اللہ" کہنے سے ذہنی مرض دور ہوجاتا ہے

اللہ" کہنے سے ذہنی مرض دور ہوجاتا ہے

اللہ” کہنے سے ذہنی مرض دور ہوجاتا ہے۔
ہالینڈ کے اسکالر ، پروفیسر ، فان دیر ہوون نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت خصوصاً لفظ “اللہ” کہنے سے ذہنی امراض دور ہوجاتے ہیں اور انسانی اعصاب سکون محسوس کرنے لگتے ہیں ۔ انہوں نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ لفظ “اللہ” میں موجود پانچوں حروف کی حیرت انگیز تاثیر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یہ انسانی فکر کے دسترس سے باہر ہے ۔ عربی زبان میں حرف “الف” کا تلفظ سینے کے اوپر والے حصے سے ہوتا ہے ۔ ادائیگی کی شروعات ہوتے ہی تنفس موزوں ہونے لگتا ہے ۔ ہالینڈ کی زبان میں عربی کے حرف الف کی جگہ “اے” (A) آتا ہے ۔ عربی کے حرف “ل” کا معمولی سا حصہ غیر ملکی زبانوں میں بھی پایا جاتا ہے ۔ اس کی ادائگی پر زبان کی نوک پر جبڑے کا بالائی حصہ حرکت میں آتا ہے اور دو سیکنڈ سے کم عرصے کیلئے توقیف کا عمل ہوتا ہے ، اس کے تیزی کے ساتھ تکرار سے انسان زیادہ طاقتور اور زیادہ شفاف حرف “ہ” کی ادائگی کے لیے تیار ہوجاتا ہے ۔ عربی کے “ہ” کے بالمقابل ہالینڈ کی زبان میں حرف “ایچ” (H) آتا ہے ۔ یہ حرف پھیپڑوں کو دل سے جوڑ کر دل کی حرکت منظّم کردیتا ہے ۔ دس سے ایک ہزار بار “اللہ” کہنے سے ذہنی یا اعصابی مرض میں مبتالا افراد راحت محسوس کرتے ہیں۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین