خواص تانبا، مس، کوپر
Cooper
دیگرنام : عربی میں نحاس، فارسی میں مس، بنگالی میں تامزہ، ہندی میں تانبا، گجراتی میں ترانبو، سنسکرت میں تامیرا، سندھی میں ٹامون، تامل میں سمبو، یونانی میں کالکوس ، اور انگریزی میں کاپر کہتے ہیں
ماہیت : تانبا مفیداورسفیددھات ہے یہ معدنی کانوں سے خالص حالت میں بھی دریافت کی جاتی ہے اور حاصل بھی کی جاتی ہے اور لوہے و گندھک کے ساتھ یا صرف گندھک یا آکسیجن کے ہاں موجود ہوتی ہے اور کاربونیٹ کی شکل میں بھی پائی جاتی ہے خالص تانبا کا کشتہ بناکر استعمال کیاجاتا ہے
مقام پیدائش : یہ جاپان میں بہت اچھا اور خالص ملتا ہے ایران میں کرمان سے نکلتا ہے لیکن وہ زیادہ اچھا نہیں ہوتا ہے۔اسکے علاوہ آذربائی جان میں اضان سے تانبہ نکلتا ہے
رنگ : تانبے کے کئی رنگ ہوتے ہیں زردسرخی مائل،خالص سرخ سیاہی مائل لیکن جوسرخ چمکدار ہو وہ اچھا اورعمدہ یعنی خالص ہوتا ہے تانبا پانی سے نو گنا بھاری ہوتا ہے
مزاج : گرم خشک درجہ سوئم
افعال : مقوی باہ دافع امراض بلغمی مصفیٰ خون قابض
استعمال : تانبے کا کشتہ داخلی طور پر کھانسی دمہ تپ بلغمی امراض جگر معدہ وجع المفاصل سلسل البول بھگندر جذام برص اور تقویت باہ کیلئے استعمال کیاجاتا ہے
تانبہ کے برتن میں کئی روز کئی سرکہ رکھیں رور اس میں مہندی گھول کر لگانا نزلہ کو دور کرتا ہے
فوائد خاص : مقوی نور قروح
مضر : متلی اورقے لاتا ہے
مصلح : تازہ دودھ اور روغنییات
بدل : سوہن مکھی
مقدارخوراک : کشتہ ایک چاول سے دو چاول تک
نوٹ : مذکورہ امراض میں کشتہ بے حد مفید ہی کیوں نہ ہو مگر خطرے سے خالی نہیں یہ کشتہ چالیس سال کی عمر سے پہلے استعمال کرنا شدید خطرناک ہے
بال سیاہ 30 سال تک کالے سیاہ رہیں گے نسخہ
نسخہ الشفاء : پوست ہڑرڑ 750 گرام، پوست آملہ 750 گرام، ان کا سفوف بنا کرانار کے چھلکا کا 1250 گرام پانی، بھیڑ کا دودھ 1250 گرام، انگوری سرکہ 1500 گرام، برادہ تانبا 250 گرام
ترکیب تیاری : ان سب کو اسٹیل کے برتن میں ہلکی آگ پر پکائیں جب قوام بنے تو اتار کر رکھیں ٹھنڈا ہونے پر شیشے کی برنی میں ڈال کر ایک ماہ تک زمین میں دفن کریں مقررہ مدت کے بعد نکال کر کپڑے سے نچوڑیں جو مواد نکلے اس کو محفوظ کریں
فوائد : بالوں کو سیاہ کرتا ہے گنج پر دوبارہ سیاہ بال نکلتے ہیں استعمال پہلے منہ میں چاول بھرکر پھر اس محلول سے ایک بڑا چمچ کھانے والا لیکر بالوں پر لگائیں اور کچھ دیر تک مالش کریں جب بال سیاہ ہوجائیں تو چاول نکال دیں امید ہے یہ بال تیس سال تک سیاہ رہیں گے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مس ، تانبہ، نحاس ، طالیقعون
مس، تانبا 21 طرح کا ہے، ان کو مختلف طریقوں سے کانوں اوراہل صناعت دیگر چیزوں سے حاصل کیا کرتے ہیں، اور کام میں لاتے ہیں، اس کے عمدہ کان جاپان میں ہے، جسکی قلمیں اور سیخیں نکال کر لاتے ہیں، وہ قدر نرم ہوتا ہے، جس کا رنگ زردی مائل، یا سرخ مائل ذہبی آور بعض کا رنگ پیلا اور نہایت چمکدار بہت اچها اور خالص ہوتا ہے، مطلق تانبہ سے یہی مراد لیا جاتاہے
اہل صناعت کے نزدیک سہاگہ کا تانبہ سب سے زیادہ افضل ہے، لیکن اس کا نکلنا امر مشکل ہے،
تانبہ مصفی کرنا
تانبہ کو جب تک صاف نہ کیا جائے تو عمل باطل ہو گا. سوا ضیاع الوقت تکلیف اور نقصان مال کے کچھ بهی ہاتھ نہ آئیں سب سے پہلے مس کو مصفی کرنا ضروری ہے أساتذہ فن نے مس مصفی کا لاتعداد طریقے بتائے اور ازمائے ہوئے ہیں یہاں جو عمل دیا جارہاہے یہ تمام اعمال کے لئے کام دیتا ہے اور مصفی مس کےلئے یہی میرا طریقہ کار ہے
عمل اول
نسخہ الشفاء : باریک پتریاں مس 100گرام، نوزائیدہ گاؤ کا پیشاب 300گرام ، السی کا تیل 300گرام
ترپھلہ کا پانی 300گرام ، نمک لاهوری کا پانی 300گرام، آملوں کا پانی 500گرام، دریا کا پانی یا مقطر پانی 500گرام ، مٹی کے پیالیاں 3عدد، تیز آگ ودیگر حسب ضرورت
ترکیب وترتیب : نوزائیدہ گاو کا پیشاب 100 سو گرام تینوں پیالوں میں برابر ڈال کر رکھ دیں
سخت تیز آگ پر مس کی پتریاں رکھ کر سرخ کردیں اور زنبور سے پکڑکر فوراً ایک پیالے میں سرد کریں سرد ہونے کے بعد دوبارہ سرخ کرکے دوسرے پیالےمیں جس میں گاو کے پیشاب پڑاہو سرد کرتا رہے اور پھریہی عمل تیسرے دفعہ میں پوری کریں اب پیالیاں دھوکر السی کا تیل بطریقہ بالا ڈال کر تین مرتبہ یہی عمل دہرایاجائے یعنی پتریاں سرخ کرکے تین بجھاؤ السی کے تیل میں دیں
پھر ترپھلہ کےپانی میں بطریقہ بالا تین بجھاؤ دیں پھر نمک لاہوری کے پانی میں بطریقہ بالا تین دفعہ سرد کریں اب ایک برتن میں آملہ کا پانی ڈال کر اس کے اندر مذکورہ بالا پتریاں مس ڈال دیں اور اس برتن کو گرمیوں میں تین دن اور سردیوں میں پانچ دن رکھیں بعد از اس برتن کو نرم آگ پر رکھیں تاکہ جوش کھائیں تین چار جوش انے کے بعد اتار کر صاف کریں اب پانی سے دھونے کے مذکورہ بالا پانی کے ساتھ جوش کر گرم گرم برش سے صاف کر یں یہی مصفی مس ہے کسی بھی کام میں لائیں
مس لاظل کرنا
نسخہ الشفاء : مس مصفی درجہ بالا 100گرام، سرکہ انگوری خود ساختہ جن کا نسخہ پوسٹ اور شیئر ہو چکا ہے .دوسرا سرکہ شائد کام نہ دیں 600گرام، پھٹکڑی 10گرام ، نمک 10گرام ، نوشادر 10گرام، زبدالبحر، سمندر جهاگ 10گرام
طریقہ : ان سب اجزاء کو سرکہ میں سحق کریں سرکہ کو برابر چھ حصوں میں رکھ کر مس کو سرخ کرکے چار دفعہ علحدہ علحدہ بجھاو دیں اور دو دفعہ پگھلا کر اس سرکہ میں بطریقہ سابقہ غوطہ دیں، اب یہ مس لاظل تیار ہے انشاءاللہ قابل حملان اور حامل تیزاب ہوگا
نوٹ : بیگن کا پانی مس پر ڈالنے سے مس کو حالت رقص میں لے آتا ہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal