شوگر کا شافی علاج اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے
شوگر جسے ذیابیطس بھی کہتے ہیں (نیم کی کونپلیں (پتیاں، شروع ٹہنی ) اور کالی مرچیں ، ایک وزن ، باریک باہم پیس کر چنے سے کچھ بڑی گولیاں 160کی تعداد میں تیار کر کے سکھا لیں اور سفیدہ کے درخت کی کونپلیں (پتیاں شروع ٹہنی والی) ڈیڑھ کلو کو چار کلو صاف پانی میں قہوہ (پتی چینی نمک وغیرہ نہ شامل کریں ) صرف سفیدہ کی پتیاں پانی میں پکائیں کہ وہ آدھا رہ جائے تو اتار کر کانچ کے برتن بوتل وغیرہ میں رکھ لیں اور پاک صاف با وضو ہو کر کوشش کریں دو رکعت نفل اول دن شکرانہ برائے شفایابی پڑھ کر استعمال سے پہلے3 یا5مرتبہ درود ابراہیمی اور 3یا5یا 7مرتبہ سورہ فاتحہ الحمد شریف مکمل پڑھنے کے بعد 5-3مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اللہ سے نبی کریم کے طفیل شفائے عاجلہ صحت کاملہ کی دعا مانگتے ہوئے دوا حسب ذیل طریقہ سے مسلسل بلا ناغہ چالیس دن صبح نہار منہ 2گولیاں ایک کپ سفیدہ کے تیار قہوہ سے استعمال کریں اور اسی طرح رات کو سوتے وقت 2گولیاں ایک کپ سفیدہ کے قہوہ سے ، استعمال کریں اور چالیسویں دن بھی دو رکعت نفل شکرانہ ادا کریں ۔ اللہ نسخہ ہذا کو استعمال کرنے والے جملہ مریضوں کو شفایابی نصیب فرمائے۔