qurani wazaif benefits*حضرت خواجہ بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کے آزمودہ وظائف

qurani wazaif benefits*حضرت خواجہ بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کے آزمودہ وظائف

qurani wazaif benefits*حضرت خواجہ بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کے آزمودہ وظائف
بے ہوش کو ہوش میں لانا
اگر کوئی شخص کسی صدمہ سے‘ کسی انجانے مرض کے سبب بے ہوش ہوگیا ہو تو اس کو ہوش میں لانے کیلئے باوضو یہ کلمات تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کے حلق میں ڈال دیں اور کچھ پانی بچا کر اس پانی کے چھینٹے مریض کے چہرے پر ماریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ مریض فوراً ہوش میں آجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں۔ لَا تَا خُذُہ سِنَة وَّلَا نَوم (آیت الکرسی)

بہن بھائی‘ بھائی بھائی میں لڑائی
بعض بچے شرارتی ہوتے ہیں اور بہن بھائی یا بھائی بھائی ہر وقت لڑتے رہتے ہیں اور ان کا جھگڑا کسی صورت ختم ہونے میں نہیں آتا۔ اس کے لیے ایک سو بار باوضو یہ آیت پڑھ کر تکیہ پر دم کرلے اسی طرح ایک سو بار پڑھ کر دوسرے کے تکیہ پر دم کیا جائے اور وہ تکیے الگ الگ استعمال کریں یعنی ایک کا تکیہ دوسرا استعمال نہ کرے اس کی آسان شکل یہ ہے کہ دونوں کے تکیوں کے غلافوں کا رنگ الگ الگ ہوتا کہ پہچان رہے یا ان کے نام لکھدئیے جائیں۔ یہ عمل چالیس روز کیا جائے۔ انشاءاللہ تعالیٰ آپس کی لڑائی ختم ہوجائے گی۔ وہ آیت یہ ہے
اِنَّھُم یَکِیدُونَ کَیدًا o وَّاَکِیدُ کَیدًا o(سورہ طارق)تبادلہ رکوانا
اگر کسی شخص کا تبادلہ ہوگیا اور اپنی بعض مجبوریوں کے سبب اس پر عمل نہیں کرسکتا تو اس کو منسوخ کرانے کیلئے بعد نماز عشاءسورہ لہب مکمل انیس (19) بار پڑھے اور اس عمل کے اول و آخر میں درودشریف نہ پڑھے اور پڑھتے وقت سر کھول لے یعنی سر سے ٹوپی‘ رومال‘ پگڑی اتار کر رکھ دے پھر پڑھے۔ جب تک تبادلہ رک نہ جائے برابر پڑھتا رہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کا تبادلہ منسوخ ہوجائے گا اور وہ بدستور اپنی جگہ پر کام کرتا رہے گا۔

نیند میں بچہ کا ڈرنا‘ دودھ نہ پینا‘ نظربد
اگر بچہ سوتے سوتے چونک کر اٹھ جاتا ہو یا اسے سوتے میں ڈر لگتا ہو یا بچہ دودھ نہ پیتا ہو اور اکثر بات بات پر ضد کرتا اور روتا ہو یا اسے کسی کی نظر لگ گئی ہو تو مندرجہ ذیل سورتیں پڑھ کر چینی پر دم کرکے مریض بچے کو کھلائیں یا پانی پر دم کرکے پلائیں یا مریض بچے پر روزانہ دم کریں انشاءاللہ تعالیٰ بچہ صحت مند ہوجائے گا۔ وہ سورتیں یہ ہیں۔
اول تین بار درود شریف٭سورہ فاتحہ تین بار٭آیت الکرسی تین بار٭سورة الکوثر تین بار٭سورة الکافرون تین بار‘ سورہ اخلاص تین بار٭سورة الفلق تین بار٭سورة الناس تین باراور یہ کلمات تین بار پڑھے۔ یَاحَیُّ حِینَ لَاحَیَّ فِی دَیمُومَةِ مُلکِہ وَبَقَائِہ یَاحَیُّ۔ آخر میں تین بار درود شریف۔

حاجت پوری ہونے کیلئے
کسی شخص کی کوئی سخت حاجت ہوتو اسے چاہیے کہ 40 دن پوری سورہ بقرہ پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اسکی حاجت جلد پوری ہوگی۔

قرآن شریف حفظ کرنے کیلئے
اگر کوئی بچہ یا بڑاآدمی قرآن شریف حفظ کرنا چاہتا ہے تو سورہ یوسف کو روزانہ ایک مرتبہ پڑھ لیا کرے انشاءاللہ تعالیٰ قرآن شریف جلد حفظ ہوجائے گا۔

ہرقسم کی آفت سے محفوظ رہنے کے واسطے
ہر قسم کی آفت سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ آیت الکرسی پڑھ کر گھر سے باہر نکلے۔ انشاءاللہ تعالیٰ وہ گھر اور اہل خانہ ہر قسم کی آفت سے محفوظ رہیں گے۔

درد سینہ
سینہ کے درد کیلئے یہ آیت لکھ کر گلے میں پہننا بہت مفید ہے۔
اَفَمَن شَرَحَ اللّٰہُ صَدرَہ لِلاِ سلَامِ (زمر‘آیت22)

کھانسی کیلئے
اگر کسی کو کھانسی ہوگئی ہو تو یہ آیت 21 مرتبہ سیاہ نمک پر دم کرکے چٹایا جائے۔”وَشَدَدنَا مُلکَہ وَاٰتَینَہُ الحِکمَةَ وَفَصلَ الخِطَابِo(ص،آیت 20)

عورت کی پستان (چھاتی) کا درد
اگر کسی عورت کی پستان میں در د ہوتا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو سات بار پڑھ کر عامل اپنی مخالف پستان پر دم کرے۔ یہ عمل تین بار کرے۔ مثلاً عورت کی دائیں پستان میں درد ہے تو عامل اپنے بائیں (الٹی طرف) پستان پر دم کرے مریضہ کا عامل کے سامنے ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ اس کا شوہر یا قریبی عزیز عامل کو اگر بتائے کہ مریضہ کے فلاں پستان میں درد ہے ۔ عامل آیت ذیل باوضو سات بار پڑھ کر اپنے مخالف پستان پر دم کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ عورت کو پستان کے درد سے آرام آجائیگا۔ وہ آیت یہ ہے۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمo وَاِنَّ لَکُم فِی الاَنعَامِ لَعِبرَةًط نُسقِیکُم مِّمَّا فِی بُطُونِہ مِن م بَینِ فَرثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآ ئِغًا لِلشّٰرِبِینَo(النحل،آیت 66)

اولاد نرینہ کیلئے
اگر کسی کے اولاد نہ ہوتی ہو یا لڑکیاںہی لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں تو اس کیلئے میاں بیوی نماز کی پابندی کریں اور باوضو ہر نماز کے بعد یہ آیت ایک سو بار پڑھیں۔ بلاناغہ پابندی کے ساتھ پڑھنا ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ لڑکا پیدا ہوگا۔
وہ آیت یہ ہے:۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمo رَبِّ لَا تَذَرنِی فَردًا وَّاَنتَ خَیرُالوَارِثِینَo(الانبیاء‘ آیت89 )

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین