السر، ایچ پائیلوری کا مکمل دیسی علاج

السر، ایچ پائیلوری کا مکمل دیسی علاج

السر، ایچ پائیلوری کا مکمل دیسی علاج
علامات : پیٹ درد، مڑوڑ، خالی پیٹ درد زیا دہ ہو تا ہے، پاخانہ پاخانہ بار با ر حا جت، شر وع میں کھانے کے بعد درد کم، پرانا ہو جائے تو ہر وقت درد رہتا ہے
وجوہات : آلودہ پانی کا استعمال، سیگرٹ نوشی، شراب پینا، حرام گو شت کا استعمال، مصالحے دار اشیاء کا زیادہ استعما ل
اس مرض کا کیسے پتا چلتا ہے
لیبار ٹری میں خون کا ٹیسٹ کر وانے سے اگر ایچ پائیلوری پازیٹو ہے تو مر یض اس کا شکار ہو چکا ہے
نسخہ الشفاء : کلو نجی 20 گرام، ہلدی 20 گرام، سونف 20 گرام، پودینہ خشک 20 گرام، شہد 20 گرام
تر کیب تیاری : تما م ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور شہد کو نیم گرم کر کے سفوف میں ملا لیں اور کسی شیشی میں ڈال کر رکھ لیں
مقدارخوراک : آدھا چھوٹا چمچ چئے والا صبح دوپہر رات کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : السر، ایچ پائیلوری کا مکمل دیسی علاج ہے
اس نسخہ کے استعمال کے ساتھ پرہیز بہت ضروری ہے

پرہیز ٹھنڈا پانی، ٹھنڈا دودھ، تمام مشروبات تمام کھٹی چیزیں اور کھٹی میٹی  چیزیں
سبزیوں میں پرہیز
آلو، گوبھی، بند گوبھی، بھنڈی توری، شملہ مرچ، رواں پھلی، اروی، اروی کے پتے، مونگرے، سرسوں کا ساگ، پالک، کھیرا، لیمن، مکئی، شکر قندی، دھنیا
مفید سبزیاں
ٹینڈے، گھیا توری، مٹر، کدو، چقندر،سلاد پتہ، پیاز، گاجر، لہسن، ادرک، لوکی، بینگن، مولی، سنگھاڑہ، ٹماٹر، شلجم سفید اور پیلے، حلوہ کدو، کریلے، پودینہ، گاجر، میتھی، کلفہ کا ساگ، سبز مرچ، انار دانہ
پرہیز فروٹ
کینو، مالٹا، مسمی، انار کھٹا میٹھا، آلو بخارہ، تربوز، چیکو، کھٹے انگور، چیری، لوکاٹ، سیب، چکوترہ، گریپ فروٹ، کیوی، املی، بیر، اسٹرا بری، رس بھری، سرخ بیری، بہی، آلوچہ
مفید فروٹ
آم، آڑومیٹھا، میٹھا انگور، پپیتہ، شہتوت، گنا، خربوزہ، اناناس، گرما سردا، خوبانی میٹھی ، امرود، ناشپاتی، عناب، کیلا، لیچی، بلو بیری،
دالوں میں پرہیز
دال چنا، دال ماش، سفید چنے، کالے ماش، دال ارہر، لوبیا سفید، لوبیا سرخ
مفید دالیں
دال مونگ، دال مسور، ثابت مسور، کالے چنے
چاول میں پرہیز
اُبلے ہوئے چاول، بریانی، پلاؤ، چائنیز چاول
مفید چاول
میٹھے چاول گڑ والے چاول، دودھ والے چاول، بکرے کے گوشت والے چاول
گوشت میں پرہیز
بڑا گوشت، گائے بھینس کے پائے، کلیجی چھوٹی بڑی، اوجڑی، دل کپورے
مفید گوشت
دُنبہ، بکرے کا گوشت، بکرے کی سری، دیسی مرغی، ولائتی مرغی، مچھلی، بٹیر، تیتر، شُتر مرغ، چڑے
دودھ والی اشیاء میں پرہیز
آئس کریم، ٹھنڈا دودھ، ربڑی والا دودھ، مائنیز کریم، مکھن، دودھ کی کریم، دودھ کی لسی، دہی کی لسی
مفید دودھ والی اشیاء
دہی، گرم دودھ، گندم کا دلیہ دودھ والا، کھیر، فرنی، رس ملائی، کسٹرڈ، دودھ والی سویاں
پرہیز بازاری کھانے
برگر، شوارما، باربی کیو، کڑاہی گوشت، کباب، نان، خمیری روٹی، پیزا، مٹھائی، اور تمام بیکری کی اشیاء، صرف بسکٹ کھا سکتے ہیں
مفید حلوہ جات
گاجر کا حلوہ، پیٹھے کا حلوہ، سوجی کا حلوہ، انڈے کا حلوہ، کھجور کا حلوہ، بادام کا حلوہ
پرہیز روغنیات
مکئی کا تیل، سویا بین کا تیل، بنولہ کا تیل
مفید روغنیات
دیسی گھی، زیتون کا تیل، کینولہ تیل، سرسوں تیل، سن فلاور تیل، تلوں کا تیل، بادام روغن، کلونجی کا تیل
مفید ترین میٹھا
روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال
پرہیز خشک میوہ جات
ملوک، مونگ پھلی، بھنے ہوئے چنے، چھوہارہ
مفید خشک میوہ جات
کشمش، انجیر، کھجور، اخروٹ، چلغوزہ، کاجو، پستہ، تل سفید، میٹھے بادام، مغزفندق، ریوڑی، ناریل، خشک خوبانی

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


ایچ پائیلوری کی وجوہات ،علامات
ایچ پائیلوری سپائرل شیپ بیکٹیریا ہیں جو عملِ انہضام کی نالی میں افزائش پاتے ہیں اور پیٹ کی اندرونی تہہ پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ایچ پائیلوری بیکٹیریازعام طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچاتے لیکن وہ زیادہ ترمعدہ اور چھوٹی آنت میں ہونے والے السر میں واضح حد تک ذمہ دار ہوتے ہیں۔ایچ پائیلوری بیکٹیریا کی ایک عام قسم ہے جو عام طور پر پیٹ کو متاثر کرتے ہیں۔
ایچ پائیلوری پیٹ کے کھردری ،تلخ اور ایسڈک ماحول کو تبدیل کرکے اسکی تیزابیت کو کم کرکے زندہ رہ سکتے ہیں۔ایچ پائیلوری کی ساخت انھیں پیٹ کی اندرونی تہہ میں داخل ہونے میں مدد کرتی ہے۔بلغم سے انھیں تحفظ ملتاہے اور جسم کے مدافعتی خلیات ان بیکٹیریا تک پہنچنے سے قاصر رہتے ہیں۔یہ بیکٹیریا مدافعتی ردعمل میں مداخلت کرکے پیٹ کے مسائل پیداکرسکتے ہیں۔
ایچ پائیلوری کی وجوہات
یہ بیکٹیریا زپیٹ کے مسائل کا سبب بنتے ہیں۔جب یہ پیٹ کی اندرونی تہہ کے اندر داخل ہوتے ہیں تو پیٹ میں پیدا ہونے والے اصل ایسڈ کو بے اثر کردیتے ہیں۔ یہ ایسڈ پیٹ کے خلیات کے لئے زیادہ خطرہ ہوتاہے۔پیٹ میں موجود ایسڈ اور ایچ پائیلوری دونوں مل کر پیٹ کی اندرونی تہہ میں جلن اور زخم یعنی معدہ اور چھوٹی آنت کے اگلے حصہ میں السر کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہ بیکٹیریا زمتاثرہ شخص کے منہ اور چہرے سے کسی بھی دوسر ے شخص کے منہ میں پھیل سکتے ہیں۔اگر باتھ روم سے فراغت کے بعد صابن سے ہاتھ اچھی طرح نہ دھوئے جائیں تو بھی یہ بیکٹیریا پھیل سکتاہے۔آلودہ پانی اور کھانا بھی اسکی ممکنہ وجہ ہے۔
ایچ پائیلوری انفیکشن کی علامات
ایچ پائیلوری کے شکار زیادہ تر افراد میں اسکی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن جب یہ انفیکشن السر کی طر ف بڑھتاہے توکچھ علامات جیسے رات کے وقت جب آپکا پیٹ خالی ہوتاہے یا کھانے کے چند گھنٹوں بعدپیٹ میں درد ، ظاہر ہونے لگتی ہیں۔یہ درد عام طور پر آتاجاتارہتاہے یعنی ہوکر ختم ہوجاتاہے۔ یہ درد عام طورپرگنونگ پین کے طور پر جاناجاتاہے۔ کھاناکھانے یا اینٹاسڈڈرگز لینے سے اس درد میں افاقہ ہوتاہے۔ اگر آپ کو اس قسم کایا اس سے بھی شدید درد ہوتو اسے نظر انداز نہ کریں ڈاکٹرکے پاس ضرورجائیں۔
ایچ پائیلوری کی دیگر علامات مندرجہ ذیل ہیں: ضرورت سے زیادہ ڈکاریں،اپھارہ محسوس ہونا،متلی یاقے،بھوک کی کمی،اور بلاوجہ وزن میں کمی۔
ایچ پائیلوری سے متاثر ہونے والے افراد
بچوں میں ایچ پائیلوری انفیکشن کے بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور بچوں میں اس خطرے کی بڑی وجہ مناسب حفظان صحت کی کمی ہے۔
انفیکشن کا خطرہ ماحول اور حالاتِ زندگی پر منحصر ہے۔
نارمل صحت مند لوگ بھی اس انفیکشن سے متاثر ہوسکتے ہیں اگرآپ ایک ترقی پذیر ملک میں رہتے ہیں۔
ایچ پائیلوری کے شکار افراد کے درمیان رہنے اور ان سے شیئرنگ کرنے سے۔
طویل مدت تک نون سٹیروئیڈل انفلیمنٹری ڈرگز بھی معدہ کے السر کے خطرے کو بڑھاتی ہیں۔
یہ بات واضح ہے کہ معدہ کا السر کشیدگی اور کھانے کی ان اشیاء سے نہیں ہوتاہے جو ایسڈ میں ہائی ہوتی ہیں دراصل یہ اس قسم کے بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتاہے۔میوکلینک کے مطابق ،متاثرہ افراد میں سے تقریباًدس فیصد افراد ایچ پائیلوری کی وجہ سے معدہ کے السر میں مبتلا ہیں

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین