constipation,herbal,treatment, علاج ، قبض

constipation,herbal,treatment, علاج ، قبض

Constipation

علاج،قبض
قبض ایک ایسی بیماری ہے جو صحت کا ستیاناس کردیتی ہے قبض کی بدولت بھوک کا نہ
لگنا ، درد سر ۔اعصابی کمزوری ،تھکاوٹ وغیرہ۔۔
نسخہ الشفاء، پیپل کا پھول 50 گرام،لے کر سایہ میں خشک کر لیں یاں کسی پنساری سے
لےلیں اور 50گرام چینی عام دو نوں کا سفوف بنا لیں رات سوتے وقت ایک چائے کا چمچ
پانی یاں ایک گلاس نیم گرم دودھ سے کھائیں انشاءاللہ پا خانہ کھل کے آے گا
اور طبیعت صاف ہو جائے گی ۔
قبض کی حالتیں اور ماہیت و تعارف
مزید آگے پڑھنے کے لیے ریڈ مور پر کلک کریں

قبض ایک ایسی حالت ہے کہ جس میں اجابت معمول کے مطابق نہیں ہوتی بلکہ فضلہ اپنی
مقدار کے لحاظ سے کم خارج ہوتا ہے ۔ پاخانہ خلاف معمول دوسرے تیسرے روز آتا ہے
بعض اوقات 12 تا 21دن تک پاخانہ کی حاجت تک نہیں آتی پاخانہ سخت سدوں کی
شکل میں خارج ہوتا ہے تو۔ الغرض مندرجہ بالا حالت کا نام قبض ہے جس کا عربی نام
قبض الامعاء اور انگریزی میں (Constipation) کانسٹی پیشن اور قانون مفرد اعضاء
میں عضلاتی تحریک سمجھا جاتا ہے ۔
قبض ،کے،اسباب
سگریٹ نوشی ،شراب نوشی ، سستی و کاہلی ،رفع حاجت کے وقت پاخانہ کو روکے رکھنا
امعاء کی حرکت دودیہ و قوت دافعہ کا کمزور ہونا ۔ قوت ماسکہ کا تیز ہوجانا ،صفراء کا
انتڑیوں پر نہ گرنا ،وٹامن سی اور کیلشیم کا بے جا اور بکثرت استعمال ،بواسیر ، یورک
ایسڈ کی زیادتی ،کھانا کھا کر فوراً پانی پینا یا فوراً نہانا ، جماع کرنا الغرض ایسے بہت
اسباب ہیں جو قبض پیدا کرنے میں ممدو معاون ہیں ۔
قبض،کا،اصول علاج
جاننا چاہئے کہ مرض پیدا ہونے کے دو اسباب ہیں:
کیفیاتی و نفسیاتی اسباب
ان میں کیفیاتی و نفسیاتی اسباب بھی شامل ہیں ۔مطلب یہ ہے کہ بدن میں ایک غیر معتدل
کیفیت پیدا ہوجائے مگر اس کا سبب کوئی خلط وغیرہ نہ ہو ۔ جیسے ایک آدمی کے بدن
میں دھوپ میں بیٹھنے کی وجہ سے گرمی بڑھ جائے یا کسی ڈراونے منظر کی وجہ سے چہرہ
زرد ہوجائے یا کسی ناجائز بات سننے پر چہرہ غصہ سے سرخ ہوجائے وغیرہ ۔ سوء مزاج
مادی میں بدن میں کسی خلط کے غلبہ کی وجہ سے غیر طبعی صورت پیدا ہوجاتی ہے ان
مادی اسباب میں اغذیہ و ادویہ کا دخل ہوتا ہے ۔ یاد رکھیں کیفیاتی و نفسیاتی اسباب
عارضی اور وقتی ہوتے ہیں لیکن مادی اسباب خون میں اپنے کیمیاوی اثرات قائم کر کے
کسی نہ کسی خلط کو بڑھا کر مرض کی دائمی صورت کو قائم رکھتے ہیں اس طرح مرض
پیچیدہ صورت اختیار کر لیتا ہے جس کا علاج ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوتا ہے چونکہ
جب تک خون میں کیمیائی تبدیلی پیدا نہ ہو مرض کسی صورت میں جان نہیں چھوڑتا لہٰذا
مرض کو ہمیشہ ہمیشہ مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے خون کی کیمیائی صورت غذا
اور، دوا سے ٹھیک کیا جانا چاہیئے ۔
اگر مندرجہ بالا اصول کو مرض وعلامات کےعلاج کرتے وقت مدنظررکھا جائےتوانشاء اللہ
کبھی ناکامی نہیں ہوگی ۔ چونکہ ہمارا موضوع قبض ہے لہٰذا اس کا علاج ملاحظہ فرمائیں ۔
چونکہ قبض ایک عضلاتی علامت ہے تین انسانی زہروں میں سے بواسیری زہر کی شدت کا
نتیجہ ہے یعنی خشکی ہے امعاء میں۔ لہٰذا علاج کے لئے جگر و غدد کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے
گا۔ کیونکہ رفع قبض اور اخراج ریاح میں صفراء و حرارت کا بہت دخل ہے جگر کا اہم فعل
ہی یہی ہے کہ وہ خون سے صفراء اور حرارت آنتوں میں گرا کر رفع قبض و اخراج ریاح کرتا
ہے ۔ جب جگر کے فعل میں سستی واقع ہوجاتی ہے تو صفراء کی پیدائش اور اخراج رک جاتا
ہے ۔ جس سے قبض ہوجاتی ہے ۔ اس کا علاج قبض کشا اور دافع ریاح ادویہ و اغذیہ نہیں ہے
بلکہ جگر کے فعل کو تیز کرنا ہے جس سے قبض کشائی اوراخراج ریاح ہو قبض اور دیگر
عضلاتی علامات ختم ہوجاتی ہیں ۔
نہ صرف ہرعضلاتی علامت کےعلاج میں بلکہ غدی ،اعصابی امراض و علامات میں پرہیزکی
سخت تاکید کریں کیونکہ جب تک غذائی پرہیز نہ ہو شفا کی امید رکھنا فضول ہے ۔
عضلاتی اعصابی تحریک کے مریضوں کو دائمی قبض دور کرنے کے لئے بہترین نسخہ ہے

نسخہ الشفاء،اجوائن دیسی 20گرام، نمک سیاہ10گرام، ، کلونجی 20گرام، تمہ 10گرام
سنا مکی20گرام۔سب ادویہ کو باریک پیسآدھا چمچ چائے والا رات کو سوتے وقت ایک گلاس
تازہ پانی سے کھا کر سوئیں ۔مرض احتلام کو پہلی خوراک سے ختم کرنے میں بے حد مفید ہے
تبخیر معدہ کو بھی بہت مفید ہے ۔
نوٹ: قبض ایک عام پا ئی جا نے والی علامت ہے ۔ ہر طریقۂ علاج میں قبض کے لیے پیٹنٹ
نسخے موجود ہیں،جن کے ذریعے قبض کاعلاج کیا جا تا ہے قبض اگر چہ عام طورپرعضلاتی
علامت ہے لیکن جب غدی تحریک میںبھی آنتیں صفراء کی زیادتی کی وجہ سے سوزش ناک
اور متورم ہو جا تی ہیں ، تب بھی قبض کی شکایت ہو جا تی ہے ۔ فضلا ت سُدّے بن کر آنتوں
میں رُک جا تے ہیں ، جیسا استسقائے زقی کی صورت میں بھی ہو تا ہے ۔اسی طرح اعصابی
تحریک میں آنتوں کے ضعف اور، سستی،اور کمزوریء سے قوتِ دافعہ کمزور ہو جا تی ہے
جس سے قبض واقع ہوتی ہے ۔
عضلاتی قبض
عضلاتی قبض اکثر شدید ہوتی ہے اور یہی قبض دائمی بھی ہوتی ہے۔ اس قسم کی قبض میں
ریاح اور نفخ شکم کی زیادتی ہوتی ہے ، جس کا سبب سوزشِ عضلات خصوصاً سوزشِ عضلاتِ
معدہ و امعا ء ہوتا ہے۔ ایسے مریض کا قارُورہ سرخ یا زردی مائل سرخ ہوتا ہے، جسم میں بے
حد خشکی ہوتی ہے۔ عام طور پر مریض دُبلا ہوتا ہے ۔
نسخہ الشفاء،سنا مکی50گرام، تیزپات50گرام۔
ترکیب تیاری:دونوں کاسفوف بنالیں ۔
خوراک:1گرام،سے2گرام تک تازہ پانی سے کھائیں رات سوتے وقت یہ غدی ملین ہے کیونکہ
غدد کو تحریک دے کر قبض کشائی کے کام آتی ہے۔
غدی قبض
غدی قبض اکثر شدید نہیں ہوتی بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاخانہ کھل کر نہیں آتا بلکہ بعض
وقت دن میں دوتین اجابتیں بھی ہوجاتی ہیں مگر تسلی نہیں ہوتی ۔پیٹ میں سُدّا یا رکاوٹ محسوس
ہوتی ہے اورجب یہ صورت شدت اختیارکرلیتی ہے تَو مروڑاور پیچ بھی پڑتا ہے جسم میں
حررات زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ ہاتھ پائوں جلتے ہیں۔ اس کا سبب سوزشِ جگر ہوتا ہے۔
قارورہ کا رنگ زرد یازرد سُرخی مائل ہوتا ہے۔
نسخہ الشفاء، سہاگہ کھل کیا ہوا 10گرام، ملٹھی30گرام، گل بنفشہ30گرام۔
ترکیب تیاری:سفوف تیار کر لیں۔
خوراک: ایک گرام سے تین گرام تک دن میں دو،سے، تین بار پانی کے ساتھ کھائیں۔
افعال واثرات, یہ اعصابی ملین ہوتا ہے کیونکہ یہ اعصاب کوتحریک دے کرقبض کشائی کرتی ہے
اعصابی قبض
اعصابی قبض اصولاًتَو ہونی نہیں چاہئے مگرجب جسم میں بلغم حد سے بڑھ جاتی ہے اوراس کے
نتیجہ میں حرارت اورریاح کی کمی واقع ہوجاتی ہے، اس لیے ان کا اضافہ کرنا ہی قبض کودور
کردیتا ہے۔ جسم میں نزلہ اور ریشہ بڑھ جاتا ہے۔ اکثر درد سر کی شکایت رہتی ہے۔
پاخانہ کا رنگ سفید یا سفیدی مائل سرخ ہوتا ہے, کبھی سفیدی کے ساتھ ہلکی زردی بھی ہوتی ہے
نسخہ الشفاء،ہلیلہ سیاہ20گرام، کلونجی20گرام۔
ترکیب تیا ری:دونوں کو ہموزن لے کر سفوف تیارکرلیں۔
مقدارِ,خوراک:ایک گرام تک دن میں دوسے تین بار تازہ پانی سے استعمال کریں۔
افعال واثرات: اس نسخہ کا نام عضلاتی ملین ہے کیونکہ عضلات کو تحریک دے کر
قبض کشائی کرتاہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دائمی،قبض،کا،علاج
نسخہ الشفاء،خشک تمہ کے گودے کو تمہ سے نکال لیں اسمیں کوئی بیج نہ رہے پھر اسکا
سفوفبنا کر آدھا آدھا گرام کے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک، ایک کیپسول رات سوتے وقت ایک گلاس پانی کے ساتھ کھا کر سوئیں
فوائد،قبض ختم کرنے کے لیے اس سے بہتر اور کامیاب نسخہ کوئی نہیں
نوٹ؟اس نسخہ کا استعمال دس دن کے لیے کافی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مفرد نسخہ،قبض،کا،علاج
نسخہ الشفاء۔ تخم سرس کا سفوف بنا لیں رات سوتے وقت ایک گرام پانی سے کھا کرسوئیں
انشاء اللہ قبض کا نام و نشان نہیں رہ گا ۔
نوٹ ؟ یہ نسخہ 21 دن تک استعمال کر سکتے ہیں

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70