Based on these reasons you are Hepatitis Cان وجوہات کی بناپر آپکو ہیپاٹائٹس سی ہو سکتاہےـ

Based on these reasons you are Hepatitis Cان وجوہات کی بناپر آپکو ہیپاٹائٹس سی ہو سکتاہےـ

Based on these reasons you are Hepatitis Cان وجوہات کی بناپر آپکو ہیپاٹائٹس سی ہو سکتاہےـ

ان وجوہات کی بناپر آپکو ہیپاٹائٹس سی ہو سکتاہےـ ہیپاٹائٹس سی سےمتاثرہ جگر میں ورم آجاتاہےـ اور یہ ٹھیک طریقے سےکام نہیں کر پاتاـ آپ کو ایک صحت مندجگرکی ضرورت ہےـ کیونکہ آپ کی صحت میں اس کا کافی عمل دخل ہے جگر آپکے جسم سےبہنےوالےخون کو روکنےکےعلاوہ انفیکشنز سےبچاتا ہےـ یہ آپ کےخون کےاندر سے دواؤں اور زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہےـ جگر آپ کی ضرورت کے مطابق توانا ئی بھی جمح کرتا ہےـ

ہیپاٹائٹس سی کی وجوہات

ایک وائرس قسم کا جرثیم اس بیماری کا باعث بنتا ہےـ (جیسے عام فلو کی بیماری بھی ایک وائرس سے پھیلتی ہے ) لوگ ایک دوسرے کو یہ وائرس منتقل کرتے ہیں ۔ اس طرح ہیپاٹائٹس سی پھیلانے والے وائرس کو آپ بآسانی ہیپاٹائٹس سی وائرس کہہ سکتےہیں ۔ ہیپاٹائٹس سی متاثرہ مرض کے حامل شخص سے خون کے تبادلے سے پھیل سکتا ہےـ

ان وجوہات کی بناپر آپکو ہیپاٹائٹس سی ہو سکتاہےـ

دواؤں کی سوئیوں کے مشترکہ استعمال سےـ

ایسی سوئی کے چبھنے سے جس پرمتاثرہ مریض کا خون لگاہو

(ہسپتال میں کام کرنیوالے کارکن ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہو سکتےہیں)

متاثرہ مریض سے جنسی تعلق کی وجہ سےخاص طورپر آپ یا آپ کا ساتھی کسی جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری کا شکار ہو

متاثرہ ماں سے جنم لینے والے بچےکو بھی ہیپاٹائٹس سی کا مرض لاحق ہو سکتا ہے

ہیپاٹائٹس سی ہونے کے کم امکانات

گندے اورغیرمعیاری اوزاروں کی مدد سے جسم کو کھددانے اوراس پر نقش ونگار بنوانے سےآپ کو ہیپاٹائٹس سی ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں

آپ کو ہیپاٹائٹس سی نہیں ہوسکتا

متاثرہ مریض سے گلے ملنے سے

متاثرہ مریض کا بوسہ لینے سے

متاثرہ مریض کے ساتھ بیٹھنے سے

لیکن آپ متاثرہ مریض کی استعمال شدہ سرنج استعمال کرنےسے ہیپاٹائٹس کا شکار ہو سکتے ہیں

کیامیں خون کے تبادلے سے بھی ہیپاٹائٹس کا شکار ہو سکتا ہوں؟

اگر آپ نے1992 سے قبل کہیں خون کاتبادلہ کیا، یا اپنے جسم کا کوئی حصہ کسی دوسرےشخص کو دیا ہے توآپ کو ہیپاٹائٹس سی کا مرض ہو سکتاہےکیونکہ 1992 سے قبل ڈاکٹر حضرات خون کا معائنہ ہیپاٹائٹس سی کے حوالے سے نہیں کرتےتھےاس طرح کچھ لوگ متاثرہ خون حاصل کر لیتےتھے۔ اگرآپ نے 1992سے قبل ان دونوں مندرجہ بالا کاموں میں سے کوئی کام کیا ہے تو اب آپ اپنے ڈاکٹر سے ہیپاتائٹس سی کے ٹیسٹ کا ضرور کہیں ۔ ( دیکھیئے کہ ہیپاٹائٹس سی کےلیے کون کونسے ٹیسٹ ہیں؟)

علامات

ہیپاٹائٹس سے سے متاثرہ بہت سے لوگ اس مرض کے بارے میں نہیں جانتے۔تا ہم کچھ لوگ اسے فلو سے بڑی بیماری نہیں سمجھتے۔

تو یوں اگر آپ دیکھیں۔

تھکاوٹ محسوس کرنا

معدہ ٹھیک نہ ہونا

بخارر ہنا

بھوک کم لگنا

معدے میں درد

دست یاقےکا شکار ہونا

کچھ لوگوں کو

سخت پیلا پیشاب آۓ

آپ کے سٹولز کا رنگ ہلکا پڑ جاۓ

جلد اور آنکھوں میں پیلاہٹ

اگر آپ میں یہ علامات ہیں تو یقیناَآپ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں، اور آپ کو فوراَ کسی ڈاکٹر سے ملنا چا ہیئے۔

ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص کیے لیے کون کونسے ٹیسٹ ہیں؟

آپ کے جسم میں ہیپاٹائٹس سی کی موجودگی کو چیک کرنے کے لیے ڈاکٹر آپ کے خون کو ٹیسٹ کرے گا۔ اور یہ خون کا ٹیسٹ ہی آپ کے جسم میں موجود ہیپاٹائٹس سی کے ہونے، نہ ہونےیا اس کے ابتدائی اور انتہائی مرحلے کی نشاندہی کرےگا۔ ڈاکٹر آپ کے جگر کی بائی آپسی بھی کر سکتا ہے۔ یہ ایک سادہ سا ٹیسٹ ہے۔ جس میں ڈاکٹر آپ کے جگر کے ایک ننھے سے حصےکے نمونے کے طور پر سوئی کی مدد سے نکالتا اور یہ تجزیہ کرتا ہے کہ اس پر ہیپاٹائٹس سی کے کس قدر اثرات موجود ہیں اور اس نے آپ کے جگر کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔ ہیپاٹائٹس سی کو دیکھنے کی غرض سے ڈاکٹر آپ کا تھوڑا سا خون بھی لے گا۔

ہیپاٹائٹس سی کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

ہیپاٹائٹس سی کا علاج انٹرفیرون نامی دوا کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ رائبارائرن کو بھی ملا لیا جاتا ہے۔

اگر آپ کو ایک لمبے عرصے سے ہیپاٹائٹس سی ہے تو آپ کو سرجری کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس سی آپ کے جگر کی کارکردگی کو روک دیتا ہے ۔ اگرایسا ہو جاۓ تو آپ کو نئے جگر کی ضرورت ہو گی ۔ اسے جگر کی پیوندکاری کہا جاتا ہے۔ جس میں پرانے اور ناکارہ جگر کو نکال کر کسی عطیہ دینے والے سے نیااور صحت مند جگر لے کر لگا دیا جاتا ہے۔

میں اپنے آپ کی اس مرض سے کیسے حفاظت کر سکتا ہوں؟

آپ خود کو اور دوسروں کو کچھ اس طرح ہیپاٹائٹس سی سے بچا سکتے ہیں

دوسروں کی استعمال شدہ سرنج استمعال نہ کریں

دوسروں کےخون کو ہاتھ لگانے سے قبل دستانے پہن لیں

اگر آپ ایک سے زیادہ لوگوں سے جنسی میل ملاپ والے آدمی ہیں تو کنڈوم استعمال کریں

اگر آپ نے اپنے جسم پر نقش و نگار کروانا ہو یا کو ئی نام وغیرہ کھدوانا ہو تو براہِ کرم متعلقہ اوزارون کی صفائی کا اطمینان کر لیں ۔ اگر ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ شخص ہیں تو اپنا خون یا پلازما کسی دوسرے کو عطیہ دینے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے وہ بھی ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہو سکتا ہے۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین