بادام کا شربت،خود بنائیں
نسخہ الشفاء : بادام 150 گرام، سبز الائچی 20 عدد، مغز تربوز 50 گرام، چینی 1 کلو، پانی 1 لیٹر، 1 چائے کا چمچ لیموں کا رس بادام دھو کر نارمل پانی میں رات بھر کے لئے بھگو دیجئے اور تربوز کے بیجوں کے مغز بھی دھو کر کسی الگ برتن میں بھگو دیجئے۔ صبح باداموں اور تربوز کے بیجوں کے مغز کو پانی سے نکال لیجئے، بادام چھیل کر تربوز کے بیجوں کے مغز کے بساتھ خوب خوب باریک سے باریک تر پیس لیجئے- اور الائچیوں کے دانے نکال کر بھی خوب باریک تر پیس لیجئے۔ گرائنڈر میں یہ کام کرنا ہو تو تھوڑے سے پانی کے ساتھ بادام، تربوز کے بیجوں کے مغر اور الائچی پسی ہوئی ڈال کر بار بار گرائنڈ کر کے کیا جا سکتا ہے اب چولہے پر کسی برتن میں پانی ڈال کر چڑھا دیجئے اور اس میں چینی ڈال دیجئے ابال آنے پر لیموں کا رس ڈال دیجئے اس سے چینی کی میل اوپر آ جائے گی جو چمچ سے اتار دیجئے- ایک تار کا شیرہ بن جائے تو اسے اتار کر ٹھنڈا کر لیجئے اور اس میں پسے ہوئے بادام، تربوز کے بیجوں کے مغز اور پسی ہوئی الائچی شامل کر کہ خوب مکس کر لیجئے- آپ کا شربت بادام تیار ہے بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ لیجئے۔ جب بنانا ہو تو ایک گلاس ٹھنڈے دودھ یا پانی میں دو سے تین چمچ ملا کر مکس کر لیجئے- یہ شربت جسم اور دماغ دونوں کو طاقت دیتا ہے
نوٹ : استعمال سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا لیجئے-
شربت بناتے ہوئے زعفران بھی چٹکی بھر استعمال کیا جا سکتا ہے جو شیرہ بناتے وقت ڈالے جائے گا
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal