خواص گُڑ، گُڑھ، گوڑھ کے طبی فوائد
Jaggery
گُڑ ایک ایسی قدرتی مٹھاس ہےجو گنے کے رس کو فقط گرم کرنے سے یا پکا کر حاصل ہوتی ہے
وٹامن
گُڑ میں کیروٹین، نکوٹین، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو، وٹامن سی، کے ساتھ ساتھ آئرن، اور فاسفورس، بھی پایا جاتا ہے
گُڑ کا مزاج : گرم اور دوسرے درجے میں پرانا گُڑ خشک ہے جب کہ نیا گُڑ کف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے
گُڑ نظام ہضم کی اصلاح کرتا ہے
قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے
شیرخوار بچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لیے کافی نہ ہوتا ہو وہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑہانے میں گُڑ کے حلوہ کا استعمال بہترین ثا بت ہو تا ہے لہذا وہ طلبہ جنھیں سبق یاد نہ ھوتا ھو انھیں صبح و شام گُڑ کا حلوہ استعمال کرنا چاہیے
گڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے
جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گُڑ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر استعمال کریں اس سے نہ صرف گھٹنے کے درد سے نجات ملے گی بلکہ سوجن بھی کم ہو گی اسی طرح تھوڑا سا گُڑ اور بھنا ہوا ادرک گرم پانی کے ساتھ سو نے سے پہلے استعمال کرنے سے دائمی زکام اور درد سے افاقہ ہوتا ہے
قبض
قبض بے شمار جسمانی امراض کی جڑ ہے
اس سے بواسیر جیسی تکلیف دہ بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں قدرت نے گُڑھ میں قبض کشا صفت بھی رکھی ہے جن لوگوں کو قبض ہو انہیں گُڑ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے
برائے بواسیر
نیم کی پکی نمولی پرانے گُڑ کے ساتھ دن میں روزانہ تین بار کھانے سے بواسیر جیسے مہلک مرض سے نجات مل جاتی ہے
پیپل کے پتے 10 گرام، دار چینی، تیزپات اور کالی مرچ 30 – 30 گرام، سونٹھ 35 گرام، اور ہرڑ کا سفوف 100 گرام ان تمام اشیاء کو 200 گرام گُڑ کے ساتھ اچھی طرح کوٹ کر پیسنے کے بعد 25 25 گرام کے لڈو بنا لیں ایک لڈو صبح اور ایک شام کے وقت گرم پانی کے ساتھ کھانے سے بواسیر سے تو چھٹکارہ مل جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ انسانی بدن کو بے شمار دوسری بیماریوں جن میں پیٹ کی گیس، پیٹ کی گڑگڑاہٹ، سنگرہنی، اور ہاتھ پاؤں کی سوجن، اور کھانسی سے بھی نجات مل جاتی ہے
برائے کھانسی
کھانسی سے نجات کے لیے یہ نسخہ بھی مفید ہے
10 گرام سرسوں کے خالص تیل میں 10 گرام گُڑ ملا کر صبح و شام ایک ایک چمچ چاٹ لیں
پیپل کے پتے اور جوکھار 4 – 4 گرام – کالی مرچ 5 سے 7 گرام ، اناردانہ 25 گرام کو ملا کر 50 گرام گُڑ میں شامل کرکے سفوف بنا لیں
صبح و شام گرم پانی کے ساتھ 5 گرام سفوف کھانے سے دائمی کھانسی سے نجات مل جاتی ہے
ملیریا
اگر کسی مریض کا ملیریا بخار نہ اتر رہا ہو تو کالا زیرہ اور گُڑ کا سفوف ملا کر کھلانے سے فائدہ ہو گا
برائے بخار
گُڑ کا شربت پرانے بخار کے لئے نہایت مفید ہے بخار والے مریض کو گُڑ کے شربت سے بہت جلد فائدہ ہوتا ہے
قوت مدافعت
سردیوں کے موسم میں گُڑ اور کالے تل کے لڈو بنا کر صبح و شام کھانے سے ٹھنڈک کے خلاف جسم میں بھرپور قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے اور کھانسی، دمہ اور برانکائیٹس وغیرہ میں بھی فائدہ ہوتا ہے وہ بچے جو نیند میں بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں ان کے لیے یہ نسخہ مجرب مانا گیا ہے
برائے ہچکی
ہچکی روکنے کے لیے بھی گُڑ کارگر ثابت ہوا ہے
پرانا گُڑ خشک کر کے پیس لیں اس میں پیسی ہوئی سونٹھ ملا کر سونگھنے سے ہچکی میں افاقہ ہوتا ہے
سر کا درد
ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں میگرین یا درد شقیقہ کا مرض عام ہوتا جا رہا ہے اسے آدھے سر کا درد بھی کہتے ہیں اس سے نجات کے لیے صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو سوتے وقت 12 گرام گُڑ کو 6 گرام گھی میں ملا کر چند دن کھائیں
برائے بلغم
اگر بلغم کی شکایت ہو اور بلغم بھی زیادہ بن رہا ہو تو گُڑ کے ساتھ ادرک کا رس استعمال کروانے سے بلغم کی شکایت ختم ہو جاتی ہے
برائے کمر درد
بزرگ و خواتین حضرات کو اکثر کمر درد کی شکایت ہو جاتی ہے اگر وہ 50 گرام اجوائن کے سفوف میں ہم وزن گُڑ ملا لیں اور اس آمیزہ کا 5 گرام صبح اور 5 گرام شام کے وقت کھائیں تو اس سے انھیں افاقہ ہو گا
موٹاپا کا علاج
مٹاپے سے نجات پانے کے خواہش مند چینی کی جگہ گُڑ کا استعمال کریں
قطرے آنا
وہ افراد جنھیں پیشاب کے قطرے آتے ہیں گڑ اور تل کے لڈو بنا کر کھانے سے انھیں اس عارضے سے چھٹکارا مل سکتا ہے
گلے کا علاج
گُڑ میں پکے ہوئے چاول کھانے سے بیٹھا ہوا گلا ٹھیک ہو جاتا ہے اور آواز سریلی ہو جاتی ہے
ﮔﮍ ﮐﻮ ﮔﻨﮯ ﮐﮯ ﺭﺱ ﺳﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺝ ﮐﮯﺟﺪ ﯾﺪ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮔﮍ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﮨﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﮧ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﺋﯽ ﻣﺸﻘﺖ ﻃﻠﺐ ﺍﻭﺭ ﮐﺌﯽ ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺤﯿﻂ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﺎﮨﻢ ﺟﺘﻨﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﮔﮍ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﭘﺮ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﮨﯿﮟ ﮔﮍ ﮐﮯ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﻤﻮﻝ ﻃﺒﯽ ﻓﻮﺍﺋﺪ سے شاید ﺍﮐﺜﺮ ﻟﻮﮒ ﻻﻋﻠﻢ ہوں ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺁﺝ ﮐﺎ ﺁﺭﭨﯿﮑﻞ ﮔﮍ ﮐﮯ ﻓﻮ
ﺍﺋﺪ ﭘﺮ ﮨﯽ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﯾﻘﯿﻨﺎ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮯ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﻨﮯ ﮔﺎ
گُڑ خون کو صاف کرتا ہے
Purifier Blood
ﮔﮍ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﻥ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺟﺴﻢ ﺳﮯ ﺯﮨﺮﯾﻠﮯ ﻣﺎﺩﻭﮞ ﮐﺎ ﺧﺎﺗﻤﮧ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﮩﯽ ﻭﺟﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮔﮍ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﮐﮯ ﺧﻮﻥ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮦ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ
Gur with Bloating Cure
ﮔﮍ ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮔﯿﺲ ﺍﻭﺭ ﺁﻧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ ﮨﺮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮔﮍ ﮐﺎ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺳﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺁﭖ ﺍﭘﮭﺎﺭﭘﻦ ﺍﻭﺭ ﮔﯿﺲ ﺳﮯ ﺑﭻ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ
Migraine and HeadacheTreats
ﮔﮍ ﺁﺋﺮﻥ، ﻣﯿﮕﻨﯿﺸﻢ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭨﺎﺷﯿﻢ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﺳﺮﺩﺭﺩ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻣﺰﺍﺣﻤﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺳﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺩ ﮨﻮ ﺑﮭﯽ ﺭﮨﺎﮨﻮ ﺗﻮ ﮔﮍ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺩﺭﺩ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﻭﺍﻗﻊ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ
Hiccups Get Rid of
ﮨﭽﮑﯿﺎﮞ ﺁﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﭼﻤﭻ ﭘﺮ ﮔﮍ ﺍﻭﺭ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﺍﺩﺭﮎ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﻧﯿﻢ ﮔﺮﻡ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﺎ ﮔﻼ ﺻﺎﻑ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﭽﮑﯿﺎﮞ ﺭﮎ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ
Hair Your Beautifies
ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮔﮍ، ﻣﻠﺘﺎﻧﯽ ﻣﭩﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﮨﯽ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺳﺮ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﻟﻤﺒﮯ، ﻣﻮﭨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﻤﮑﺪﺍﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ
Anemiawith Helps
ﮔﮍ ﺍﯾﺴﮯ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﻨﺪ ﮨﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﻥ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﭘﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﮔﮍ ﻣﯿﮟ ﻣﻮ ﺟﻮﺩ ﺁﺋﺮﻥ ﮐﯽ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﺧﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﻤﻮﮔﻠﻮﺑﯿﻦ ﮐﯽ ﺳﻄﺢ ﮐﻮ ﺑﻠﻨﺪ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﻻﻝ ﺧﻠﯿﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ
Problems Respiratory from Relief
ﮔﮍ ﻧﻈﺎﻡ ﺗﻨﻔﺲ ﮐﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺑﭽﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ﯾﮧ ﺟﺴﻢ ﮐﮯ ﺩﺭﺟﮧ ﺣﺮﺍﺭﺕ ﮐﻮ ﺩﺭﺳﺖ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﯽ ﺍﯾﻨﭩﯽ ﺍﻟﺮﺟﯽ ﮐﯽ ﺧﺼﻮﺻﯿﺎﺕ ﭘﮭﯿﭙﮭﮍﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﮔﻠﮯ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﻻﺣﻖ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ
Immunity Bossts
ﮔﮍ ﮐﺎﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻣﺪﺍﻓﻌﺘﯽ ﻧﻈﺎﻡ ﮐﻮ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﻮﮞ ﺁﭖ ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺗﻨﺪﺭﺳﺖ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮔﮍ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﭼﻨﺪ ﻣﻌﺪﻧﯿﺎﺕ ﺑﻠﺨﺼﻮﺹ ﺯﻧﮏ ﺯﮨﺮﯾﻠﮯ ﻣﺎﺩﻭﮞ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻣﺰﺍﺣﻤﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ
Energy Boosts Gur
ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺗﮭﮑﻦ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﮔﮍ ﮐﮭﺎ ﻟﯿﮟ ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺗﻮﺍﻧﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮐﺮ ﺩﮮ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﻣﻀﺮﺍﺛﺮﺍﺕ ﻣﺮﺗﺐ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ۔ ﺫﯾﺎﺑﯿﻄﺲ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﺾ ﺑﮭﯽ ﮔﮍ ﮐﯽ ﺗﮭﻮ ﮌﯼ ﺳﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﮔﻠﻮﮐﻮﺯ ﮐﯽ ﺳﻄﺢ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ
LossWeight for Gur
ﮔﮍ ﻭﺯﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﻻﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮔﮍ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻭﭨﺎﻣﻦ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﺪﻧﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﺑﮭﺎﺭﯼ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﻧﻈﺎﻡ ﮨﻀﻢ ﮐﻮ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﯾﻮﮞ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺻﺤﺖ ﻣﻨﺪ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ
ﭘﺮﺍﻧﺎ ﮔﮍ ﮔﺮﻡ ﻭ ﺧﺸﮏ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﮨﯿﮟ
نمبر 1 : ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮨﻀﻢ ﮐﺮﺗﺎﮨﮯ
نمبر 2 : ﻃﺒﯿﻌﺖ ﮐﻮ ﻧﺮﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ
نمبر 3 : ﺑﻠﻐﻢ ﮐﻮ ﭼﮭﺎﻧﭩﺘﺎ ﮨﮯ
نمبر 4 : ﺩﻣﮧ، ﮐﮭﺎﻧﺴﯽ، ﺍﻭﺭ ﺩﺭﺩ ﺳﯿﻨﮧ، ﻣﯿﮟ ﮔﮍ ﮐﻮ ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ﺍﻭﺭ ﺍﺩﺭﮎ ﮐﮯ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﭘﮑﺎ ﮐﺮ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ
نمبر 5 : ﮨﻢ ﻭﺯﻥ ﻧﻤﮏ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺪ ﮐﻮ ﮐﻮﺯﮦ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮔﻞ ﺣﮑﻤﺖ ﮐﺮﯾﮟ ﭘﮭﺮ ﺍﺳﮯ ﺟﻼ ﮐﺮ ﭼﺎﭨﻨﺎ ﮐﮭﺎﻧﺴﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ
نمبر 6 : ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﮔﻼ ﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮔﮍ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺟﻠﺪﯼ ﮔﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
نمبر 7 : ﺑﻌﺾ ﻣﻌﺠﻮﻧﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﻃﺒﺎﺀ ﺍﮐﺮﺍﻡ ﺷﮩﺪ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﮔﮍ ﮐﺎ ﻗﻮﺍﻡ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
نمبر 8 : ﺟﺴﻢ ﮐﻮ ﻃﺎﻗﺖ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﭨﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ
نمبر 9 : ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﭘﺮﺍﻧﺎ ﮔﮍ ﺧﻮﻥ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﺩﮦ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ
نمبر 10 : ﮔﮍ ﮐﺎ ذیادہ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﻀﺮ ﮨﮯ
نمبر 11 : ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮔﮍ ﮐﺎ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺳﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺁﭖ ﺍﭘﮭﺎﺭﭘﻦ ﺍﻭﺭ ﮔﯿﺲ ﺳﮯ ﺑﭻ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ
لہذا اپنے روزمرہ خوراک میں ﭼﯿﻨﯽ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﮔﮍ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal