اختناق الرحم، باوگولہ، ہسٹریا معلومات اور دیسی علاج
یہ ایک مرض ہے آج کل اس مرض کو جادو ٹونہ کی بنیاد بنا کر ڈبہ پیر، جعلی عامل، ان پڑھ اور شریعت مصطفی کے باغی افراد لوگوں کی بیٹیوں کو گمراہ کر کے لاکھوں روپے کماتے ہیں اور ستم ظریفی یہ ہے کہ بہت سی بیٹیاں اپنی آبرو عزت بھی کھو بیٹھتی ہیں اور آس پاس کی جاہل عورتیں توہمات کو بڑھاوا دیتے ہوئے گمراہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں فلاں کی بیٹی کو جن چمٹ گیا دورے پڑنے لگے ہیں دوسری کہے گی چڑیل ہے تیسری کہے گی جن عاشق ہو گیا ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ ننانوے فیصد جن لڑکیوں کو ہی کیوں چمٹتے ہیں
اصل تو مسلہ یہ ہے
یہ ایک بیماری ہے جس کو عام زبان میں ہسٹریا کہا جاتا ہے اس مرض کی شکار اکثر غیر شادی شدہ لڑکیاں ہوتی ہیں جبکہ ایک مخصوص حد تک شادی شدہ عورتیں بھی اس مرض کا شکار ہوتی ہیں اور اس کے ذمہ دار ان عورتوں کے شوہر ہوتے ہیں
علامات : قوت ارادی کا کمزور ہو جانا، خوف کا آجانا، مریضہ کا اکیلے میں باتیں کرنا اور کبھی خود ہی ہنسنا اور خود ہی رونا، بے حیائی یا مذہبی باتیں کرنا، ڈراونے خواب آنا، واش روم جانے سے خوف آنا، کمرے میں جانے سے خوف آنا، کی چھت میرے اوپر ہی گر جائے گی، اکثر لڑکیاں عشقیہ گفتگو شروع کر دیتی ہیں، دورہ پڑنا، بوقت دورہ ہاتھ پاؤں کا ٹیڑھا ہو جانا، پیٹ میں ہوا کا گولا پھرنا
اسباب : لڑکیوں کی بروقت شادی نہ کرنا، جنسی ہیجان، عشقیہ ناول، انٹر نیٹ پر غیر اخلاقی مواد دیکھنا، امراض رحم، ثقیل اور بادی چیزوں کا استعمال کرنا
اہم سبب : اگر طویل عرصے تک شادی شدہ عورت کو انزال نہ ہو تو شادی شدہ عورت بھی اس مرض کا شکار ہو جاتی ہے
نوٹ : بے ہودہ طریقوں اور سرعت انزال اور صرف اپنا کام نکالنے والے احباب اس نکتہ کی جانب توجہ فرمائیں اور مرد بن کر سوچنے کے بجائے انسان بن کر سوچئے
یہ مرض خون کی کمی سے بھی ہو جاتا ہے
علاج : غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کردی جائے، جبکہ شادی شدہ عورتوں کے شوہر اپنے علاج کی جانب توجہ دیں، ہلکی غذا استعمال کریں، معدہ اور قبض کا علاج کریں
اختناق الرحم، باوگولہ، ہسٹریا، کا دیسی علاج
نسخہ نمبر 1
نسخہ الشفاء : فلفل سیاہ 10 گرام، ہیرا ہینگ 2 گرام، نمک سیاہ 2 گرام، ست پودینہ 1 گرام، لیموں کا رس 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کا سفوف بنا کر ست پودینہ اور عرق لیموں کے ساتھ کھرل کر لیں اور مٹر کے دانہ برابر گولیاں بنا لیں
مقدارخوراک : ایک گولی صبح شام عرق سونف کیساتھ ایک ماہ استعمال کروائیں
اختناق الرحم، باوگولہ، ہسٹریا، کا دیسی علاج
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : مرمکی 10 گرام، دھماسہ 10 گرام، گندھک آملہ سار 10 گرام، فلفل دراز 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول کھانے کے ایک گھنٹہ بعد صبح، دوپہر، شام، پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کروائیں
مرد حضرات تو جہ فر مائیں
یہ نازک عورتیں اللہ کریم نے ہمارا لباس بنائی ہیں اور ازروئے قرآن یہ ہمارے سکون کے لیے بنائی گئی ہیں ان کی حفاظت کرنا مرد کے ذمہ لگایا گیا ہے خدا کے لئے تھانے دار بننے کے بجائے ان کے غم خوار و غمگسار بنیں قسم سے زندگی جنت کا منظر پیش کرے گی
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal