خواص اسپٖغول مسلم، شکم پارہ

خواص اسپٖغول مسلم، شکم پارہ

خواص اسپٖغول مسلم، شکم پارہ
Spogel Seeds
دیگر نام : فارسی میں اسپغول ،عربی میں بزارلقطونہ، بنگالی میں اسپغول، سندھی میں اسپنگو، کشمیری میں اسمو گل اور انگریزی میں سپوگل سیڈز کہتے ہیں
ماہیت : یہ ایک بوٹی کے تخم جس کا تنا اوپر اٹھا نہیں ہوتا ہے گچھوں میں زمین کے نزدیک لگتے ہیں یہ بوٹی یا پودا آدھا گز تک اونچا ہوسکتاہے اسکے تخم گلابی اور لعاب دار کشتی نما گھوڑے کے کان کی طرح ہوتے ہیں اور بطوردواء استعمال ہوتے ہیں۔ان کے تخم کے اوپر بھوسی سفید رنگ کی ہوتی ہے۔جس کو سبوس اسپغول یا بھوسی یاچھلکااسبغول کہتے ہیں۔جو بطور دواء استعمال ہوتی ہے
رنگ : تخم گلابی مائل بہ سرخی ،بھوسی سفید
ذائقہ : تخم پھیکا اور لعاب دار لیکن توڑنے پر تلخ جبکہ چھلکاپھیکا اور لعاب دار ہوتا ہے
مقام پید ائش : پاکستان میں پنجاب ،سندھ اور بلوچستان جبکہ افغانستان اور انڈیا میں سردیوں میں کاشت کیاجاتا ہے اورخودرو بھی ہے
مزاج : سرد وتردرجہ دوم
افعال : ملین ومغزی،محلل ومسکن اورام حار،مسکن،عطش و تپ شدید مدربول،حکیم صاحب نے اس کو ملین پتھری بھی کہا ہے جواسپغول قابض ہوتاہے
استعمال : اسپغول کو زیادہ تراسہال و پیجش میں استعمال کرتے ہیں۔یہ اپنی لزوجت کی وجہ سے ستدوں کو پھیلا کرخارج کرتا ہے اور آنتوں میں جو خراش ہوتی ہے اس کو دور کرتی ہے۔جبکہ روغن گل میں بریان کرکے کھلا نے سے اسہال وپیچش دور کرتاہے۔لزوجت ہی کی وجہ سے خشک کھانسی اور قصبہ الریہ کی خشونتدور ہوتی ہے۔میرے خیال کی وجہ سے صرف گلے کی وجہ سے خشک کھانسی کو فائدہ ہوتاہے اسپغول بریان کرنے سے اسکی لزوجت ختم ہوجائے گی اوریہ اسپغول قابض ہوجاتا ہے۔روغن گل میں بریان کرنے سے بھی قابض ہو جا تا ہے
فوائد خاص : مسکن حرارت، دافع زحیر
مضر: بلغمی مزاج والے۔جن کا ہضمہ خراب ہوتا ضعف ہضم والے اسپغول ضعف اعصاب اور مزہل اشہتا ہے
مصلح : سکنجین
مسلح : بہی دانہ
کیمیاوی اجزاء : نمبر 1 ، لعابی مادہ
نمبر 2 ، فیٹی آئل (شمی روغن)،3۔زائی مادہ ،(الہومن)
مرکبات : سفوف طین ۔2 قرص طبا شیر کافوری
مقدار خوراک : تین سے 10 گرام تک
قبض ختم، موٹاپا غائب
روغن زیتون، سالم اسبغول
نسخہ الشفاء : سالم اسبغول صاف شدہ، روغن زیتون کانچ کی شیشی جام والی صاف کرکے سالم اسبغول ڈال کر اوپر سے روغن زیتون ڈال دیں تیل اوپر نظر آئے
مقدارخوراک : ایک ٹیبل سپون صبح نہار ایک ٹیبل سپون رات کو سونے سے قبل ھمراہ ایک کپ دودھ پتی
فوائد : قبض ختم، پیٹ چھوٹا ھو گا بھوک خوب لگے گی وزن کم ہوگا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین