Alshifa Natural Herbal Pharma

بد ھضمی اور گیس کیلیے نسخہ

بد ھضمی اور گیس کیلیے نسخہ
ھوالشافی: خالص ہینگ لے کر قدرے خالص دیسی گھی میں بھون لیں۔
سونٹھ تین تولہ‘ لاہوری نمک دوتولہ‘ کالا نمک دو تولہ‘ لونگ ایک تولہ‘ خولنجان ایک تولہ‘ کالی مرچ ایک تولہ‘ فلفل دراز ایک تولہ‘ چھوٹی الائچی ایک تولہ‘ کباب چینی ایک تولہ‘ مصطگی ایک تولہ‘فلفل مویہ (پپلامول) ایک تولہ‘ دیسی اجوائن ایک تولہ‘ کابلی ہڑ کا چھلکا ایک تولہ‘ بیڑہ کا چھلکا ایک تولہ‘ آملہ کا چھلکا ایک تولہ‘ کلونجی ایک تولہ کے ساتھ ملا کر کوٹ چھان کر باریک سفوف بنالیں اب اس سفوف میں لعاب گھیکوار‘ ادرک کا پانی اور لیموں کا پانی اس قدر ڈالیں کہ چار انگلی اوپر یعنی تقریباً ڈیڑھ انچ رہے۔

جب یہ پانی خشک ہوجائے تو پھر دوبارہ یہی پانی ڈال دیں جب یہ بھی خشک ہوجائے تو تیسری مرتبہ پھر اتنا ہی پانی دوبارہ ڈال دیں پھر خشک ہونے پرکوٹ پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور محفوظ کرلیں۔
ترکیب استعمال: غذا کھانے کے دو گھنٹے یا ایک گھنٹہ کے بعد دو گولی پانی سے کھائیں۔
فوائد: یہ دوا معدے کوطاقت دیتی ہے‘ ریاح کو خارج کرتی ہے ہاضمہ کو درست کرتی ہے۔ پیٹ کے تن جانے کو مفید ہے ریاحی دمہ کیلئے بہت مفید ہے۔
ایک دوسرا نسخہ بھی عرض خدمت ہے جو کہ میرا آزمودہ ہے۔ کتھہ سفید‘ مصری‘ طباشیر‘ چھوٹی الائچی‘ ست گلو‘ جونک خشک‘ سنگجراحت‘ مغز کنول ڈوڈا ان تمام دوائوں کو برابر ہموزن مقدار میں لے کر کوٹ چھان لیں اور احتیاط سے رکھ دیں۔
مقدار خوراک: ایک چٹکی مذکورہ سفوف کی لے کر بچے کو ایک چمچہ پانی میں ملا کر دے دیں اگر بچہ چھوٹا ہو تو ماں کے دودھ ایک چمچ میں ملا کر دے دیں۔
فوائد: تالو کا گرجانا‘ سبز دانہ دار پتلے دست‘ حتیٰ کہ جو پتلے دست کسی صورت بند نہ ہورہے ہوں ان کیلئے شرطیہ دوا ہے انشاءاللہ فوراً فائدہ ہوگا بہت زیادہ آزمودہ دوا ہے۔

2 thoughts on “بد ھضمی اور گیس کیلیے نسخہ”

  1. لعاب گھیکوار ؟ بھائی کنوار گندل کے پانی کو بولتے ہیں

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top