فسچولہ، بھگندر، مرہم بہترین علاج
فسچولہ کیا ہے
فسچولہ کو بھگندر بھی کہتے ہیں۔ یہ ان خراب قسم کے گہرے زخموں کو کہتے ہیں جو مقعد کے کنارے پیدا ہوکر متعفن، یعنی بدبودار ہوجاتے ہیں اور اس کے اردگرد امعاﺀ مستقیم، یعنی بڑی آنت اور پاخانہ والی جگہ کا گوشت فاسد یعنی، یکار خراب ہوجاتا ہے جن سے ہمیشہ زرد پانی جاری رہتا ہے مرض کے شروع سے ہی مقعد میں جلن رہنے لگتی ہے جو آہستہ آہستہ شدت اختیار کر جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مقعد کے اندر کی طرف ایک موہکہ بنتا ہے جس سے زعرد رنگ کی پیپ نکلتی ہے
بھگندر، فسچولہ کی وجوہات
فسچولہ ہونے کی وجوہات میں سے سب سے پہلے مقعد کے کناروں پر ہونے والے زخم ہیں آنتوں میں زخم اور کثرت حرارت کے باعث بھی فسچولہ ہوسکتا ہے جنسی طور پر لگنے والے امراض، شراب نوشی، گرم مزاج والی غذائیں اور ھرم و سخت جگہ پر زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے بھی فسچولہ ہوسکتا ہے
فسچولہ، بھگندر کی علامات اور نشانیاں
مرض کے شروع ہوتے ہی مقعد میں جلن رہنے لگتی ہے جو آہستہ آہستہ مزید بڑھ جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مقعد کے اندر کی طرف ایک تیز مُنہ والا موہکہ ظاہر ہوتا ہے جب وہ پُختہ ہوجاتا ہے تو پھر اس سے زرد رنگ کی پیپ نکلنے لگتی ہے اس وقت مریض کو شدید درد ہوتا ہے مگر جب یہ پھٹ جاتا ہے اور صرف کچا سا خون نکلتا ہے تودرد میں کمی واقع ہوجاتی ہے کبھی وقتاً فوقتاً لیس دار پانی سا نکلتا رہتا ہے جو مریض کے لیئے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے اگر یہ تکلیف مسلسل کافی عرصہ تک قائم رہے اور درست علاج نہ ہونت پائےتو پریشانی مزید بڑھ جاتی ہے اس کا علاج ہم بتا رہے ہیں
نسخہ الشفاء : سفیدہ کاشغری 10 گرام، رسوت مصفی 10 گرام، موم زرد 10 گرام، ہلدی 10 گرام، گل خطمی 10 گرام، مقل 20 گرام، روغن گل 60 گرام، روغن السی 60 گرام
ترکیب تیاری : روغنیات کو ہلکی آنچ پر رکھ کر باقی ادویہ باریک پیس کر تھوڑی دیر پکا لیں اور پُن چھان کر اس میں کافور 10 گرام اچھی طرح ملا لیں مرہم سی بن جائے گی اس کو کسی شیشی میں ڈال کر رکھ لیں
طریقہ استعمال : روئی کا پھایا مرہم سے تر کر کے مطلوبہ مقام میں رکھیں رات سوتے وقت پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
اور خوراکی دواء میں معجون عشبہ و اطریفل مقل استعمال کریں قبض نہ ہونے دیں
فوائد : بھگندر، فسچولہ، قروح مقعد، شقاق مقعد، اور خونی بواسیر میں مفیدہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal