قوت ومحرک باہ نباتاتی غزائیں

قوت ومحرک باہ نباتاتی غزائیں

قوت ومحرک باہ نباتاتی غزائیں

قوت ومحرک باہ نباتاتی غزائیں


مردانہ صحت کے لیے انسان بہت سی ادویات پر انحصار کرتا ہے جس سے اکثر اوقات وقتی تازگ اور ولولہ ہی حاصل ہوتا ہے اور اس سے حساس انسانی اعضاء کی کارکردگی بھی متاثر ہونے لگتی ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ ایک مرد ایسی نباتات پر انحصار کرکے اس خوبی کو پیدا کے جو قدرت کی جانب سے بہت سی نباتات میں موجود ہے۔ ان مقوی اور محرک باہ نباتات میں سے چند ایک یہ ہیں۔

لہسن

جنسی طاقت اور قوت باہ کے لئے لہسن بہت مشہور ہے۔ کسی بھی وجہ سے زائل ہو جانے والی جنسی طاقت کی بحاالی کے لئے یہ ایک ٹانک ہے۔ کثرت جماع یا عیاشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی جنسی کمزوری اور نامردی کا بہترین علاج ہے کہ یہ خصوصی طور پر اعصابی تنائو کا شکار ہونے والے اور جنسی قوت کی کمی کے شا کی بڑی عمر کے مردوں کے لئے اکسیر ہے۔

جائپھل

جائپھل شھد اور آدھے ابلے ہوئے انڈے میں ملا کر استعمال کرنا زبردست جنسی ٹانک ہے۔ اس سے جنسی عمل کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔ اسے مباشرت سے آدھا گھنٹا پہلے کھانا چاہئے۔

ادرک

ادرک کا پانی شہوت انگیز اور قوتِ باہ کے لیے مفید ہے۔ زیادہ بہتر نتائج کے لئے آدھا چائے کا چمچہ ادرک (تازہ) کا پانی، شہد اور ہاف بوائل انڈہ روزانہ رات کو ایک ماہ تک کھانا نہایت مفید ہے۔ یہ جنسی اعضاء کو توانائی دیتا ہے۔ جنسی کمزوری دور کرتا ہے۔ سرعت انزال کا خاتمہ کرتا ہے۔ مادہ منویہ میں اضافہ کرتا ہے اور احتلام اور سرعت انزال پہ قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

اسگندھ

دو سے چار گرام جڑ کو دودھ یا گھی کے ساتھ لینا مقوی باہ ہے۔ اس سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ نسخہ سرعت انزال کے خاتمہ کے لئے بھی اکسیر ہے۔ زیادہ بہتر نتائج کے لیے دو سے چار گرام جڑ کا سفوف روزانہ چینی یا شھد، لمبی سیاہ مرچ اور گھی کے ساتھ لینا چاہئے

بال چھڑ

بال چھڑ کے ڈنتھل اور شاخوں سے بنا جوشاندہ پینا اعصاب کو طاقت دیتا ہے۔ قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے اور اعصابی کمزوری کے باعث ہونے والے سر درد اور تشضیصی امراض کو دور کرتا ہے۔ 2 سے 4 گرام جوشاندہ بنا کر پلانے سے اعصاب کو قوت ملتی ہے۔

کڈھ

برصغیر کے مقامی طریق علاج میں کٹھ کو ایک ٹانک اور مقوی باہ بوٹی کی حیثیت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ مثانہ سے پیشاب باہر کو خارج کرنے والی نالی میں سے گزرتے ہوئے کٹھ کا تیل سوزش کی سی کیفیت پیدا کرتا ہے کیونکہ اس کا اثر محرک ہے۔

کیتھ

کیتھ کے پتوں کو سائے میں خشک کرکے سفوف بنالیں۔ سفوف کے ساتھ ہم وزن چینی ملا کر کھانا سرعت انزال کا خاتمہ کرنے کے لئے بہترین ہے۔ چائے کا ایک چمچہ یہ سفوف تھنڈے پانی کے ساتھ دن میں تین مرتبہ لینا جنسی کمزوری میں اکسیر ہے۔ 20 گرام کے قریب اس کی گوند ، گائے کے دودھ اور چینی کے ساتھ کھانا سرعت انزال اور ااحتلام میں موثر قرار دیا جاتا ہے۔ یہ خوراک بھی دن میں تین مرتبہ لی جانی چاہئے۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین