جوراش جالینوس مکمل نسخہ
جوراش جالینوس مکمل نسخہ حاضر خدمت ہے یہ جوراش ذرا مہنگی ہے لیکن فوائد میں تمام کمرشل دواء خانو ں کی بنی ہوئی جوراش کو پیچھی چھوڑ جاتی ہے تھوڑی مہنگی ہونے کی وجہ سے بہت سے حکما کرام بھی بنانے سے کتراتے ہیں اور کمرشل دواء خانوں کی سیل ہی کرتے ہیں لیکن وہ رزلٹ نہیں لے پاتے جو اپنی بنی ہوئی دوائی کا ملتا ہے بہرحال ہمارا مقصد کسی معالج کی دلشکنی نہیں آگا ہی ہے کہ اپنی بنی ہوئی ادویات کو ترجیج دیں
نسخہ الشفاء : اسارون 10 گرام، بالچھڑ 10 گرام، فلفل سیاہ 10 گرام، فلفل دراز 10 گرام، چراہتہ شیریں 10 گرام، حب الاس 10 گرام، خولجان 10 گرام، سنڈھ 10 گرام، دارچینی 10 گرام، ناگرموتھا 10 گرام، عودبلسان 10 گرام، عودبلسان 10 گرام، لونگ 10 گرام، قسط شیریں 10 گرام، مصطگی رومی 25 گرام، زعفران خالص ایک نمبر 10 گرام، عرق گلاب 120 گرام، شہد خالص 1 کلو سے ڈیرہ کلو ہو
ترکیب تیاری : سب سے پہلے زعفران کو عرق گلاب میں کھرل کر لیں اور باقی ادویات کو علحیدہ پیس لیں اور مکس کر دیں دونوں ادویات کو آپس میں اب شہد کا قوام بنا کر تمام ادویات ملا دیں آپ کی جوراش تیار ہے
فوائد : جوراش ایک فوائد بے شمار یہ جوراش معدہ اور آنتوں کے لیے بے حد مفید ہے آنتوں کی قوت ماسکہ کو بڑھاتی ہے بدہضمی، گھبراہٹ۔کے لیے، تریاق اثر ہے، مثانہ کی قوت ماسکہ کو بڑھا کر پیشاب کی زیادتی کو روکتی ہے بھوک بڑھاتی ہے معدہ اور آنتوں کی گیس کو ختم کرتی ہے منہ کی بدبو کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی دواء نہیں بلغمی کھانسی، بلغمی دمہ، اور بواسیر کا مسقتل علاج ہے، گردہ مثانہ کی پتھری توڑتی ہے، اور آیندہ بننے سے روکتی ہے، اور فی زمانہ جو سب سے زیادہ نوجوانوں میں پرابلم آ رہا ہے بالوں کا وقت سے پہلے سفید ہونا تو یہ جوراش نہ صرف بالوں کو سفید ہونے سے روکتی ہے بلکہ سفید بال سیاہ بھی کرتی ہے جو وقت سے پہلے سفید ہو گے ہوں۔سب سے بڑی خوبی حرارت عزیزی بے شمار پیدا کرتی ہے معدہ اور آنتوں کی بمیار یوں میں اس سے بہتر کوئی اور دوائ نہیں ہو گی بشرط کہ اجزاء نسخہ خالص تازہ ایک نمبر کے ساتھ تیار کی جائے
مقدار خوراک : ایک ایک چمچ مرض کی نوعیت کے حساب سے دی جاتی ہے خالی پیٹ بھی استعمال ہو سکتی ہے اور کھانے کے بعد بھی ۔ایک بہت بڑی دواء کو آپ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے بناہیں اور فائدہ حاصل کریں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal