آواز کا بیٹھ جانا، دیسی نسخہ جات
دیسی ٹوٹکے، مجربات، آواز کا بیٹھ جانا، بحتہ الصوت کیلئے
نسخہ الشفاء : گائے کا دودھ ایک پاؤ گرم کرکے اس میں 5 عدد، پتاشے ڈال کر گرما گرم رات کو سوتے وقت پینا آواز بیٹھنے میں مفید ہے دن میں ایک بار 5 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : نوشادر 10 گرام، کو باریک کرکے شربت عناب 50 گرام، میں ملا کر ایک چمچ کی مقدار میں دن میں تین چار بار کھائیں سے آواز کھل جاتی ہے 3 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : گیہوں کی بھوسی، یعنی چوکر، 10 گرام، کو ایک کپ پانی میں جوش دے کر کوزہ مصری ملا کر نیم گرم پینا آواز بیٹھنے میں مفید ہے دن میں ایک بار 7 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : انجیر5 عدد کو ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان لیں پھر شہد 3 چمچ ڈال کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے دن میں ایک بار 3 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : نزلہ کی وجہ سے آواز بیٹھ جانے کی حالت میں خولنجاں کو چوستے رہنا مفید ہے
نسخہ الشفاء : کباب چینی 3 گرام، جو کھار 3 گرام دونوں کو باریک کرکے شہد 20 گرام میں ملا کر چاٹنا آواز بیٹھ جانے میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : پرانے جو کو بھون کرکے 20 گرام، کی مقدار میں چند بار کھانا آواز بیٹھنے میں بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : برگ اڑوسہ 20 گرام، کو لے کر تھوڑے پانی میں پیس کر چھان لیں اس میں شہد 20 گرام ملا کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے
نسخہ الشفاء : کباب چینی 10 گرام، لے کر تھوڑے پانی میں جوش دیں اسے چھان کر مصری ملا کر پینے سے آواز صاف ہوجاتی ہے
نسخہ الشفاء : چاول میں گڑ ڈال کر پکائیں پھر اسے رات کو خوب سیر ہوکر کھائیں تھوڑی دیر کے بعد دو گھونٹ گرم پانی پیئں سرد پانی بالکل نہ پیئں دو تین روز یہی عمل کریں آواز صاف ہوجائے گی
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal