بخار، کیلئے دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے، دیسی مجربات، بخار کےلئے
نسخہ الشفاء : ککروندہ کے پتوں کا پانی نچوڑ کر نیم گرم کر کے جاڑ ے کا بخار کے مریض کے دونوں کانوں میں تین تین قطرے ڈالنے سے باری کا بخار رک جاتا ہے
نسخہ الشفاء : تلسی کی سبز پتی 10 گرام، سیاہ مرچ آدھا گرام کے ساتھ حل کرکے چنے کے برابر گولیاں بنائیں جاڑ بخار میں سردی چڑھنے سے پہلے گولی کھانے سے ملیریا، بخار رُک جاتا ہے بلغمی بخاروں میں بھی اس کا استعمال بہت مفید ہے 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : سورج مکھی کی تازہ پتی یا شاخ یا جڑ کو 5 گرام سے 10 گرام، تک کی مقدار میں لے کر تھو ڑے پانی میں پیس کر پی جائیں بخا ر کے اکثر اقسام میں اس کا استعمال بہت مفید ہے جا ڑ ے کا بخا ر میں اس کی زود اثری کو نین سے کم نہیں ہے چو نکہ اس میں تلخی نہیں ہو تی ہے اس لئے بچے بھی با آسانی پی لیتے ہیں حسب عمر بچو ں کوتھوڑ ی مقدار میں دیا جائے جا ڑ ا بخا ر کے مر یض کو ایک خو راک صبح اور ایک خوراک جاڑ ے کا بخا ر آنے کے ایک گھنٹہ پہلے دی جا ئے اور دوسر ی قسم کے بخار وں میں صبح و شا م استعمال کر نا ہے
نسخہ الشفاء : سیاہ مر چ 10 گرام، کو آب برگ دھتورہ میں حل کر کے دانہ مونگ کے برابرگو لیاں بنالیں ایک یا دو عدد جاڑ بخار میں باری آنے سے دو گھنٹہ پہلے استعمال کریں اس سے باری رُک جا تی ہے
نسخہ الشفاء : ریو ند چینی کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں جس شخض کو باری سے جاڑ ے کا بخار آتا ہے اسے باری کے دن بخار آنے سے پہلے ایک رتی ہر ایک گھنٹہ بعد کھلائیں اس سے باری رُک جا ئے گی
نسخہ الشفاء : پوست خشخاش 3 گرام، مرچ سیاہ 10 دانے، دونوں کو موٹا موٹا کوٹ کرکے ایک کپ پانی میں جوش کے کر کپڑ ے سے چھا ن کر پینا، چوتھیا بخار کے لیے مفید ہے دن میں ایک بار ایک ہفتہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : ست گلو اور بنسلو چن دونوں برابر وزن لے کرچھو ٹے چھو ٹے ٹکڑے کر ڈالیں پھر اسے مٹی کے پیالے میں رکھ کر آدھ پانی ڈال کر رات کو آسمان کے نیچے رکھیں اور صبح کو اس کا پانی چھان کر پیئں پرانے بخاروں میں اس کا استعمال مفید ہے
نسخہ الشفاء : ست گلو اور بنسلو چن دونوں برابر وزن لے کر خو ب باریک کرلیں 1 گرام، کی مقدار میں دن میں تین بار تھوڑ ے پانی یا عرق شاہترہ کے ساتھ جاڑ بخار کے لیے بہت مفید ہے ایک ہفتہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : املی کے پتے 10 گرام کو نمک 1 گرام کے سا تھ پانی میں پیس کر چھان لیں اس کے پینے سے جاڑ ے کا بخار جاتا ہے یہاں تک کہ پرانے جاڑ بخار میں بھی اس کا استعمال بہت مفید ہے دن میں ایک بار 3 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : خاکسی 10 گرام کو ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان کر پیئں پرانے بلغمی بخاروں میں مفید ہے دن میں ایک بار ایک ہفتہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : اجوئن دیسی 10 گرام لے کر مٹی کے ایک کورے برتن میں رکھ کرکے ایک گلاس پانی میں ڈال کر صبح کے وقت رکھ چھوڑیں دوسرے روز صبح کو پا نی چھان کر پئیں اسی طرح ایک ہفتہ تک پینے سے پرانا بخار دور ہوتا ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.