خواص سیپ، صدف
Cypraea Moneta، Oyster Shell
دیگرنام : عربی میں صدف فارسی میں گوش ماہی سندھی میں سیپ بنگالی میں شانک اور انگریزی میں آلسٹر شیل کہتے ہیں
ماہیت : یہ سمندری جانور کا خول ہے۔صدف دو قسم کا ہوتاہے۔ ایک سے مروراید نکلتاہے۔جس کو صدف مروریدی یا صدف صادق کہتے ہیں ۔اس کا خول بہت سخت ہوتاہے۔ دوسری قسم بہت چھوٹی ہوتی ہیں ۔یہ عموماًدریاؤں اور ندی نالوں میں بھی ملتی ہیں ۔اس کو سیپی کہاجاتاہے
مزاج : سردخشک درجہ دوم
افعال : مجفف جالی حابس الدم و نزف الدم و نفث الدم مقوی مسوڑہ سیلان الرحم
استعمال : مجفف و جالی ہونے کی وجہ سے سنونات میں استعمال کرتے ہیں یہ مسوڑھوں سے خون آنے کو مفیدہے۔ اور دانتوں کی چمک و صفائی کرتاہے۔اس سے مسوڑھے صاف اور مضبوط ہوتے ہیں ۔حابس ہونے کی و جہ سے پھیپھڑوں آنتوں اور کثرت حیض یا ہمہ قسم کے جریان خون کو روکنے کیلئے استعمال کرتے ہیں بعض اطباء اس کو سیب کےمربہ کے ساتھ دینا مقوی قلب خیال کرتے ہیں ۔بھنگڑہ بوٹی میں کشتہ کرکے سل کے مریضوں کیلئے اچھی دواء ہے دیگرادویہ کے ساتھ مریضاں دمہ کو کھلاتے ہیں
بیرونی استعمال : جالی ہونے کی وجہ سے جلدی داغ دھبے چھائیں اور چھیپ وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں ۔تیز دھار آلہ سے جو زخم ہو اور جریان خون ہوتو اس کے اوپر ذروراًمفید ہے۔ سوختگی آتش میں ذروراًاور روغن گل کے ساتھ طلاء نہایت مفید ہے
نوٹ : صدف مرواریدی کے چمک دار حصے کو کھرچ کرمروارید کی جگہ استعمال کرتے ہیں اس دو طریقوں سے استعمال کرتے ہیں باریک سرمہ کی طرح کھرل یا بطور کشتہ یا صدف سوختہ کرکے استعمال کرتے ہیں
فوائد خاص : حابس الدم
مضر: خشکی پیداکرتی ہے
مصلح : شہد و سرکہ
بدل : کہربا
مقدارخوراک : صلایہ ایک گرام
کشتہ : ایک رتی سے دورتی تک
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مرہم ہر قسم کے زخموں کے لیے
مرہم ہر قسم کے زخم جو گلے سڑے ہوں ،شوگر کے زخم ہوں ، جس مرضی حد تک خراب ہوں ان کو بہت جلد ٹھیک کرتی ہے کافی عرصہ سے زیر استمال ہے، جس کو بھی دی الله پاک نے اس کو شفا دی
نسخہ الشفاء : زنک ا کسائیڈ 50 گرام، صدف 50 گرام، بیخ مرجان 50 گرام، پھٹکری 50 گرام، نیلا تھوتھا 50 گرام
ترکیب تیاری: تمام اجزاء کو علیحدہ علیحدہ چھوٹی کجی میں رکھ کر اس پر ڈھکن رکھنا ہے گل حکمت نہیں کرنا، اور پھر 3 کلو کوئلے خوب جلا کر ان کجیوں کو اس پر رکھ دیں، جب ٹھنڈا ہو جا ئے تو نکال کر محفوظ کر لیں
طریقہ استعمال : تمام دس دس گرام لیں اور نیلا 2 سے 3 رتی ڈالیں، 50 گرام ویزلین میں مکس کر لیں اور بیرونی طور پر استعمال کرنا ہے صبح شام، پانی سے زخم کو بچانا ہے
نوٹ : اور اگر کینسر کے زخم ہوں تو ساتھ خوردنی طور پر کشتہ رسکپور ایک چاول صبح مکھن میں دینا لازمی ہے
نسخہ کشتہ رسکپور
نسخہ الشفاء : رسکپور کی 50 گرام، کی ڈلی لیں اس کو گندھک آملہ سار 250 گرام میں مدبر کرنا ہے
ترکیب تیاری : ایک چھوٹی سی لوہے کی کڑاہی لیں اور رسکپور کو 20 گرام گندھک میں رکھ کر آگ پر رکھیں جب گندھک پگھلنےلگے تو اس پر 10 گرام کے حساب سے گندھک ڈالتے رہیں اور پھر نیچے آگ بند کردئیں جب ٹھنڈا ہوجائے تو جو کچھ بچے اس کو اس ڈلی کیساتھ پیس لیں اپنی آنکھوں کو دھواں سے بچانا ہے سخت احتیاط کی ضرورت ہے
یہ نسخہ اپنی تعریف آپ ہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal