اختناق الرحم (باؤگولہ) HYSTEIRA
یہ ایک عصبی اور ذھنی مرض ہے اس مرض میں مریضہ پیٹرویا پیٹ کے اندر سے ہوا کا ایک گولا سا اٹھتا ہوا محسوس کرتی ہے جو بعد ازاں حلق میں آ کر اٹک جاتا ہے اور مریضہ ایسا محسوس کرتی ہے جیسے گلا گھٹا جا رہا ہو اس وجہ سے عام طور پر اسے باؤ گولہ کہا جاتا ہے اختناق کے معنی گھٹنے کے ہیں زمانہ قدیم میں یہ خیال کیا جا تا تھا کہ یہ مرض رحم کی خرابی سے ہوتا ہے اس لئے یہ اختناق الرحم کے نام سے موسوم کیا گیا ہسٹریا کے معنی بھی رحم کے ہیں یہ مرض زیادہ تر نازک مزاج شہری عورتوں کو ہوا کرتا ہے یہ مرض دوشیزہ اور بانجھ عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے- اس مرض میں پاگل جیسی حرکات مریضہ سے سرزد ہوتی ہیں لہذا بعض لو گ ا سے آسیب وغیرہ کا سایہ سمجھتے ہیں اور تعویذ گنڈے کرواتے پھرتے ہیں اس مرض کا بھی یونانی طب میں شافی علاج موجود ہے