الشفاء، سنگرہنی کیپسول

الشفاء، سنگرہنی کیپسول

الشفاء، سنگرہنی کیپسول
Al Shifa-Ibs-Sangrahani Treatment Herbal Capsule
فوائد: سنگرہنی معدہ اور آنتوں کی سوزش، کھانے کے فوری بعد یا تھوڑی دیر بعد مروڑ یا درد کیساتھ پتلا یا تھوڑا تھوڑا درد کیساتھ پاخانہ آنا پیٹ میں مروڑ، یا کسی وقت قبض اور گیس کا رُکا رہنا کھانے والی نالی میں سوزش منہ و گلے میں چھالے پاخا نے کی کثرت سے کمزوری ،وزن کم ہونا، کھایا پیا سب پاخانوں کے راستے باہر نکل جاتا ہے۔ ان تمام عوارض میں یہ دواء مفید علاج ہے، دوا برائے 20 یوم
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ استعمال کریں
قیمت 3000 روپے
ہوم ڈلیوری آل پاکستان
(0-30-40-50-60-70) فون نمبر اور واٹس ایپ

سنگرہنی IBS معلومات، اسباب
آنتوں کا اریٹیبل سنڈروم (IBS) ایک عام عارضہ ہے جو بڑی آنت کو متاثر کرتا ہے۔ علامات میں پیٹ درد، اپھارہ، گیس ، اور اسہال یا قبض ، یا دونوں شامل ہیں۔ IBS ایک دائمی حالت ہے جسے طویل مدتی علاج کرنا ہوتا ہے۔
سنگرہنی والے لوگوں میں سے صرف ایک چھوٹی سی تعداد میں ہی شدید علامات پائی جاتی ہیں۔ کچھ لوگ غذا طرز زندگی اور سٹریس کا انتظام کرکے اپنی علامات کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ زیادہ شدید علامات کا علاج ادویات اور مشاورت سے کیا جاسکتا ہے۔
آئی بی ایس آنتوں کی بافتوں میں تبدیلی کا سبب نہیں بنتا ہے اور نہ ہی آپ کو کولوریکٹل کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
علامات
آئی بی ایس کی علامات مختلف ہوتی ہیں لیکن عام طور پر یہ طویل عرصے تک موجود رہتی ہیں۔ سب سے عام علامات میں شامل ہیں پیٹ میں درد ، بل پڑنا یا پھولنا جو آنتوں کی حرکت کو منتقل کرنے سے متعلق ہے
آنتوں کی حرکت کی ظاہری شکل میں تبدیلیاں۔
آنتوں کی حرکت کتنی بار ہوتی ہے اس میں تبدیلیاں۔
دیگر علامات جو اکثر وابستہ ہوتی ہیں ان میں پاخانہ ، گیس میں اضافہ یا پاخانہ میں بلغم شامل ہیں۔
اگر آنتوں کی عادات یا آئی بی ایس کی علامات میں مستقل بدلاؤ آتا ہے تو اپنے ڈاکٹر سے ملیں۔ وہ زیادہ سنگین حالت کی نشاندہی کرسکتے ہیں ، جیسے کولن کا کینسر۔ زیادہ سنگین علامات اور علامات میں شامل ہیں
وزن میں کمی۔
رات کو اسہال۔
مقعد سے خون بہنا۔
آئرن کی کمی انیمیا۔
اچانک الٹی۔
نگلنے میں دشواری۔
مستقل درد جو گیس گزرنے یا آنتوں کی حرکت سے فارغ نہیں ہوتا ہے۔
سنگرہنی کے اسباب
میڈیکل میں آئی بی ایس کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن وہ عوامل جو کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں ان میں درج زیل شامل ہیں
 آنت میں پٹھوں کا کھچاو۔ آنتوں کی دیواریں پٹھوں کی پرتوں سے کھڑی ہوتی ہیں جو سکڑتی ہیں جب وہ آپ کے نظام انہضام کے ذریعہ کھانا منتقل کرتی ہیں۔ وہ کھینچاو جو معمول سے کہیں زیادہ مضبوط اور دیرپا رہتے ہیں اس سے گیس، اپھارہ اور اسہال ہوسکتا ہے۔ کمزور آنتوں کے کھینچاو کھانے کی گزرگاہ کو سست کر سکتے ہیں اور سخت، خشک پاخانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
عصبی نظام
نظام ہاضمہ کے اعصاب میں غیر معمولی مسائل تکالیف کا سبب بن سکتی ہیں جب آپ کا پیٹ گیس یا پاخانہ سے پھیلا ہوا ہے۔ دماغ اور آنتوں کے مابین غیر تسلی بخش مربوط اشارے آپ کے جسم کو ایسی تبدیلیوں پر زیادہ اثر ڈال سکتے ہیں جو عام طور پر ہاضمہ کے عمل میں پائے جاتے ہیں ، جس کے نتیجے میں درد، اسہال یا قبض ہوتا ہے۔
شدید انفیکشن
آئی بی ایس بیکٹیریا یا کسی وائرس کی وجہ سے ہونے والے اسہال (گیسٹرو) کی شدید کشمکش کے بعد ترقی کرسکتا ہے۔ آئی بی ایس آنتوں میں بیکٹیریا کی اضافی مقدار (بیکٹیریائی بڑھاوا) سے بھی وابستہ ہوسکتا ہے
ابتدائی زندگی کا تناؤ دباؤ والے واقعات سے دوچار افراد ، خاص طور پر بچپن میں  IBS کی زیادہ علامات پائی جاتی ہیں۔
جرثوموں میں تبدیلی
بیکٹیریا، فنگس اور وائرس میں تبدیلیاں اسباب میں شامل ہیں، جو عام طور پر آنتوں میں رہتے ہیں اور صحت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ IBSوالے لوگوں میں جرثومے صحت مند لوگوں میں مختلف ہو سکتے ہیں۔
مرض بڑھنے کے اسباب
 کھانا. IBS میں کھانے کی الرجی یا عدم رواداری کے کردار کو پوری طرح سے ادراک نہیں کیا گیا۔ کھانے کی ایک حقیقی الرجی شاذ و نادر ہی IBS کا سبب بنتی ہے۔ لیکن بہت سارے لوگوں میں IBS کی خراب علامت ہوتی ہے جب وہ کچھ غذا یا مشروبات کھاتے یا پیتے ہیں ، جس میں گندم ، دودھ کی مصنوعات، ترش پھل، پھلیاں ، گوبھی، دودھ اور کاربونیٹیڈ مشروبات شامل ہیں۔
 سٹریس یعنی تناو  IBS والے زیادہ تر لوگوں کو بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران خراب یا زیادہ کثرت سے علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ افراد، IBS سے وابستہ ہیں
معیارِ زندگی۔ معتدل سے شدید IBS والے بہت سارے افراد معیار زندگی کی خرابی کی اطلاع دیتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آئی بی ایس کے ساتھ کام کرنے والے افراد کئی دن کام سے تین بار گنوا دیتے ہیں جیسا کہ آنت کی علامات نہیں رکھتے ہیں۔
 موڈ کی خرابی،آئی بی ایس کی علامات کا تجربہ کرنے سے ذہنی دباؤ یا اضطراب پیدا ہوسکتا ہے، افسردگی اور پریشانی بھی آئی بی ایس کو مزید خراب کر سکتی ہے
طب اور سنگرہنی
طبی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو سنگرہنی آنتوں بالخصوص قولوں آنتوں کی کمزوری یعنی تسکین کا مرض ہے، اگرچہ آنتوں میں مواد کی حرکت پر بہت سے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں ان میں فزیکل عوامل کے ساتھ نقسیاتی اثرات بھی شامل ہیں۔ جیسے کہ ڈپریشن, خوف, ڈر وغیرہ لیکن بغور سمجھا جائے تو ان نفسیاتی عوارض میں بھی ہمیں تسکین کارفرما نظر آتی ہے۔
طب یونانی کے مطابق سنگرہنی آنتوں کا بلغمی مرض ہے ۔ قولون آنتیں غذائی مواد میں سے نیوٹرینٹس اور پانی کا انجذاب درست طور سے نہین کرپاتیں۔ وقت بے وقت پتلے پاخانے آتے ہیں۔ مریض دن بدن کمزور ہوتا جاتا ہے بعض مریضوں کی کانچ بھی نکلنے لگتی ہے۔
طبی علاج۔ آنتوں کی قوت ماسکہ اور جاذبہ کو بڑھائیں
سوداوی اور صفراوی ادویہ اغذیہ دیں۔
سنگرہنی کے کچھ بہترین نسخہ جات
سنگرہنی کا بہترین، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : اندر جو 50 گرام، مغز کدو 10 گرام، مصطگی 10 گرام، طباشیر 10 گرام، سونف بریاں 10 گرام، کشتہ فولاد 10 گرام، بھنگ سوختہ20 گرام، گل دھاوا 20 گرام، پوست سماق 6 گرام، افیون مصفٰی 3 م گرام، کچلہ مدبر 6 گرام
ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک: ایک کیپول صبح اور ایک کیپول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد دہی کی چھاچھ کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں
فوائد: سنگرہنی کا، کھانے کے بعد پیٹ میں درد اور مروڑ کا محسوس ہونا مکمل علاج ہے
نسخہ نمبر 2سنگرہنی کا بہترین، دیسی علاج
نسخہ الشفاء: جائفل 10 گرام، لونگ 10 گرام، الائچی خورد10 گرام، تیزپات 10 گرام، دارچینی 10 گرام، آملہ 10 گرام، ناگیسر 10 گرام, کافور10 گرام، صندل سفید 10 گرام، تالیس پتر 10 گرام، طباشیر 10 گرام، تل سفید 10 گرام، تگر10 گرام، مگھاں 10 گرام، چھلکا ہرڑ زرد 10 گرام، کلونجی 10 گرام، پوست جڑ 10 گرام، چترک 10 گرام، سونٹھ 10 گرام، بابڑنگ 10 گرام، مرچ سیاہ 10 گرام، سب ادویات برابر وزن لے کر پیس کر سفوف بنائیں اور اس میں بھنگ کے پتے سوکھے ہوئے 50 گرام، کوزہ مصری 150 گرام ملا کر تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: ایک آدھا چھوٹا چمچ چائے والا شربت انار یا لسی کیساتھ خالی پیٹ کھانے کے دو گھنٹہ پہلے کھائیں کم از کم ایک ماہ
نسخہ اکسیر سنگرہنی
علامات سنگرہنی کو مفید ہے
نسخہ الشفاء: کشتہ خرمہرہ زرد 2 گرام, کشتہ سنکھ 3 گرام, نمک 4 رتی شہد 20 گرام، یہ ایک خوراک ہے مریض کو دو خوراک دن میں دیں اوپر ایک پاؤ دہی پلا دیں, غذا چاول, دودھ پھیکا
براے سنگرہنی اور اسہال معدہ میں مفید ہے
نسخہ الشفاء: رال سفید 20 گرام، سونٹھ 20 گرام، بیل گری 20 گرام، دھنیا خشک 20 گرام، تتمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک: آدھا چمچ چائے والا صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں
حکیم محمد عرفان فاضل طب والجراحت
National Council for Tibb Islamabad
نسخہ الشفاء: پرانے دست، سنگرہنی
نسخہ الشفاء: مغز خستہ آم 20 گرام, مغز خستہ جامن 20 گرام، ہلیلہ سیاہ 20 گرام, طباشیر20 گرام تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنالیں
مقدار خوراک: ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح دوپہر شام تازہ پانی یا عرق سونف کیساتھ کم از کم 10 دن استعمال کریں
فوائد: پرانے سوزشی دستوں کو بند کرنے میں مجرب ہے پہلی خوراک سے ہی فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء نمبر 3 سنگرہنی
نسخہ الشفاء: سک انار 20 گرام، طباشیر20 گرام، ماجو20 گرام، کوکنار20 گرام، کتھ 20 گرام ، تمام ادویہ کو لے کر باریک پس کر سفوف بنا لیں
مقدار خوراک: ایک چھوٹا چمچ چائے والا پہلی ہی خوراک سے پیچس بند تیر بہدف نسخہ ہے پیچس کے علاوہ لیکوریا دور کرنے میں بہترین اثر رکھتا ہے
نسخہ الشفاء: کشتہ سنگ جراحت
یہ کشتہ دست اسہال , جریان, سیلان الرحم کے علاوہ سوزاک, پیپ, بول الدم, کثرت حیض, نفاس اور نکسیر کے لیے مفید ہے جسم کے ہر عضو سے جریان خون, خونی دست, قابض ہے
سنگرہنی مین تریاق کا کام کرتی ہے
اجزاء: سنگجراح 250 گرام، کی ڈلیاں, اور برگ بھنگ 450 گرام کا نغدہ ایک سکورہ گلی میں ملفوف اور منہ بند و گل حکمت کرکے خشک کر لیں, اور 100 کلو اوپلوں کی آگ دیں, جب سرد ہو جائے تو نکال لیں شگفتہ ہوگا اگر کسر رہ جائے تو اس طرح پھر آگ دیں اور پیس لیں مثل غبار
مقدار خوراک: دو رتی سے چھ رتی تک
فوائد: سنگرہنی پرانے دست اور اسہال ہر قسم کے لیے چند خوراک سے آرام آ جاتا ہے, معدہ و انتڑیوں کو طاقت دیتا ہے, نہایت بے ضرر اور مجرب ہے
مزید نسخہ سنگرہنی
نسخہ الشفاء: سنکھ 50 گرام, آب لیموں 250 گرام
سنکھ کو باریک پیس کر آب لیموں سے کھرل کریں پھر اس کی چار ٹکیہ تیار کرلیں اور خشک کر کے ایک کوزہ گلی میں ڈال کر اس کا منہ بند و گل حکمت کرلیں اور خشک کرکے 15 کلو اوپلوں کی آگ دیں, سرد ہونے پر نکال کر دوا پیس کر محفوظ کرلیں
مقدار خوراک: ایک گرام معجون مربہ جات, 10 گرام میں رکھ کر صبح کھلائیں
معجون مربہ جات
نسخہ الشفاء: مربہ آملہ 50 گرام، مربہ ہریڑ 50 گرام، مربہ بہی 50 گرام، مربہ سیب 50 گرام، مربہ گاجر50 گرام
ترکیب تیاری: تمام اجزا کو صاف کر کے کوٹ کر پیس لیں تیار ہے کسی شیشی میں ڈال کر رکھیں

نسخہ الشفاء: معجون سنگرہنی پرانے دست کے لیئے
نسخہ الشفاء: ناگر موتھا 20 گرام، بیل گری 20 گرام، اتیس 20 گرام، اندرجو 20 گرام، تمام ادویہ کو لے کے پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور شہد 100 گرام ملا کرمعجون بنا لیں
مقدار خوراک: ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح اور شام پانی کیساتھ 15 دن استعمال کریں
فوائد: سنگرہنی پرانے دست دور ہو جاتے ہیں
نسخہ الشفاء: کڑا چھال
نسخہ الشفاء: کڑا چھال 20 گرام، ناگر موتھا 20 گرام، موچرس 20 گرام، تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک: ایک گرام صبح ایک گرام شام خالی پیٹ پانی کیساتھ 10 دن استعمال کریں چند خوراکوں میں مرض جاتا رہتا ہے

نسخہ الشفاء: پھٹکڑی بریاں 5 گرام ،رسوت مصفی 25 گرام
ترکیب تیاری: ان دونوں کو پیس کر سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک: صبح نہار منہ 2 گرام، ایک چمچ مکھن میں رکھ کر کھائیں اور ساتھ میں ادھ رڑکا، یعنی دودھ دہی کی لسی ایک گلاس پی لیا کریں
فوائد: اس نسخہ سے انشاءاللہ آرام ہو گا اس سے پیچش کو بھی آرام ہو جاتا ہے، بہت زبردست علاج ہے

پر ہیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین