حکمت میں استعمال ہونے والے وزن کے پیمانے معلومات

حکمت میں استعمال ہونے والے وزن کے پیمانے معلومات

وزن کے پیمانے،تولہ،ماشہ،رتی،آنہ،گرام،ملی گرام،اون

دنیا کے مختلف خطوں میں وزن کے لئے مختلف پیمانے استعمال کئے جاتے ہیں یہی پیمانے زیورات کے وزن کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ان میں سب مقبول اور جدید اعشاری نظام گرام کا ہے اس کے علاوہ یورپ میں اونس والے پیمانے کا استعمال بھی ہوتا ہے۔پاکستان اور انڈیا میں ابھی تک گرام کے ساتھ ساتھ پرانا نظام جو کہ تولہ والا  نظام کہلاتا ہے رائج ہے اگرچہ پاکستان میں اب اسے سرکاری حثیت حاصل نہیں رہی پھر بھی یہ نظام عام ہے۔

جس طرح گرام کی اکائی ملی گرام سے شروع ہوتی ہے اسی طرح تولہ کی اکائی رتی سے شروع ہوتی ہے۔ایک تولہ میں بارہ ماشے ہوتے ہیں اور ایک ماشہ میں آٹھ رتیاں ہوتی ہیں یوں ایک تولہ چھیانوے رتیوں پہ مشتمل ہوتا ہے۔تولے کی اکائی آغاز سے ہی رتی رہی ہے البتہ تولہ کی تقسیم کے لئے ماشہ علاوہ آنہ کا نظام بھی ماضی میں برصغیر میں رائج راہ چکا ہے جس کے مطابق ایک تولہ میں سولہ آنے ہوتے ہیں اور ایک آنے میں چھ رتیاں ہوتی ہیں اسطرح بھی مجموعی طور پہ ایک تولہ کی چھیانوے رتیاں ہی بنتی ہیں یہ نظام بھی ابھی تک پاکستان کے کچھ علاقوں میں معروف ہے۔

وزن کے پیمانے اور ان کی اکائی

تولہ،ماشہ،رتی

ایک ماشہ میں کل آٹھ رتیاں ہوتی ہیں۔
ایک تولہ میں کل بارہ ماشے ہوتے ہیں۔
ایک تولہ میں کل چھیانوے رتیاں ہوتی ہیں۔

تولہ،آنہ،رتی

ایک آنہ میں کل چھ رتیاں ہوتی ہیں۔
ایک تولہ میں کل سولہ آنے ہوتے ہیں۔
ایک تولہ میں کل چھیانوے رتیاں ہوتی ہیں۔

ملی گرام،گرام

ایک گرام ایک ہزار ملی گرام پہ مشتمل ہوتا ہے۔

وزن کا تبادلہ

تولہ،ماشہ،رتی کا گرام سے تبادلہ

ایک تولہ برابر ہے گیارہ گرام اور چھ سو چونسٹھ ملی گرام (11.664) کے۔ 

ایک ماشہ برابر ہے نوسو بہتر ملی گرام (0.972)کے۔
ایک رتی برابر ہے ایک سو اکیس ملی گرام (0.121)کے۔

تولہ،ماشہ،رتی اورگرام کا اونس سے تبادلہ

ایک اونس 31.1035 گرام کے برابر ہوتا ہے۔
ایک تولہ  0.375 اونس کے برابر ہوتا ہے۔
ایک ماشہ 0.03125 اونس کے برابر ہوتا ہے۔
ایک رتی  0.00390 اونس کے برابر ہوتی ہے۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

وزن کے پیمانے،تولہ،ماشہ،رتی،آنہ،گرام،ملی گرام،اون

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70