Herbs for Good Health*آزمودہ بہترین دیسی ٹانک

Herbs for Good Health*آزمودہ بہترین دیسی ٹانک

Herbs for Good Health*آزمودہ بہترین دیسی ٹانک

ایک آزمودہ کار معالج کے سینے کے راز آپ کے لئے

جوارش خشخاش
ھو الشافی : ۔ خشخاش سفید ایک سیر کو اچھی طر ح رگڑ کر ڈیڑھ سیر گھی میں بریا ں کریں بعد ازاں کھویا شیر گاﺅ ڈیڑھ پا ﺅ بریا ں کر کے ملا ئیں اور مغز بادام مغز ناریل مقثر تازہ ، مویز منقی ، خرما ، زنجیل، کلونجی ، کشنیز ، ہر ایک 5 تولہ باریک کر کے شامل کریں ۔ پھر 3 سیر کھا نڈ عمدہ کے قوام میں مخلو ط کر کے جوارش بنائیں۔ خوراک:۔ دو تولہ سے چا رتولہ تک ہر صبح مگر بنانے سے چار پانچ روز بعد استعمال کرنا چاہیے۔
فوائد:۔ نزلہ اور ضعف ِ دما غ کے لیے یہ نسخہ عجیب و غریب ہے ۔

حب حیات
ھو الشافی : ۔ فلفل دراز ، میٹھا تیلیا ، فلفل گرد۔ گندھک املہ سار مصفےٰ۔ سوہا گہ شگفتہ ہر ایک ایک تولہ ، شنگرف رومی دوتولہ ، میٹھا تیلیا کو ٹکڑے بنا کر چوبیس گھنٹے پانی میں بھگو کر نکال لیں ۔ شنگر ف کو لیمو ں کے پانی میں پیس کر خشک کر لیں۔ بعد ازاں سب کوجلا کر اچھی طر ح باریک کرکے آبِ ادرک میں پیس کر مونگ کے برابر گولیا ں بنا لیں ۔
ترکیب استعمال :۔ چھوٹے بچے کو دو دو گو لیا ں جوان کو چار چار گولیا ں صبح و شا م مندرجہ ذیل جوشاندہ کے ساتھ استعمال کروائیں ۔
جو شاندہ
خوب کلا ں پانچ ما شہ ، گاﺅ زبان چار ما شہ ، پریساﺅشان تین ماشہ ، عنا ب سات دانہ ، تخم کندر چار ماشہ، مویز منقی پانچ دانے جو ش دے کر صبح وشام پلایا کریں ۔ اگر دانے نہ نکلے ہوں یا کم نکلے ہوں تو اس میں انجیر ایک دو عدد شامل کرلیا کریں ۔
فوائد:۔ چیچک و خسرہ کی ہر حالت میں مفید ہے خاص کر دانوں کو جب کہ وہ اندر ہو گئے ہوں ۔ انشاءاللہ ضرور بالضرور کامیا بی ہو گی میں ہمیشہ اس نسخہ کو استعمال کرتا ہوں۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70