حرام چیزیں دواء نہیں بن سکتیں
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حرام چیزوں سے کامل احتیاط اور مکمل پرہیز کرنا لازمی ہے اور ان سے گریز ایمان کی علامت ہے اس احتیاط میں ایسے صاحب حوصلہ لوگ بھی نظر آتے ہیں جو ان حرام اشیاء کو دواء کے طور پر استعمال سے ہر حالت میں احتیاط کرتے ہیں، خواہ ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں، جو بلانیت، سرکشی اور بغاوت کے مرتکب ہوئے، بغیر جان بچانے کے لئے ایسا کر گزرتے ہیں اور اس کو اضطراری حالت قرار دیتے ہیں کہ دواء حرام اشیاء کے استعمال کو وقتی طور پر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں کرتے، یہ ان کے ضعف ایمان کی نشانی ہے صحیح بخاری میں ہے، ابن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اللہ تعالٰی نے ان چیزوں میں شفاء نہیں رکھی ہے جنہیں تم پر حرام کر دیا ہے مذید فرمایا بے شک اللہ تعالٰی نے مرض بھی ناز ل کیا اور دواء بھی اور ہر مرض کے لئے دوا پیدا کی، اس لئے دواء کیا کرو، البتہ حرام چیزوں سے علاج نہ کرو (سنن ابو داؤد شریف) صحیح بخاری میں حضرت وائل حضرمی رضی اللہ تعالٰی عنہ راوی ہیں کہ طارق بن سولد نے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآ لہ وسلم سے شراب کے متعلق پوچھا تو حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا، طارق نے کہا کہ بطور دواء استعمال کرنا چاہتا ہوں، حضور رحمت عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ دواء نہیں بلکہ بیماری ہے اتنی واضح حدیث پاک کے ہوتے ہوئے بھی بعض لوگ شراب بطور دوا استعمال کرتے ہیں، حالانکہ یہ نہیں سمجھتے کہ اس طبیب روحانی و جسمانی کہ جس کی عقل وفہم و شعور کی گردراہ کو بھی تمام مخلوقات کے حکماء اور صاحبان عقل و دانش کے فہم وشعور کی رسائی ناممکن ہے، آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد گرامی کے مقابلہ میں کسی بھی عامی شخص کے قول و فعل کو ترجیح دے لینا کتنی بڑی بد دیانتی، بد عقیدگی اور کھلم کھلا جہالت ہے، ایک مسلمان کی شان تو یہ ہے کہ جان جاتی ہے تو جائے مگر فرمان مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم پر آنچ نہ آنے دے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal