لہسن کا استعمال ہر گھر کی ایک اہم ضرورت ہے لیکن لہسن چھیلنے میں کافی دشواری کا سامنا ہوتا ہے اس کے لئے ایک سادہ سی ترکیب پیش ہے
لہسن کا چھلکا اتارنے کے لئے لہسن کی تریاں کر کے انہیں ایک دو گھنٹے کےلیے پانی میں بھگو دیں اس طرح چھلکے نرم ہو جائین گے اور محض انہیں مل کر رگڑنے سے چھلکا صاف ہو جائے گا۔
جما ہوا گوشت فوری پگھلانا
گوشت فریز کرنا عام سی بات ہے فریزر مین جمے ہوے گوشت میں سے برف پگھلانے کےلئے اسکو زیادہ نمک ملے پانی مین کچھ دیر کےلئے بھگو دیں اس سے گوشت میں جما ہوا خون بھی صاف ہو جائے گا اور برف بھی فوری طور پر پگھل جائے گی
گوشت جلدی گلانے کےلئے
بوڑھے جانور کا گوشت اکثر گھر مین آ جاتا ہے جو کہ دیر سے پکتا ہے ایسے میں کافی دیر تک ہنڈیا پکانے کا مرحلہ جاری رہتا ہے پوری محنت کے باجود بھی سخت گوشت جلدی نہیں گلتا سخت گوشت کو جلدی گلانے کےلئے اگر گوشت کو بھونتے وقت خشک لہسن کی پوتھی کی درمیان والی لکڑی کاٹ کر گوشت میں ڈال دیں تو گوشت جلدی گل جائے گا
جلے سالن کی دیگچی صاف کرنا
بسا اوقات جلے ہوئے سالن کی دیگچی رکھ دی جاتی ہے کہ اسے فرصت کے اوقات میں صاف کیا جائے گا اسی صورت مین جلی ہوئی چیز تہہ سے بری طرح چمٹ جاتی ہے
اسے کھرچنے سے دیگچی کی اندرونی سطح خراب ہو جاتی ہے
اگر جلی ہوئی دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پہر رکھیں اور ساتھ ہی ایک پیاز چھلکوں سمیت ڈال کر چند ابال آنے دیں چند منٹ میں دیگچی بلکل صاف ہو جائے گی
برتن چمکائیں
شیشے اور سٹیل کے برتن صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوتا ہے اس کے لئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھلکا یا چھان وغیرہ ضائع مت کریں بکلہ اسے بطور وم پاوڈر استعمال کریں اور اس سے شیشے اور سٹیک لے دیگر برتن دھوئیں اور پھر ان کی چمک دیکھیں
گوشت کو محفوظ کرنا
اگر آپ کسی ایسے سفر پر جانا چاہتے ہیں جو کافی طویل ہے یا پکنک تائپ کا سفر ہے تو کھانے کی دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ آپ گوشت بھی باسانی لے جا سکتے ہیں
گوشت کے چھوٹے پتلے اور لمبے پیس کر کے اس میں ہلدی۔ نمک۔ سرسوں کا تیل۔ اور پسی ہوئی مرچ لگا کر اس میں سوراخ کر کے بھر دیں پھر انہیں دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں اور ڈبوں میں محفوظ کر لیں
گوشت باسانی خشک ہو کر عرصہ دراز کے لئے کار آمد ہو جائے گا
چاولوں کا نکھار
چاول پکانا کافی محنت طلب کام سمجھا جاتا یے اگر آپ سے زرا سی چوک ہو گئی تو سمجھ لین چاول تو پک ہی جائں گی مگر وہ یا تو ٹوٹ جائیں گے اور یا حلوہ سے بن جائیں گے اگر آپ چاہتی ہیں کہ چاول پکنے کے بعد کھلے کھلے اورنکھرے ہوئے نظرآئیں تو چاول ڈالنے کے تھوڑی دیربعد لیموں کے چند قطرے ڈال دیں
جلے ہوئے چاول کی بو ختم کرنا
چاول یابریانی پلاو کبھی نیچے سے لگ جائیںاور جلنے کے بعد ان میں سے جلے کی بو آئے تو چار ڈبل روٹی کے توس چاولوں کے اوپر پھیلا کر ڈال دیں اور آدھی پیالی دودھ ڈال دیں اب اسے دس منٹ ک لئے دم پر رکھ دیں حیرت انگیز طور پر بو ختم ہو جائے گی اور آپ کی محنت ضائع نہیں جائے گی
سبز مرچوں کی جلن
کچھ خواتین کی جلد بے حد نازک یا حساس ہوتی ہے کسی بھی تلخ چیز کے ہاتھ میں آتے ہی انہین الرجی ہو جاتی ہے اگر سبز مرچیں کاٹتے ہوے ہاتھوں میں شدید جلن ہو تو اسے فوری طور پر دور کرنے کےلئے آپ اپنے ہاتھوں کو ہلدی اور چینی ملے محلول میں تھوری دیر کےلئے ڈبو دیں جلن ختم ہو جاے گی
آلو جلدی ابالنا
بسا اوقات آلووں کو جلدی ابالنا ہوتا ہے آلووں کو دیگچی میں ڈال کر مناسب مقدار میں پانی ڈالیں جب پانی ہلکا سا گرم ہوے لگے تو اس میں ایک چٹکی ہلدی اور ایک قطرہ کوکنگ آئل ڈال دین اس سے آلو جلدی گل جائیں گے
پیاز کو جلدی براؤن اور خستہ کرنا
کٹی ہوئی پیاز کو جلدی براون کرنے کےلئے پیاز کو دھوپ میں کچھ دیر سکھائیں جب وہ تھوڑی سوکھ جائے تو پھر اسے تلیں پیاز فورا براون ہو جائے گی خستہ بھی ہو گی اور الگ الگ بھی رہے گی
یہ ترکیب حلیم اور بریانی میں ڈالنے کے لئے ہو گی