شوگر كیا ہے، اسکی علامات، اور پکا مستقل _____دیسی علاج

شوگر كیا ہے، اسکی علامات، اور پکا مستقل _____دیسی علاج

شوگر كیا ہے، اسکی علامات، اور پکا مستقل دیسی علاج
الشفاء نیچرل ہربل : شوگر ایک ایسا دائمی مرض ہے، جس میں خون کی شوگر مطلوبہ حد سے بڑھ جاتی ہے
شوگر لبلبے میں پیدا ہونے والے ہارمون انسولین کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔انسولین کی یہ کمی دو طرح کی ہو سکتی ہے۔
نمبر1  لبلبے سے انسولین کی پیداوار ہی کم یا ختم ہو جاتی ہے
نمبر 2 یا لبلے سے انسولین تو پیدا ہوتی رہتی ہے، لیکن کسی وجہ سے اسکا اثر کم ہو جاتا ہے۔ اس کیفیت کو انسولین کے بے اثری کہا جاتا ہے۔
شوگر ہمارے خون کا انتہائی لازمی اور مستقل جزو ہے، ہم اپنی خوراک میں جتنی بھی نشاستہ دار غذائیں استعمال کرتے ہیں وہ ہماری آنتوں میں جا کر شوگر میں تبدیل ہو جاتی ہیں اور یہی شوگر بعد میں خون میں شامل ہو جا تی ہے۔ ہمارے جسم کے اکثر اعضا اسی شوگر کو ایندھن کی طرح جلا کر توانائی حاصل کرتے ہیں۔ اور اگر خون میں شوگر موجود نہ ہو، یا بہت زیادہ کم ہو جائے تو ان اعضا کا کام رُک جاتا ہے۔ لیکن ایک نارمل انسان کے خون میں شوگر کی مقدار قدرت کی طے کی ہوئی حدوں کے اندر ہی رہتی ہے، جبکہ ذیابیطس کی حالت میں شوگر نارمل حد سے بڑھ جاتی ہے۔
شوگر کی تشخیص
شوگر سے متاثر افراد میں تشخیص سے پہلے مندرجہ ذیل علامات ہو سکتی ہیں، لیکن یاد رکھیئے کہ شوگر کی حتمی تشخیص کیلئے خون میں شوگر کی مقدار چیک کرنا لازمی ہے، آگر کسی شخص کے خون میں شوگر مقررہ ہد سے زیادہ ہے، تو اُسے شوگر کی کوئی علامت ہو یا نہ ہو، اُسے شوگر ہو چکی ہے۔ اسی طرح اگر کسی میں شوگر کی تمام علامات پائی جاتی ہیں، لیکن خون میں شوگر نارمل ہے، اُسے شوگر ابھی نہیں ہوئی۔
علاما ت
بار بار اور زیادہ مقدار میں پیشاب آنا (خاص طور پر رات كو سونے كے دوران پیشاب كیلئے بار بار اُٹهنا )
بار بار پیاس لگنا اورحلق كا با بار خشک ہونا
بہت زیادہ بهوک لگنا اور زیادہ كهانے كے باوجود وزن كم ہونا
كمزوری محسوس كرنا اور جلدی تهک جانا
بار بار ایسے امراض كا ہونا جو كہ مشكل سے ٹهیک ہو
نظر كی كمزوری یا دُهندلاہٹ
ہاتهوں یا پیروں كا سُن ہو جانا یا اسطرح محسوس ہونا جیسے جلد كے نیچے كیڑیاں رینگ رہی ہوں
شوگر کی قسمیں
شوگر کئی قسم کی ہو سکتی ہے۔ لیکن اسکی جتنی بھی قسمیں ہوں ، اُن میں ایک بات مشترک ہوتی ہے ، اور وہ یہ کہ شوگر کی تمام اقسام میں خون کی شوگر نارمل سے ذیادہ ہوتی ہے۔
شوگر قسم اول
پرانے زمانے میں اسے بچپن یا کم عمری کی شوگربھی کہا جاتا تھا۔اس میں لبلہ انسولین بنانا بند کردیتا ہے، اور یہ کمی اتنی تیزی سے پیدا ہوتی ہے، کہ دنوں اور ہفتوں میں ہی مریض شدید بیمارہو جاتا ہے۔ اس میں بیماری کی علامات بہت شدید ہوتی ہیں اورعام طور پر تشخیص ہونے میں دیرنہیں لگتی۔ شوگر کی اس قسم کا علاج روز اول سے ہی انسولین کے ٹیکوں سے کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس قسم اول کے مریض بہت ہی کم ہیں
شوگر قسم دوم
یہ شوگر کی سب سے زیادہ عام قسم ہے۔ پاکستان میں شوگر والے افرادمیں سے 95 فیصد لوگ شوگر کی اسی قسم سے متاثر ہیں۔ شوگر قسم دوم زیادہ تر بالغ افراد کو ہوتی ہے اسی لئے کچھ عرصہ پہلے تک اسے بڑی عمر کی شوگر بھی کہا جاتا تھا۔لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ شوگر قسم دوم عمر کے کسی بھی حصے میں ہو سکتی ہے۔
شوگر کی اس قسم کے بارے میں سب سے اہم بات ہے کہ اسکی بنیادی وجہ انسولین کا بے اثر ہو جانا ہے۔ یعنی آپکا لبلہ جو انسولین پیدا کرتا ہے، وہ اپنا اثر دکھانے میں ناکام رہتی ہے۔انسولین کی اس بے اثری پر قابو پانے کیلئے لبلہ مزید انسولین پیدا کرتا ہے، اور اسی طرح اپنی ہمت سے زیادہ کام کرتے کرتے، آخر کار لبلہ تھک جاتا ہے، اور انسولین کی بے اثری کے ساتھ انسولین کی کمی بھی واقع ہو جاتی ہے۔ اور خون میں شوگر بڑھنے لگتی ہے۔
شوگرکا پکا مستقل، دیسی علاج

اب آپ کیلئے وہ مجرب نسخہ جات پیش کرتا ہوں جو بہت مجرب ہیں
نسخہ الشفاء : کٹی ہوئی گندم 100 گرام، گوند کتیرہ 100 گرام، جو کُٹا ہوا 100 گرام، کلونجی 100 گرام
ترکیب تیاری :  مذکورہ چیزوں کو پانچ کپ پانی میں ڈالیں پھر اس کو کم از کم دس منٹ پکائیں جوش دینے کے بعد آگ بند کر دیں اور اس کو اتنی دیر تک چھوڑے رکھیں یہاں تک کہ وہ از خود ٹھنڈا ہو جائے پھر چھلکوں کو چھان لیں اور بچے ہوئے پانی کو شیشے کے برتن میں رکھیں۔
استعمال کرنے کا طریقہ : ناشتے سے پہلے مریض صبح نہار منہ سات دن تک مسلسل آدھا کپ چائے کی مقدار میں پیئے، پھر سات دن کے بعد ایک دن ناغہ کریں پھر 11 دن ایک دن پیئے اور ایک دن ناغہ کرے (یعنی 7دن پئے)
ایک ہفتہ گزرنے کے بعد دوا کا استعمال بالکل بند کر دے اور بلا روک ٹوک جو دل چاہئے غذا استعمال کرے اللہ کے فضل سے کچھ نقصان نہ ہو گا
اگر کچھ کسر رہ جائے ایک مرتبہ اسی طرح پھر استعمال کرے۔  اللہ کے فضل سے لبلبہ کام کرنا شروع کر دیگا اور بیماری ختم ہو جائیگی
شوگر کیلئے نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : گڑماربوٹی 50 گرام، برگ نیم 50 گرام، کریلہ خشک 50 گرام، تمہ خشک 25 گرام، اندرجوتلخ 25 گرام، مغزتخم جامن 25 گرام، مغزتخم سرس25 گرام، گوند کیکر25 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح وشام اگر شوگر زیادہ ہو تو دو کیپسول بھی صبح شام کھانے کے بعد دے سکتے ہیں  جب شوگر کنٹرول ہو جائے تو دواء کی مقدار کم کر دیں اس دو کے دوران استعمال شوگر کا خاص خیال رکھیں اگر شوگر کم ہو جائے تو چینی مریض کو استعمال کروائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70