بادام کھانے کے فائدے
بادام کھانے کے فائدے جاننے کے لیے یہ پورا مضمون پڑھیں بادام اپنی غذائی افادیت کی وجہ سے خشک میووں کا بادشاہ کہلاتا ہے اسے پوری دنیا میں بڑی رغبت سے کھایا جاتا ہے یہ بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کے لیے یکساں مفید ہے بادام میں وہ سب عناصر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کے لیے ضروری ہوتے ہیں، یہ ایک ایسی اعلی درجہ کی غذا ہے جس سےجسم اور دماغ دونوں کو فائدہ حاصل ہوتا ہے یہ بہت سی بیماریوں کا علاج بالغذا ہے
بادام کے غذائی اجزاء
بادام کے سو گرام مغز میں پروٹین 20.8%، معدنیات 2.9%، پانی 5.2%، چکنائی 58.9%، کاربوہایئڈریٹس 10.5% اور ریشہ 1.7%ہوتا ہے، جبکہ معدنی اجزا میں فاسفورس 490 ملی گرام، فولاد 4.5 ملی گرام، کیلشیم 230 ملی گرام، نایاسین 44 ملی گرام اور وٹامن بی کمپلیکس کی کچھ مقدار شامل ہوتی ہے، اس میں پائی جانے والی چکنائی ایک فائدہ مند چکنائی قرار دی جاتی ہے جو صحت کے لیے مفید ہوتی ہے
بادام سے متعلق معلومات
بادام کا مزاج گرم اور تر ہوتا ہے، اس کی دواقسام ہوتی ہیں، شیریں اور تلخ، کھانے کے لیے صرف شیریں قسم کا استعما ل کرناچاہیئے تلخ قسم کو کھانے سے منع کیا جاتا ہے
ضروری ہے کہ موسم کی مناسبت سے اس کو صحیح طریقہ سے استعمال کیا جائے، سردی کے موسم میں لوگ اس کو آسانی سے ہضم کر لیتے ہیں، گرمیوں میں بعض گرم مزاج کے لوگوں کو یہ موافق نہیں آتا، ایسے لوگ اس کا استعمال سردائی کی صورت میں کر سکتے ہیں
اس کو کھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کو خوب چبا چبا کر کھایا جائے تاکہ اس میں لعاب دہہن شامل ہوتا رہے اس طرح سے یہ زود ہضم ہو جاتا ہے
بادام کھانے کے فائدے
بادام کی تمام خوبیوں کا دارومدار کاپر، فولاد اور وٹامن بی 1 کے طبی کردار پر ہے یہ اجزا آپس میں مل کر توانائی کو منظم کرتے ہیں انہی اجزا کی وجہ سے دل، دماغ، اعصاب، جگر اور ہڈیوں کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے
بادام کھانے سے اعصاب مضبوط ہوتے ہیں اور جسم پھلتا پھولتا ہے اس میں شامل نشاستہ اور پروٹین کی وجہ سے جسم کو طاقت ملتی ہے۔ یہ جسم میں چربی کو بڑھنے نہیں دیتا، کیلشیم کی وجہ سے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہو جاتے ہیں
جسمانی کمزوری دور کرنے کے لیے بادام انتہائی مفید ہے، صالح خون پیدا کرتا ہے، پورے بدن کی خشکی کو دور کرتا ہے اگر 12 دانے بادام، 2 گرام کشمش کے ساتھ رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ اچھی طرح چبا چبا کر کھایئں تو جسمانی کمزوری دور ہو جاتی ہے
نظر کی کمزوری کے لیے ایک نسخہ بہت زیادہ مستعمل ہے، روزانہ رات کو سونے سے پہلے 7 عدد بادام، 6 ماشہ سونف اور ایک تولہ مصری کو پیس کر گرم دودھ کے ساتھ کھایئں۔ صرف 40 روز تک ایسا کرنے سے آپ کی عینک یا تو اتر جائے گی یا اس کا نمبر کم ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ سونے سے پہلے اس کی خوراک لینے کے بعد پانی نہیں پینا بینائی کے لیے مفید ہونے کے علاوہ دماغی کام کرنے والوں کے لیے یہ ایک نعمت ہے، اس میں حراروں یعنی کیلوریز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ اعصابی اور دماغی کمزوری کی وجہ سے اگر آپ تھوڑا سا کام کر کے تھک جاتے ہیں تو ایسے میں بادام کا استعمال آپ کی کھوئی ہوئی قوت کو بحال کر سکتا ہے
کچھ مزید فوائد اور خواص
بادام کے باقاعدہ استعمال سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے، اس مقصد کے لیے بادام اور بھنے ہوئے چنے برابر مقدار میں لے کر روزانہ چبا کر کھا لیا کریں، یہ عمل منی میں اضافہ کرنے کے علاوہ جنسی قوت کی بحالی میں مددگار ثابت ہو گا
سردی کے موسم میں اگر بند نزلے کی شکایت ہو جاتی ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں 11 عدد بادام لے کر ایک کپڑے میں لپیٹ لیں اور ان کو گرم بھاپ میں رکھ دیں، کچھ منٹوں کے بعد انہیں نکال کر گرم گرم کھا کر بند کمرے میں لیٹ جایئں صرف چندہی دن کے عمل سے بند نزلہ ٹھیک ہو جائے گا، جبکہ سردیوں میں باقاعدہ بادام کھانے سے نزلہ ہو گا ہی نہیں
وزن بڑھانے کے خواہش مند نوجوان روزانہ رات کو10 بادام اور 2 تولہ سبز کشمش کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں، صبح اٹھ کر بادام چھیل کر کشمش کے ساتھ چبا کر کھا لیں اور اس کے بعد ایک گلاس دودھ پی لیا کریں، دو ماہ تک مسلسل ایسا کرنے سے وزن بھی بڑھ جائے گا اور صحت بھی اچھی ہو جائے گی اکثر لوگ جب کافی دیر تک کام کرنے کے بعد اچانک اٹھ جاتے ہیں تو ان کا سر چکرا جاتا ہے اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا آ جاتا ہے، اس کی وجہ دماغی کمزوری ہوتی ہے، ایسے لوگوں کو چاہیئے کہ روزانہ 10 عدد بادام خوب چبا چبا کر کھا لیا کریں
جن لوگوں کو گلے میں بلغم کی شکایت ہوتی ہے، ایسے لوگ اگر روزانہ صبح خالی پیٹ 5 دانے بادام کے ساتھ 3 دانے کالی مرچ کے ملا کر خوب چبا کر کھا لیا کریں تو یہ شکایت دور ہو جائے گی۔ جبکہ گلے کی خراش کی صورت میں بادام کو نمک لگا کر خوب اچھی طرح چبا کر کھایئں تو فائدہ ہو گا
اگر بادام کو انجیر کے ساتھ ملا کر صبح نہار منہ کھایا جائے، تو اس سے آنتوں کی غلاظت دور ہو جاتی ہے غرض یہ کہ بادام اللہ تعالی کی ایک بے حد قیمتی نعمت ہے
بادام کا تیل یعنی روغن بادام
بادام کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جو کہ قبض کشا ہونے کے علاوہ خشک کھانسی، مثانہ کی خارش اور آنتوں کی سوزش میں استعمال کیا جاتا ہے، اس تیل کو دودھ میں ملا کر پیاجائے تو آنتوں کی خشکی کو دور کر کے قبض کا خاتمہ کرتا ہے کمر میں درد کے لیے رات کو سوتے وقت کمر پر روغن بادام کی مالش کروائیں، جبکہ خشک خارش کے علاج کے لیےبھی اس کی مالش مفید ہے
اگر ایک چمچ روغن بادام کو ایک چمچہ آملہ کے رس کے ساتھ ملا کر روزانہ سر پر مساج کیا جائے تو بال گرنا بند ہو جاتے ہیں، نیز یہ بالوں کو سفید ہونے سے بھی روکتا ہے
اگر آپ کے سر میں درد رہتا ہے تو ایک چمچ بادام کے تیل میں ایک ماشہ پسی ہوئی زاعفران ملا دیں، اب اس کو دن میں 2 یا 3 بار کچھ دیر کے لیے سونگھئے تو درد میں آرام آ جائے گا
سر پر اس کی مالش کرنے سے ناصرف بال مضبوط ہوتےہیں بلکہ اچھی اور گہری نیند بھی آتی ہے، حاملہ خواتین اگرآخری مہینوں میں اس کو روزانہ پی لیا کریں تو بچے کی ولادت میں آسانی ہوتی ہے
اس کی تلخ قسم کا تیل کاسمیٹکس میں استعمال کیا جاتا ہے، رنگ گورا کرنے اور چھائیاں دور کرنے والی کریموں میں اس کا استعمال کافی زیادہ ہے اسی وجہ سے بین الاقوامی کاسمیٹکس کی مارکیٹ میں تلخ قسم کی مانگ بہت زیادہ ہے ترقی یافتہ ممالک میں تلخ اور شیریں اقسام کو الگ الگ کھیتوں میں کاشت کیا جاتا ہے تاکہ یہ آپس میں مل نہ جائیں۔ چونکہ ہمارے ہاں ایسا نہیں کیا جاتا اسی وجہ سے یہاں ہر چوتھی یا پانچویں گری تلخ نکل آتی ہے
اس مضمون میں ہم نے جوتھوڑے سے بادام کے فائدے اور خواص بیان کیے ہیں، انہیں جان کر یقینا آپ اس کا باقا عد گی سے استعمال کرنا پسند کریں گے
اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن بھر کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے، بادام متعدد اجزاء کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں روزانہ 30 گرام تک بادام کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے اسکے غذائی اجزاءجسم کو فراہم کرتے ہیں بادام کھانا موٹاپے کی روک تھام کے لیے بہترین اس کے فوائد درج ذیل ہیں روزانہ 30 عدد میں بادام کھانا خون میں چربی کی سطح میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے، یہ چربی امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہے جو لوگ بادام روزانہ کھانا پسند کرتے ہیں، ان میں کسی بھی مرض کے نتیجے میں درمیانی عمر میں موت کا خطرہ ان افراد کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہوتا ہے جو بادام کھانا پسند نہیں کرتے
روزانہ کچھ بادام کھانے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے، گریوں کے فوائد اور پکوان اسی طرح بادام میں وٹامن اور ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما اور مضبوطی کے لیے ضروری ہوتے ہیں، جیسے میگنیشم اور زنک بالوں کی نشوونما بہتر کرتے ہیں جبکہ وٹامن ای بالوں کو مضبوط اور وٹامن بی چمکدار بناتے ہیں، بادام میں مینگنیز نامی جز بھی موجود ہوتا ہے جو کہ کولیگن نامی ایک پروٹین کی مقدار بڑھاتا ہے۔جس سے جلد کو ہمرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ باداموں کی کچھ مقدار کو روز کھانا جسمانی میٹابولزم کو بہتر بناکر موٹاپے اور توند سے نجات دلانے میں مدد دے سکتا ہے
بادام کو دماغی غذا بھی کہا جاتا ہے جو کہ یاداشت کو بہتر بناتا ہے اور اس کی وجہ وٹامن ای اور فیٹی ایسڈز کی موجودگی ہے، آسان الفاظ میں یہ میوہ بڑھتی عمر کے اثرات دماغ پر طاری نہیں ہونے دیتا
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal