑوں کے درد کے لیے مفید
دیسی گھی کا طویل المدتی استعمال نہ صرف آپ کے جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے بلکہ یہ پٹھوں کو بھی مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا شکار افراد کے لیے بھی مؤثر ہے
دیسی گھی کے مزید  فائدے
دیسی گھی، چھوٹے بچوں کے دانت نکلتے وقت اگر مسوڑھوں پرلگادیں تو دانت آسانی سے نکل آتے ہیں
دیسی گھی، اینٹی ایجنگ ہے بڑھاپے کو بڑی حد تک دوررکھنے والاقدرتی ٹانک ہے
دیسی گھی، خون کوصاف کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے
دیسی گھی، بناسپتی گھی کی طرح نقصان دہ نہیں ہے اسی لئے دل اوردماغ کوطاقت پہنچاتاہے
دیسی گھی، سینہ اورحلق کی خشونت دورکرکے آواز کوصاف کرتاہے
دیسی گھی، جن افراد کاہاضمہ بالکل ٹھیک ہوانکے لئے بہترین ہے
دیسی گھی، جسم کوموٹااوراسکی افزائش کرتاہے
دیسی گھی، جنسی بیماریوں سے بچنے کے لئے بہترین ہے
دیسی گھی، مادہ تولیدکی تمام بیماریوں اور کمزوریوں کی مناسب طریقے سے روک تھام کرتاہے
دیسی گھی، نیم گرم دودھ میں گھی ملاکراستعمال کرنے سے جسم سے ٹاکسن دورکرتاہے
دیسی گھی، صحت  ،طاقت اورتوانائی کاباعث بنتاہے
دیسی گھی، جسمانی کمزوری اورجسم ومزاج کی گرمی اورخشکی کی شکایت دور کرتاہے
دیسی گھی، آنتوں میں بیکٹیریاجمع نہیں ہونے دیتا
دیسی گھی، کھاناہضم کرتاہے اورنظام ہضم کوبہتر بناتاہے
دیسی گھی، آنکھوں پرپڑنے والے دباؤ کودور کرتاہے، آنکھوں کی صحت کے لئے اچھاہے
دیسی گھی، جوڑوں کوصحت مند رکھتاہے، جوڑوں کے درد میں مبتلاافراد کیلئے بہترین ہے
دیسی گھی، خشکی دورکرتاہے جلد پر اوربالوں پر پگھلاکربھی لگاسکتے ہیں
دیسی گھی، زخموں کوبھرنے کی صلاحیت رکھتاہے، لہٰذا چوٹ لگنے کی صورت میں اسکااستعمال مفیدرہتاہے
دیسی گھی، دماغ کے خلیوں کو صحت مند اوریادداشت کوتیزکرتاہے
دیسی گھی، دیسی گھی میں موجود وٹامن اور معدنیات جسم میں جذب ہوکر قوت مدافعت بڑھاتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

دیسی گھی کے زبردست فوائد

 

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70