شربت ابریشم، اعضاء رئیسہ کے لیے زبردست نسخہ

شربت ابریشم، اعضاء رئیسہ کے لیے زبردست نسخہ

شربت ابریشم، اعضاء رئیسہ کے لیے زبردست نسخہ
یہ نسخہ اعضاء رئیسہ کے لیے اکسیر ہے
نسخہ الشفاء : ابریشم 30 گرام، گاؤزبان برگ و پھول 20 گرام، تخم تلسی 15 گرام، برادہ صندل سفید 30 گرام، عود غرقی 15 گرام، تیز پات 10 گرام، دانہ الائچی سبز 10 گرام، کوزہ مصری 1 کلو، عرق بید مشک 1/2 لیٹر، عرق گلاب 1/2 لیٹر
ترکیب تیاری : کوزہ مصری اور عرق کے علاوہ تمام اجزاء کو موٹا موٹا کوٹ کر ململ کے کپڑے میں ڈھیلی پوٹلی باندھ کر ڈیڑھ لیٹر گرم پانی میں بھگودیں 24 گھنٹہ بعد اس کو ہلکی آگ پر پکائیں جب پانی آدھا ختم  ہوجائے تو پوٹلی کو آہستہ سے نچوڑ کر باقی پانی میں مصری شامل کرکے پکائیں تین چار جوش آنے پر مصری کی جھاگ کو اُتار کر پھیک دیں اب اس میں دونوں عرق شامل کرکے بلکل ہلکی آگ پر پکائیں یہاں تک کہ تمام پانی پک کر شربت کی طرح قوام بن جائے تو تیار سمجھیں سرد ہونے پر اس کو بوتل میں بند کریں
مقدار خوراک : تین سے چار چمچ صبح شام خالی پیٹ استعمال کریں ایک ماہ
فوائد : دل، دماغ، جگر کو طاقت بخشتا ہے، امراض سوداوی کے لیے اکسیر ہے مالیخولیا،غشی، نیند کا نہ آنا، بے خوابی، جنون، دل کی تیز دھڑکن،  خفقان کے لیے نہائیت مفید ہے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین