خواص بادیان خطائی
star anise
دیگرنام : ایک پھل ہے خاکستری رنگ کا پانچ چھ پروں والا ہوتا ہے جس میں خاکستری رنگ کے تخم بھرے ہوتے ہیں ان کا ذائقہ سونف کی طرح ہوتا ہے اور چائے کی ساتھ پکا کر پیتے ہیں جس سے چائے مزے دار اور خوشبودار ہوتی ہے اس کی شکل اور پودا سونف سے بالکل مختلف ہوتے ہیں
مقام پیدائش : یہ نیپال ،چین اور برما کی طرف پیدا ہوتا ہے
مزاج : گرم خشک درجہ دوم بعض کے نزدیک معتدل گرم خشک
افعال : مقوی معدہ ہاضم ،کاسرریاح ،مدر
استعمال : بادیان خطائی کو زیادہ ترچائے کی طرح جوش دے کر پیتے ہیں یہ چاہئے غذا کو ہضم کرتی ہے اور ریاح کوخارج کرتی ہے اس کے علاوہ نفخ شکم کو دور کرکے بھوک لگاتی ہے معدہ اور قوت ہاضمہ کو طاقت دیتی ہے پیٹ کے درد کو دور کرتی ہے
نوٹ : بادیان خطائی اگر زیادہ مقدار میں کھا لی جائے تو وہ دھتورہ کی طرح زہریلا اثرکرتی ہے
فوائد خاص : مقوی معدہ
مضر : مصداع، درد سر پیدا کرتی ہے
مصلح : بھون لینے سے اس کی اصلاح ہوجاتی ہے
بدل : جلوتری
مقدارخوراک : تین سے پانچ گرام تک
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
بادان خطائی کےحیرت انگیز فوائد
شائد ہی کوئی ایسا گھرانہ ہو جہاں بادیان کے پھول کا استعمال کھانوں میں نہ ہوتا ہو۔ یہ قدرت کا ایک ایسا عظیم تحفہ ہے جو نہ صرف کھانوں بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ بادیان کے چند ایک فوائد درج ذیل ہیں
جگر : جگر کے امراض میں بادیان کی جڑین مفید ہیں ۔ معدہ ، جگر اور گردوں کے امراض میں بادیان کی جڑین استعمال کرائی جاتی ہیں
قبض : بادیان خطائی 6گرام اور سنامکی 6گرام، دونوں کو جوش دے کر چھان کر حسب ضرورت چینی ملا کر پی لیا جائے تو قبض جاتی رہے گی
خفقان : جن لوگوں کو وحشت و خوف اور دل تیز دھڑکنے کی شکایت ہو وہ بادیان 5گرام، گل گاؤزبان5گرام لے کر چھان لیں ، شہد ایک چمچ ملا کر چند روز صبح نہار منہ پی لیں تو بہت مفید ہے
تیزابیت : بادیان خطائی اور ملٹھی مقشر ہم وزن پیس کر رکھ لیں صبح ، دوپہر ، شام کو کھانے سے قبل ہمراہ شربت باداین ایک ایک چمچ 6,6گرام لینے سے معدہ میں جلن اور تیزابیت میں فائدہ ہوتا ہے ۔
تبخیر معدہ : کاسرریاح ہونے کی وجہ سے تبخیر معدہ میں بہت مفید ہے ۔ طبیعت کو سکون دیتی ہے ۔ تبخیر معدہ والے لوگ بادیان کو پیس کر صبح و شام 5,5گرم بعد از غذا کھالیا کریں یا جوش دے کر پی لیا کریں
سفوف تبخیر : بادایان خطائی اور دانہ الائچی کلاں ہم وزن لے کر پیس لیں اور دو پہر شام کھانے کے بعد2,2گرام تازہ پانی سے کھالیا کریں
صعف بصارت : بادیان کا سفوف 5گرام ہمراہ گاجر کا رس ایک گلاس چند روز تک مسلسل پینا مفید ہے ۔
ہاتھ پاؤں جلنا : جن لوگوں کو ہاتھ پاؤں جلنے کی شکایت ہو ، ایسے لوگ روزنہ صرف بادایان 6گرام تازہ پانی سے کھالیا کریں ، فائدہ ہوگا
بچے کی ریح : شیر خوار بچے عموماً پیٹ کے امراض کا شکار ہوتے رہتے ہیں جن میں ریاح بھر جانا سب سے زیادہ ہے ۔ ایسے بچوں کو 6گرام بادیان جوش دے کر دن میں 4یا 5مرتبہ ایک ایک چمچ پلانا مفید ہے
قے ، ابکائی ،متلی : بادیان خطائی 3گرام، پودینہ3گرام، دارچینی ایک گرام ، الائچی سبز 3عدد جوش دے کر چھان کے پی لیں
بھوک نہ لگنا : جن لوگوں کو بھوک کم لگنے کی شکایت ہو وہ ذیل کا جوشاندہ 15روز پی لیں ۔ بھو ک اچھی طرح لگے گی ، پودینہ خشک 6گرام ، بادایان 6گرام ، مویز منقی 9دانہ، آلو بخاراخشک5عدد ، آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر روزانہ صبح نہار منہ پی لیا جائے
عرق بادیان : بادیان خطائی کا عرق بھی کشید کیا جاتا ہے جو طب مشرق میں صدیوں سے مستعمل ہے یہ معدہ اور امعاء کے لئے بہتر ہے ، ریاح خارج کرتا ہے اور پیشاب آور ہے