معلومات اُم الامراض، یعنی قبض

معلومات اُم الامراض، یعنی قبض

معلومات اُم الامراض، یعنی قبض
مرض قبض تمام بیماریوں کی ماں
انتڑیاں فضلات کو خارج کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کریں یا انتڑیاں فضلات کو روکنے لگیں تو ایسی علامات کو قبض کہا جاتا ہے
قبض ہو جانے سے قوت ہاضمہ اور بھوک میں کمی ہونے لگتی ہے، پیٹ میں گیس بھرنے اور جمع ہوجانے سےطبیعت میں عجیب گرانی سی پیدا ہو کر اضطرابی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے، انسانی جسم نہایت ہی لطیف و نفیس ہے اور جب اس میں گندگی جمع ہوتی ہے تو انسانی دل ودماغ بے چین و مضطرب ہو جاتے ہیں، چہرے پہ پرمژدگی، اُداسی اور بیزاری کے آثار نمایاں طور پر دکھائی دیتے ہیں، پیٹ میں ہلکا ہلکا درد، سستی و کاہلی، اعصاب میں تھکان کا احساس، نیند میں کمی اور بواسیر جیسے موذی مرض کی علامات بھی نمایاں ہونے لگتی ہیں علاوہ اسکے امراضِ مثانہ و گردہ بھی قبض کا ہی شاخسانہ سمجھے جاتے ہیں، انتڑیوں میں جمع ہونے سے خون میں فاسد مادے شامل ہو کر دیگر جلدی امراض جیسے خارش، پھوڑے پھنسیاں، چہر ے کے کیل مہاسے اور الرجی کو بدن پر حملہ آور ہونے کی دعوت دیتے ہیں، خواتین میں عام طور پر لیکوریا اور مرد حضرا ت میں جریان و احتلام کی ایک بڑی وجہ بھی قبض کو مانا جاتا ہے، موجودہ دور کے خطرناک ترین امراض ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر پیدا کرنا بھی قبض کی وجوہات ہوتی ہیں
جوڑوں کا درد،عرق النساء (شاٹیکا) اور کمر درد کا سب سے بڑا سبب بھی قبض بنتی ہے، طبی ماہرین قبض کو بیماریوں کی ماں کہتے ہیں، طبی ماہرین کی رائے کے مطابق کہا جا سکتا ہے کہ ہم اپنے پیٹ کو درست رکھ کر لا تعداد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں
سبزیاں، پھل، پھلوں کا رس اور ریشے دار غذاؤں کابکثرت استعمال ہی قبض سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے سبز یو ں اور پھلوں میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے علاوہ ازیں روز مرہ جسمانی ضرورت کے مطابق پانی کا استعمال بھی جسم کو صحت مند رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتاہے میدہ سے تیار شدہ اشیاء کا متواتر استعمال بھی انتڑیوں کے امراض کا باعث بنتا ہے، بعض دیگر امراض کی ایلو پیتھک ادویات کا متواتر استعمال بھی قبض کا سبب بنتا ہے
صبح بیدار ہونے کے بعد بیت الخلا جانے کا معمول بھی آہستہ آہستہ قبض کو دور کرتا ہے، اسی طرح براز کی حاجت ہونے کی صورت میں رفع حاجت کے لیے نہ جانا بھی قبض میں اضافے کا باعث بنتا ہے، زیادہ دیر تک متواتر ایک نشست میں بیٹھنا، پانی کا کم استعمال کرنا، چائے اور سگریٹ نوشی کی کثرت اور شراب نوشی کی علت بھی قبض جیسے موذی مرض کا سبب بنتے ہیں، قبض سے چھٹکارے کا آسان ذریعہ ورزش ہے، سبزیوں اور پھلوں میں قدرتی طور پر پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے
قبض میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ سبزیوں کی سلاد کو اپنے کھانے کا لازمی حصہ بنائیں، اسی طرح اگرممکن ہو سکے تو ایک وقت کے کھانے کی جگہ پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر کھایا جائے یا پھر صرف سبزیوں کو اُبال کر کھایا جائے تاکہ جسم میں پائے جانے والی ریشوں کی کمی کو دور کیا جا سکے، سبزیوں میں بند گوبھی، کریلے، گھیا توری،پالک،ساگ اور شلجم قبض کو دور کرنے میں بہترین غذا ئیں ہیں، پھلوں میں پپیتہ، کیل، امرود، خربوزہ، سیب، ٹماٹر، انگور، ناشپاتی اور کھجور بھی عمدہ غذائیں ہیں، جو قبض سے پیچھا چھڑانے میں ہماری مدد کرتی ہیں، گلقند کا ایک بڑا چمچ نیم گرم دودھ میں ملا کر رات کو سوتے وقت کھانے سے اجابت کھل کر آتی ہے، ثناءمکی، سونف ،گلاب کے پھول اور مصری ہموزن سفوف بنا کر رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ یا پانی سے چوتھائی چمچ کھانے سے بھی قبض نہیں رہتی۔ صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر بطورِ شربت پینے سے بھی امعاء یعنی ک آنتوں کے عوارض سے چھٹکارا میسر آتا ہے، رات کو سوتے وقت دودھ میں روغنِ بادام کا ایک چمچ ڈال کر پینے سے بھی پیٹ نرم ہوتا اور انتڑیوں کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے دہی میں زیرہ سیاہ پاؤڈر آدھا چمچ ڈال کر کھانے سے نہ صرف انتڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ دائمی قبض سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے، دال ماش، میدہ سے بنی مصنوعات،کولا مشروبات، چاول، چکنائیاں، مٹھائیاں اور بڑے گوشت سے مکمل اجتناب کیا جائے، بیکری مصنوعات، فاسٹ فوڈ اور مصنوعی طرز پر تیار شدہ خورونوش کی اشیاء سے دور رہا جائےم اسبغول کے چھلکے کو روزانہ کھانے سے بچا جائے ہاں البتہ کبھی کبھار دودھ میں بادام روغن اور چھلکا ملا کر استعمال کریں، گوشت کا ہمیشہ استعمال سبزیوں میں ملا کر کریں اور بھنی ہوئی غذاؤں سے بھی بچیں شوربے والی ہنڈیا پکائیں
پالک، ساگ، شلجم، بند گوبھی، کریلے ،گھیا توری، ٹینڈے اور گاجر میں سے کسی ایک کو روزانہ اپنے مینیو کا حصہ بنائیں۔، اسی طرح کیلا، سیب، امرود، ناشپاتی،کھجور، انگور او ٹماٹر وغیرہ کو دن میں ایک بار کھانے کے ساتھ مناسب مقدار میں ضرور استعمال کریں، اسی طرح چکی کا آٹا جو سمیت استعمال میں لائیں، ناشتے میں جو کا دلیہ بے حد طبی فوائد کا حامل ہے، اس میں بادام روغن، شہد اور روغنِ زیتون بھی شامل کیا جا سکتا ہے، ورزش کو معمول کا لازمی حصہ بنا کر آپ ہمیشہ صحت مند، توانا اور خوبصورت رہ سکتے ہیں
اور ایک ضروری بات مردوں میں جریان و احتلام کا علاج ھمیشہ امراضِ معدہ و نظام انہظام کو اعتدال میں لائے بغیر ممکن نہیں ہوتا منی و مذی لیسدار مادہ کا اخراج قطروں کی شکل میں یا پیشاب و پاخانہ سے پہلے  اور بعد اور ذرا سی تحریک سے مادہ کا اخراج زکاوت حس اور سرعتِ انزال کا باعث بنتا ہے ان سب عوارضات کا اصولی علاج افعالِ معدہ و انہظام کی تنزلی دور کیۓ بغیر ناممکن ہوتا ہے تو سب سے پہلے ان عوامل کو زہن میں رکھ کر علاج کرنا چاہیئے تاکہ حصولِ شفاء میں کامیابی ہو سکے

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

علی رضا جالندھری

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین