نسخہ مرہم محروق، صرف حکماء کیلئے
نسخہ الشفاء : رال سفید 125 گرام، کوٹ چھان کر باریک کرلیں، روغن کنجد 250 گرام، بابچی باریک شدہ 20 گرام ،کمیلا 20 گرام، نیلا تھوتھا بریاں 2 گرام، پانی حسب ضرورت
ترکیب تیاری : تیل گرم کرکے اس میں رال ڈال کر کسی چمچ سے ہلا کر حل کرلیں پھر بابچی ڈالکر قدرے مزید پکائیں کہ اس کا بھی اثر تیل میں آجائے پھر کمیلا اور نیلا تھوتھا بریاں ڈالکر اچھی طرح ملا کر نیچے اتار کر محفوظ کرلیں بوقت ضرورت بقدر ضرورت مرہم کڑاھی یا دوری میں ڈالکر تھوڑا تھوڑا پانی سادہ ڈالکر گھوٹنے سے گھوٹتے رہیں رال پانی پی کر پھولتی رہے گی جب مزید پانی نہ پیئے تو تیار ہے
طریقہ استعمال : آبلے کاٹ کر مرہم لگائیں اور دن میں اس پر 3 تا 4 مرتبہ پانی ڈالیں ان شاء اللہ تعالی، نہ جلد کھنچے گی اور نہ ہی رنگ بدلے گاپٹی نہ کریں
فوائد : تیل جلد کو نرم رکھے گا نیلا کی وجہ سے مکھی نہ بیٹھے گی رال گندا خراب گوشت کاٹتی ہے کمیلا کیڑا پڑنے سے محفوظ رکھے گا، بابچی جلد کی رنگت نہ بدلنے دے گی، پانی کی وجہ سے جلی ہوئی جلد فطری انداز میں بھرے گی لہذا جلد میں کھینچاؤ پیدا نہ ہوگا
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal