خواص شنگرف، زنجفر
Cinnabar
دیگرنام : عربی میں زنجفر، گجراتی میں سنگرف، مرہٹی میں ہنگول، بنگلہ میں مہنگل، اور انگریزی میں سناباریا سنابرس کہتے ہیں
ماہیت : مشہور معدنی چمک دار قلمیں ہیں جوکہ نہایت سرخ رنگ کا قلمدارچمکیلاہوتاہے۔ جس کو شنگرف رومی کہتے ہیں ۔ یہ عموماً ڈلیوں کی شکل میں ملتاہے۔چینی یا مٹی پر اس کی ڈلی کو رگڑ ا جائے تو سرخ رنگ کی لکیرپڑجاتی ہیں یہ پانی میں سے آٹھ گنابھاری ہوتاہے۔ اس میں 75فیصدی پارہ ہوتاہے
دوسری قسم کا شنگرف مونگے جیسا یعنی کاٹھا اس کی چمک کم ہوتی ہے۔اور ڈلی سخت قلمیں نہیں ہوتیں ۔یہ پارہ اور گندھک کا قدرتی مرکب ہے۔اس کا ذائقہ بدمزہ ہوتاہے
مزاج : گرم خشک درجہ دوم
افعال : قابض، مجفف، محلل، کشتہ شنگرف، مقوی بدن، مقوی باہ، ممسک مقوی اعصاب دافع امراض بلغمی و حمیا ت کہنہ اور مصفیٰ خون
بیرونی استعمال : شنگرف کو قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے مراہم میں شامل کرکے تحفیف قروح کے لئے اور قروح کے سیلان خون کو روکنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔اورام باردہ کی تحلیل کیلئے ضماد کرتے ہیں۔آتشک و قروح خبیشہ میں اس کی دھونی دیتے ہیں
استعمال کشتہ شنگرف : مقوی اعصاب و دافع امراض بلغمیہ ہونے کی وجہ سے نزلہ زکام کھانسی دمہ لقوہ فالج وجع المفاصل اور نقر س میں استعمال کرتے ہیں ۔مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے آتشک جزام اور پرانے بخاروں میں استعمال کرتے ہیں
فوائد خاص : امراض اعصاب ،مندمل زخم
مضر : کرب اور خفقان پیداکرتاہے
مصلح : گھی دودھ اور لعابیات
بدل : شادنج ،مغسول
مقدارخوراک : ایک چاول سے دو چاول تک
شنگرف کے کچھ نسخہ جات پیش کرتا ہوں
شنگرف مدبر کرنے کا طریقہ
نسخہ الشفاء : شنگرف 10 گرام کی ڈلی کو 8 عدد، ذردی بیضہ مرغ میں کھرل کر کے ٹکیہ بنا کر خشک کریں
آدھ کلو دیسی گھی میں بریاں کر لیں سفوف بنا کر محفوظ کر لیں
مقدار خوراک : چاررتی تا ایک گرام تک مکھن یا بالائی کے ساتھ روزانہ ایک خوراک آدھا کلو نیم گرم دودھ کیساتھ 10 دن استعمال کریں
فوائد : تقویت مثانہ قوت باہ کے لیے لاجواب ہے، خاص طور پر کثرت بول کو بہت نافع ہے
مقوی باہ و اعصاب نسخہ شنگرف
نسخہ الشفاء : شنگرف 20 گرام، گوگل 20 گرام لے کر کبوتر جنگلی کے پیٹ میں بھر کر سی لیں اور دیسی گھی میں بریاں کرنے کے بعد بیربہوٹی 6 گرام، کستوری خالص 3 گرام، زعفران 3 گرام ملاکر 6 گھنٹہ خوب کھرل کریں اورگولی بقدر مرچ سیاہ بنالیں
مقدارخوراک : ایک گولی رات کو کھانے کے ایک گھنٹہ بعد دو گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : مقوی باہ و اعصاب ہے، جسم کو طاقتور بناتا ہے، جسم کا محافظ ہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal